Must Must Watch Before U Take Medicine! Dr.B.M.Hegde

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
I would like to have take of Dr Adam and other doctors on the forum, please.







جے ڈبلیو! عطائی پنڈت جی کہنا کیا چاہ رہے ہیں ؟؟؟

میں تو ان کی بات سے جو کچھ سمجھا ہوں وہ مختصرا یہ ہے کہ ایلوپیتھک دواؤں کے جھنجٹ سے نکلیں اور آیورویدک پر چلے جائیں . مشرقی طب سے مجھے کوئی پرابلم نہیں ہے لیکن مغربی طب کی افادیت سے فی زمانہ کون انکار کر سکتا ہے ؟؟؟ فارماسوٹیکل کمپنیز کروڑوں ڈالر خرچ کرکے کسی بھی ڈرگ پر کئی کئی سال ریسرچ کرتی ہیں اسکے بعد حکومتوں کے ریگولیٹری اور کوالٹی کنٹرول کے قوانین سے کسی بھی ڈرگ کا پاس ہونا آسان نہیں ہے . حکومتوں کے اپنے آڈیٹرز ہر ہر زاویے سے اس بات کی تسلی کرتے ہیں کہ اس ڈرگ کا انسانی زندگی پر کوئی جان لیوا اثر تو نہیں ہو گا . پروپوزڈ ڈرگ کے میرٹ اور ڈی میرٹ کا بہت باریک بینی سے جائزہ لیا جاتا ہے . یونوررسٹیز میں پینل ماہرین کے سامنے تمام ریسرچ رکھنی پڑتی ہے اور سبجیکٹ اسپیشلسٹس کو ہر زاویے سے مطمئن کیا جاتا ہے جس میں بھی کئی کئی سال لگ جاتے ہیں . یہاں ریاست ہاۓ متحدہ میں ایف ڈی اے کے قوانین انتہائی سخت ہیں جب تک مختلف پینلز ہر زاویے سے مطمئن نہ ہو جائیں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ڈرگ انسانی کنزمپشن کے لیے پاس کی جائے . جب ایک ایک چیز کی تسلی کر لی جائے تو اس کے بعد کہیں ایف ڈی اے اپروول دیتی ہے اور ڈرگ مارکیٹ میں آتی ہے
اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ کسی بھی دوائی کے جسم کے کسی بھی حصے پر انٹوورڈ ایفیکٹس ہو سکتے ہیں لیکن احتمال اس صورت میں زیادہ ہوتا ہے کہ جب آپ پروفیشنل میڈیکل ایڈوائس کے بغیر ہائیر ڈوذیز میں دوا کا لانگ ٹرم استعمال جاری رکھیں . وہ کہتے ہیں ناں کہ​
Every drug is a poison, but taken in sub lethal doses is a medicine.
پنڈت جی اپنے ہندوستان کے تناظر میں بات کر رہے ہوں گے جہاں مال لگاؤ اور دوائی پاس کراؤ . جو قوم دھڑلے سے گائے کے یورین کو ہر بیماری کا علاج مانتی ہو اور گائے کے فضلے کو ایٹمی تابکاری کا علاج مانتی ہو اس سے ہر چیز کی توقع کی جا سکتی ہے . اب ایسے ما فوق الفطرت تعلیم یافتہ لوگوں سے بندہ کیا بحث کرے؟؟؟ ان کو اپنا منجن بیچنے دو . جیسے بیچنے والے ویسے ہی خریدنے والے

منا بھائی کو لگا رہنے دو​