شیرشاہ کباڑی مارکیٹ رات کے اوقات میں سنسان ہوتی ہے، ایسے میں آٹھ روز قبل ایک چوکیدار گلزار نے کتوں کی غیرمعمولی بھوکنے کی آواز سنی تاہم چند قدم آگے جا کر دیکھا تو اسے کچھ عجیب محسوس ہوا۔
پچیس سال سے شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کے اس چوکیدار نے کبھی ایسا کچھ ماضی میں محسوس ہی نہ کیا تھا، بقول اسکے وہاں کوئی عجیب سے مخلوق تھی جس کا رنگ کالا اور آنکھیں ٹارچ لائٹ کی طرح روشن تھی۔
صرف یہ نہیں بلکے اسکے اگلے ہی روز چوکیدار عبدالقیوم نے بھی اسی عجیب سی نظر آنے والی چیز کو دیکھا، 5 فٹ لمبی،20 فٹ اونچی چھلانگ لگانے والی ڈراؤنی مخلوق کا رنگ کالا اور آنکھیں روشن ہیں ۔
ان افراد کا کہنا ہے کہ شیرشاہ مسلم گودام میں 11 بکروں کو ہلاک بھی اسی مخلوق نے کیا جس کی وجہ سے اب اس مارکیٹ میں خوف ہے اور تاجر جلدی دکانیں بند کرنے لگے ہیں۔
کباڑی مارکیٹ کے تاجروں نے پولیس کو زبانی اطلاع دے دی، مارکیٹ کے قریب قائم جہان آباد پولیس چوکی کے افسر کے مطابق ان واقعات کی اطاعات تو آئی ہیں۔
چوکیداروں اور دکانداروں کا دعویٰ ہے کہ یہ چیز اتنی خوف ناک ہے کہ اسکے قریب جانے سے بھی ڈر لگتا ہے تاہم کئی لوگوں کو ڈرانے والے اس عجیب سے مخلوق کی موجودگی کوئی شرارت ہے یا سنجیدہ مسلہ ہے ابھی اسکی تحقیقات جاری ہے۔
شیرشاہ مارکیٹ میں 20 فٹ اونچی چھلانگ لگانے والی ڈراؤنی مخلوق کا خوف
شیرشاہ کباڑی مارکیٹ رات کے اوقات میں سنسان ہوتی ہے، ایسے میں آٹھ روز قبل ایک چوکیدار گلزار نے کتوں کی غیرمعمولی بھوکنے کی آواز سنی تاہم چند قدم آگے جا کر دیکھا تو اسے کچھ عجیب محسوس...;
www.samaa.tv