Mader Jamhoriat (Bartanya) key Rahm mein kya pal Raha hey ?

Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)
مادر جمہوریت برطانیہ کے رحم میں کیا پل رہا ہے ؟
تحریر :- سید حیدر امام ( ٹورنٹو )
Crown_with_Pearls.png

عمران خان نے ٢٨ اپریل کو اسلام آباد جلسے میں بال ٹیمپرنگ کیس کا ذکر کر کے برطانوی نظام عدل کو سراہا . پاکستان جیسے ملک میں برطانیہ جیسے ملک کے نظام عدل ، جمہوریت اور معاشرتی نظام کی مثالیں دی جاتی ہیں . مثال کے طور پر کہا جاتا ہے دوسری جنگ عظیم میں کسی نے چرچل سے نظام کے زمین بوس ہونے کا پوچھا ، اس نے تاریخی کلمات کہے کے جب تک نظام عدل قائم ہے اس وقت تک برطانیہ قائم رہے گا . ابھی حال ہی میں یوروپیون نظام کے علیحدہ ہونے پر وزیراعظم اخلاقی بنیادوں پر مستعفیٰ ہو جاتے ہیں . وہاں پر ذاتی اخراجات کا سکنڈل ہوتا تو عدالت حکومتی ارکان کو سزا دیتے ہیں . وہاں پر انسانوں ، جانوروں اور تمام کمزور ترین طبقے کو تحفظ دیا جاتا ہے . غرض کہا اور سنایا جاتا ہے کے ، برطانیہ نے جو امارات قائم کی ہے اسکی بنیاد عدل پر ہے

ابھی حال ہی میں پانامہ فیصلہ پر پاکستان کے سپریم کورٹ کے جسٹس کھوسہ نے ایک فیصلہ میں لکھا ہے کے " بی ہائنڈ ایوری گریٹ فور چییون دیر از اے کرائم " یعنی ہر بڑ ی امارات کے پیچھے کوئی جرم پنہا ہوتا ہے . یہ ایک عالمی کہاوت ہے جو نواز شریف جیسے مافیا کےعلاوہ ہر حکومتی مافیا پر بھی فٹ اتا ہے .منفرد موضوعات کا سلسلہ جاری رکھتے ھوے ایک اور منفرد موضوع کو زیر بحث لا رہا ہوں، امید ہے آپ اپنی رائے بھی شامل کر کے اس موضوع کو مزید اگے لے کر چلیں گے. پاکستانی کورٹ کے ریمارکس صرف نواز شریف پر ہی نہیں لاگو ہوتے بلکے پہلی دنیا کے ان ملکوں پر بھی نافذ ہوتے ہیں جہاں اخلاقیات اور انصاف کا بول بالا ہوتا ہے . اس زمن میں
جان پرکنس کی کتاب " کنفیشن اوف اے اکنامک ہٹ مین " کا تعلق بھی میرے گاڈ فادر والے موضوع سے ہے

پاکستان کے حالات میں بی بی سی کا کردار بہت اہم ہے . یہ ایک عرصے تک پاکستان میں بی بی سی زہن سازی کے لئے استعمال ہوتا رہا . ہمارے بزرگ جنکا عملی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوتا تھا مگر بی بی سی سننا انکے کے لئے ماں کی لوری ثابت ہوتا تھا .سگنل کے حصول کے لئے ریڈیو کو پورے گھر اور چھتوں پر گھمایا اور پھرایا جاتا تھا تاکے ہمارے بزرگ ایک اعلیٰ درجے کے کمینٹری اور ماہرانہ تبصرے سن سکیں . میرے دور کی نسل دو انتہاؤں کو دیکھ رہی ہے اور وہ مختلف نقطے کو جب جوڑنے کی کوسش کرتے ہیں تو انھیں صرف پاکستانی عدلیہ کے منصفوں کے ریمارکس کی روشنی میں ہی بات سمجھ اتی ہے

مادر برطانیہ کے بارے میں جہاں عدل اور انصاف کی مثالیں دی جاتی ہیں وہاں ہم پاکستانی یہ سوال ضرور پوچھتے ہیں کے حضور الطاف حسین کے بارے میں اپکا ملک کیوں گاڑ فادر کے گاڑ فادر کا فریضہ سر انجام دے رہا ہے . بی بی سی نے الطاف حسین پر بیشمار اعلی درجے کی رپورٹنگ کی اور جب برطانوی امیگریشن سے پوچھا کے الطاف حسین پر کریمنل مقدمات کا انٹرنیشنل بیک گراؤنڈ ہونے کے باوجود وہ کیسے برطانوی شہری بن جاتے ہیں تو جواب صرف " ایک ٹیکنیکل غلطی " کی صورت میں اتا ہے(یعنی ، سالہ ایک مچھر ) اور جب مزید کریدا جاتا ہے تو خاموشی ملتی ہے . جس نظام کے بارے میں مثالیں دی جاتی ہیں کے وہ جرم کی ته تک پہنچتےہیں وہ الطاف حسن کے تمام جرائم پر ہمارے فوجیوں کے ڈان لیکس کی طرح کچھ بھی برآمد نہیں کر سکے

میں جب کینیڈا میں امیگریشن لے کر آیا تھا تو سیٹلمنٹ فنڈ بھی قانونی طور پر لے کر آیا تھا ، ٥٠٠٠ ہزار ڈالر بنک میں تمام ثبوت ہونے کے باوجود بنک میں جمع کروانا میرے لئے عذاب بن گیا تھا مگر ہمارے نواز شریف بلین پاؤنڈ برطانوی نظام میں جمع کرواتے ہیں ، پاکستان سے اربوں پاؤنڈ کراچی سے لندن جاتے ہیں مگر وہاں کا گاڈ فادر نظام " چپ کر جا ، در وٹ جا ...نہ عشق دا کھول خلاصہ"کے مصداق ہمیں کوئی جواب نہیں ملتا . کیا دنیا بھر کے باعزت ملکوں میں منی لانڈرنگ کا کوئی قانون نہیں. ہمیں نواز شریف کے سلسلے میں بھی بی بی سی کی رپورٹنگ اپنے معراج پر نظر اتی ہے جنہوں نے سب کچھا چھٹا عشروں پہلے کھول کر دنیا کے سامنے رکھ دیا تھا

.سوشل میڈیا کے انے کے بعد ہمیں شعور آیا یا نہیں ، مگر جدھوں ساڈا ٹیم آیا تے سانوں ٹکری بی بی سی دی ملالہ . لگتا ہے اس دوارن بی بی سی والوں کو پاکستان کی ہوا لگ چکی تھی . انہوں نے ایک کردار تخلیق کیا جس نے دنیا کے تمام اعزازات پر بحثیت پاکستانی جھاڑوں پھیر دیا اور مسقبل میں ہمیں پاکستان کی ڈائریکٹ حوالدار وزیراعظم بننے کا عندیہ دیا ( پٹ لو جے جو پٹنہ جے ) اور دنیا اس پر واری اور قربان جا رہی ہے اور ہم جاہل پاکستانی اس پر جل بھن کے بھسم ہو رہیں ہیں کے ہم بیوقوف تو ہیں مگر دنیا ہمیں اتنا بیوقوف سمجھتی ھے ، اسکا اندازہ نہ تھا

فیر ، ایک من موجی حسین دل ربا ، بی بی سی پر موسم کا حال پڑھتے پڑھتے پاکستان اتی ہے ، کپتان سے شادی کرتی ہے اور اسے پڑھنے پا دیندی اے . موصوفہ ٩ مہینے بھی بھی نہیں نکال پاتی .پاکستان میں جب بھی کوئی اہم ایونٹ ہوتا ہے ، وہ حسینہ اٹھتی ہے ، اپنی پوٹلی کھولتی ہے اور اس میں سے راز کی باتیں لوگوں کو بتانا شروع کر دیتی ہے

٢٨ اپریل ٢٠١٧ کو عمران خان کی تقریر میں برطانیہ کے عدل اور انصاف پر مبنی لیکچر سنتا ہوں اور پھر سوچ میں پڑ جاتا ہوں کے جے او انصاف سی تے الطاف حسین اور نواز شریف واری اننا نوں موت پیندی آئے ؟

میرے نسل کے لوگوں کو یہ طعنہ دیا ہے کے ہم لوگ ہر کردار کے پیچھے سازشی تھیوری میں پناہ لیتے ہیں مگر کوئی بھلا یہ تو بتلائے کے پاکستان میں تمام جرائم کے نتیجے میں جانے والی دولت اور شخصیت کا رخ برطانیہ اور اس جیسے کردار کے اجلے ممالک میں ہی کیوں ہیں ؟

پاکستان جیسے ملک پر نواز شریف اور الطاف حسین جیسے کرداروں کے توسط سے بلواسطہ قبضہ ہو جاتا ہے . یہاں سے دولت تاج برطانیہ میں ٹرانسفر ہو رہی ہے اور غریب پاکستانیوں کے ذمے قرضے پر قرضے چڑھ جاتے ہیں مگر آج بھی ہمارے لیڈر تاج برطانیہ کی مالہ جپ رہیں ہیں.آخر ہر شازش کے تانے بانےاس تکون یعنی بی بی سی، لندن اور پاکستان سے کیوں ملتے ہیں؟

پھر فوری طور پر جسٹس کھوسہ کے تاریخ فیصلے کے شروعات میں گاڑ فادر کے کردار کا پاکستان کے حوالے سے دوہرانے سے بات سمجھ میں ا جاتی ہے .ملکہ برطانیہ کا ملک بھی ایک زمانے میں اور آزادی کے بعد اب بھی ھمارے لئے ایک گاڈ فادر ہے اور برطانوی عظمت کے تاریخ کے پیچھے بھی یہی جملہ ہے

" بی ہائنڈ ایوری گریٹ فور چییون دیر از اے کرائم "

یعنی ہر بڑ ی امارات کے پیچھے کوئی جرم پنہا ہوتا ہے
XXXXXXXXXXX
Update on 26th August 2017
QUOTE
اس کہانی سے اگر کوئی سبق سیکھا جا سکتا ہے تو وہ یہ کہ مہر ستار اپنے اور دیگر مزارعین کے گھر اور رقبے بچانے کے لیے نکلا تھا، دہشت گرد قرار دے دیا گیا۔ نواز شریف تو ملک بچانے کے لیے نکلا تھا، پہلے ہی اتنی جائیدادیں موجود تھیں آخر میں لندن کے فلیٹس کی محبت میں مارا گیا۔
اداروں سے جو بھی ٹکرائے گا، پاش پاش ہو جائے گا۔

**************
UNQUOTE|
This is yet another example of Intellectual Courption.
لندن والوں کی پاکستان کے معاملے میں بھر پور مداخلت
نواز شریف نے کسی بھی پاکستانی صحافی کو انٹرویو دینے کے بجاے بی بی سی والوں کو شرف انٹرویو بخشا
اب ایک اور صحافی نے بھان متی کا کنبہ جوڑا ہے . ایک کہانی لکھی اور اسکو نواز شریف کی کہانی سے جوڑ دیا . نواز شریف نے پاکستان کو لوٹ کر لندن والوں کو پالا اور پاکستان کو مقروض کیا ، اسکا اپنے افسانے میں ذکر تک نہیں . یہ صحافی بھی نواز شریف کی زبان بول رہا ہے . بی بی سی نے اپنی میراث کی قبر بنا لی ہے اور اس میں ملالہ اور نواز شریف کو دفن کر دیا ہے
مکمل آرٹیکل
http://www.bbc.com/urdu/pakistan-41040913

Last edited:

kpkpak

Minister (2k+ posts)
تو عمران خان بھی برطانوی حکومت کے جرائم پر پردہ ڈالتا ہے بلکہ الٹا ان کے لیے کام کرتا ہے کہ لوگوں کا ذہن بناتا ہے کہ برطانیہ بہت اچھا ملک ہے
ان کے خلاف بیان دینے سے اس کو ملنے والے فنڈ بند ہو جائیں گے نا
 
Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)
تو عمران خان بھی برطانوی حکومت کے جرائم پر پردہ ڈالتا ہے بلکہ الٹا ان کے لیے کام کرتا ہے کہ لوگوں کا ذہن بناتا ہے کہ برطانیہ بہت اچھا ملک ہے
ان کے خلاف بیان دینے سے اس کو ملنے والے فنڈ بند ہو جائیں گے نا
عمران خان ٢٨ اپریل کی تقریر میں صرف پانامہ لیکس پر انصاف کے تقاضوں کا تقابلہ کر رہے تھے
عمران خان نے حکومت برطانیہ سے الطاف حسین کے بارے میں کیس لے کر گئے تھے
عمران خان برطانیہ میں شریف پیلس کے باہر بھی احتجاج ریکارڈ کروا چکے ہیں
عمران خان کا امتحان انکے حکومت میں انے کے بعد شروع ہو گا ، اگر انھیں انے دیا گیا
ہم جیسے عام عوام صرف یہ راکٹ سائنس سمجھنے کی کوشسش کر رہیں کے ایک طرف پہلی دنیا کے ممالک بہت ہائی مورل گراؤنڈ پر اپنے ممالک میں کھیلتے ہیں مگر جیسے ہی اپنے ملک کی باونڈری سے باہر قدم رکھتے ہیں تو انکا اصلی چہرہ نظر اتا ہے

Last edited:

rtabasum2

Imran is a friend of BEN GOLDSMITH who is married to Rothschild heir daughter.......beat that conspiracy theory........anyway I have a solution for GO Nawaz Go if interested will share
 
dingdong

Banned
baqi palnay walay to 9 mahanay baad aa jaatay hain yeh kaalaa sanpolia 20 saal saay ziada arsay saay nahi nikala raha
 
rtabasum2

Chief Minister (5k+ posts)
LOL....

Yes, Please go ahead..............

ON May 3rd IK n JKT are in for off shore case filed by Hanif Abbasi........they can disqualify both or just JKT to set a precedent under Article 184.....eventually everybody will be effected n GO Nawaz Go will become reality
 
Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)
ON May 3rd IK n JKT are in for off shore case filed by Hanif Abbasi........they can disqualify both or just JKT to set a precedent under Article 184.....eventually everybody will be effected n GO Nawaz Go will become reality

It's not possible. Imran Khan money trail has been declared and it's on record. Unlike Sharif family, Imran Khan statements and interviews are very consistent from the very beginning. There is no ambiguity what so ever.

Crook Sharif will bring "Something else" against Imran Khan and Imran Khan has already mentally prepared himself for the blow.
 
But JKT money is not Kosher.......he can be easily prosecuted if they want to......it is always the first man to go down to set the motion........if there is no accountability status quo will remain......look at JIT SC said 7 days for its formation n we still have not heard even the names given to SC and today is 29th ......2 days over the seven day judgement
 
Well,you are entirely deviating from my topic......I would like to stick to my topic.
 
Umer Raza

Politcal Worker (100+ posts)
UK sab se pehle apna national interest dekhta he. ager kisi se UK ko buhat faida mil raha ho to wo insaf aue qanoon k dhakosle ko side pe rakh dete hein.
 
rtabasum2

Chief Minister (5k+ posts)
Well,you are entirely deviating from my topic......I would like to stick to my topic.

I am giving you food for thought for your next topic...........how can SC become relevant.........years ago you asked who can oust PM n I told you SC...........time has come.......we have to find out a way.......in this system IK cn never win it has to be an out of the box soloution
 
Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)
UK sab se pehle apna national interest dekhta he. ager kisi se UK ko buhat faida mil raha ho to wo insaf aue qanoon k dhakosle ko side pe rakh dete hein.
ایک طرف ہمارے جیسے ملکوں میں ہمارے لیڈر اور صحافی برطانیہ کے طرز حکومت اور طرز معاشرہ پر مثالیں دی جاتی ہیں اور دوسری طرف وہی ملک تمام اخلاقیات کو بلائے طاق رکھ کر پاکستان جیسے ملک کو مزید پسماندہ اور دہشت گردی کا شکار کر دیتا ہے ؟
یہ کونسا برطانیہ کا نیشنل انٹرسٹ ہے کے وہ ہمارے دہشت گردوں اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کی جنت قرار دیتا ہے ؟
بینظیر بھٹو نے ایک مرتبہ برطانیہ سے کہا تھا کے اگر پاکستان بھی وہی کرے جو برطانیہ کر رہا ہے تو انھیں کیسا لگے گا ؟
یہ کیسی منافقت ہے ھے کے ایک طرف برطانیہ جیسے ملک انسانیت کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف پاکستان جیسے ملکوں میں قانون اور انسانیت کی دھجیاں اڑا دیتے ہیں ؟
کیا ہم ٢٠١٧ میں رہ رہیں ہیں یا ابھی بھی ١٩ ویں صدی میں ؟

PIND-WALA

Chief Minister (5k+ posts)
Capitalist countries tend to make rules to attract foreign capital/investment. Since 9/11 rules have changed a bit still a long way to go. However cases of Altaf and NS family are exceptions to rules as they are assets for them to maintain control over other countries so rules are bent for them a bit. But it does not impact the ordinary citizen of UK Justice system is till the same for ordinary citizen and it delivers for them. In Pakistan , it is an established fact that Justice system can not deliver , is not designed to deliver and will not change. Rich people are the law as in case of Dawn leaks, I still cant understand why they are beating around the bush when Army already compromised on main culprit. What difference does it make if they sack Tariq Fatimy or some other Joe blow as long as Real culprit is spared. Army likes to lecture on law and rules but they are the ones always bending it to their liking.
 
Thanks for sharing your thoughts. You got it right. It's irony that main stream media is not highlighting and educating the first world countries citizen. Your comments reminded me of BCCI bank.

Quote

The Bank of Credit and Commerce International (BCCI) was an international bank founded in 1972 by Agha Hasan Abedi, a Pakistani financier.[SUP][1][/SUP] The Bank was registered in Luxembourg with head offices in Karachi and London. A decade after opening, BCCI had over 400 branches in 78 countries, and assets in excess of US$20 billion, making it the 7th largest private bank in the world.[SUP][2][/SUP][SUP][3][/SUP]
BCCI came under the scrutiny of numerous financial regulators and intelligence agencies in the 1980s due to concerns that it was poorly regulated. Subsequent investigations revealed that it was involved in massive money laundering and other financial crimes, and illegally gained the controlling interest in a major American bank. BCCI became the focus of a massive regulatory battle in 1991, and, on 5 July of that year, customs and bank regulators in seven countries raided and locked down records of its branch offices.

https://en.wikipedia.org/wiki/Bank_of_Credit_and_Commerce_International

Unquote
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کے..... کیا آغا حسن عابدی کا بنک بند ہونے کے بعد غیر قانونی طریقے سے منی ٹرانسفر بند ہو گئی ہے ؟
میں نے ٹورنٹو میں لوگوں کافی لوگوں سے پوچھا کے....کیا وہ پانامہ لیکس سکنڈل سے واقف ہیں ؟
جواب نہیں میں ہوتا ہے
جب میں یہ پوچھتا ہوں کے پاکستان کے بارے میں کیا خیال ہے .....سب کہتے ہیں مسلمان جہاں بھی ہو دہشت گرد ہوتا ہے اور پاکستان ایک خطرناک ترین ملک ہے
جب میں یہ الطاف حسین اور نواز شریف کے بارے میں پوچھتا ہوں تو وہ یہ کہتے ہیں کے پاکستانیوں کو سازشی تھیوریز گھڑنے کا بڑا شوق ہے
عمران خان جیسے لوگ یہ کہتے ہیں کے برطانیہ جیسے ملک پاکستان جیسے بہت چھوٹے ہیں مگر انکا جی ڈی پی پاکستان سے کہیں زیادہ ہے
بھائی ، اگر غریب ملکوں کے سربراہ اپنے پپپٹ رکھو گے اور بنکنگ نظام پر اپنی گرفت رکھو گے تو کچھ نہ ہونے کے باوجود دولت تو بڑھے گی اور ہم جیسے ملکوں پر قرضوں کا بوجھ لادتے چلے جو گے تو غربت کے عفریت سے جو بلا پیدا ہو گی تو اسکے مجرم ہمیں کیوں ٹھرایا جاتا ہے ؟

Last edited:

staray khaatir

Minister (2k+ posts)
I am giving you food for thought for your next topic...........how can SC become relevant.........years ago you asked who can oust PM n I told you SC...........time has come.......we have to find out a way.......in this system IK cn never win it has to be an out of the box soloution

عدالتی مارشل لاء؟
ویسے عدالت بھی جی ایچ کیو کے بغیر کچھ نہی کر سکتی۔اس لئے درخواست کرنی ہے تو صحیح جگہ سے کریں۔
 
فالتو

MPA (400+ posts)
عمران نے بھی تمام عمر برطانیہ میں ہی گزاری ہے ، وہیں پڑھا لکھا، کاؤنٹی کرکٹ بھی کھیلی ، میفیر میں اپارٹمنٹ لے کر عیاشیاں بھی وہیں کیں ، شادی بھی وہیں کی اور بچے بھی وہیں پل رہے ہیں . دوسری شادی بھی وہیں لڑکی سے کی
سسرال بھی وہیں ، بچے بھی وہیں ، دوست یار بھی وہیں . یہاں تو بس ہم غریبوں سے دلجوئی کرنے آتا ہے
 
mubarik Shah

Laikin akhir meh apnee kamai Pakistan lay kar aya...

Yahan par hospital banaey

Yahan university banai..

KPK ko misallee soba banaya...

Pichley 40 saalon meh Nawaz nay kia kiya???????????????