Does anyone know y Shehbaz met Chinese Ambassador & British High Commisione

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
ہاہاہا….طاق رات اور موتیوں کا میری'شادی بناؤ' سے گہرا تعلق ہے
تبھی پوچھ رہا تھا ..نہیں بتانا تو نہ بتاؤ ؟...تمہیں کوئی اکیلے تو نہیں وڈے عالم
اب اس میں کیا …. ?

ایک تو آپ نازک مزاج بہت ہیں ،جلدی ناراض ہو جاتے ہیں ۔

اک وڈا بٹہ، سر تے وجیا ، تے کوکاں دے وجے نعرے
ساڈے کول وطیرے وڈے ۔ تہاڈے کول تدبیراں

اب آپ شجاہ آبادی کی تعریف ضرور کریں ۔​
 
samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
اوہ سوری۔۔۔۔۔۔ میں غلطی سے سنجیدہ جواب دے گیا، معاف کرنا یار، آئیندہ ایسی غلطی نہیں ہوگی۔

آپ کے خیال میں شہباز شریف کو چین کے سفیر نے یہ پوچھنے کے لیئے بلایا تھا انھیں بھی بے داغ کرپشن پر کوئی مفید مشورے دیں؟ یا پھر چار شادیاں کرنے کے نسخے کا تبادلہ کریں؟
شہباز شریف پاکستان میں ایک ٹورایجنسی کا کام شروع کرنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں چائنا کی ایک ٹورآپریٹنگ کمپنی سے اسکے معاملات طے ہوچکے ہیں. چائنیز سفیر سے ملاقات اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی. اس لنک میں اس خبر کی تفصیل موجود ہے کہ شہباز شریف پاکستان میں کس طرح کی ٹورایجنسی کھولنا چاہتا ہے

https://www.bbc.com/urdu/regional-56998752
 
Last edited:

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)

ایک تو آپ نازک مزاج بہت ہیں ،جلدی ناراض ہو جاتے ہیں ۔

اک وڈا بٹہ، سر تے وجیا ، تے کوکاں دے وجے نعرے
ساڈے کول وطیرے وڈے ۔ تہاڈے کول تدبیراں

اب آپ شجاہ آبادی کی تعریف ضرور کریں ۔​
ہاہاہا..نازک مزاجی اکھڑ مزاجی سے تو بہت بہتر ہے.
ویسے جو لوگ جلدی ناراض ہو جاتے ہیں وہ جلدی راضی بھی ہو جاتے ہیں
اب اس میں کیا،….. ?
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
ایسے اندازوں نے ہی لٹیا ڈبوئ ہے ، ویسے پوچھ سکتا ہوں کہ اتنے اضطراب کی کیفیت کیوں ہے ؟ اگر رات طاق نہ ہوتی تو ایسے موتی پڑھنے کو کہاں ملتے ۔​
اندازوں نے نہیں، یہاں انداز ڈبو گئے، بڑے بڑے جہازرانوں کو۔ وقت پر خبر اور اوقات کی مخبرات کے کلیئے ہی یہاں بننے یا مٹنے کے عمل میں جزوِ کار رہے ہیں۔

اب چین اپنا یار ہے، اس پہ جاں نثار ہے۔۔۔۔ اسلیئے اس بحرِ بیکراں میں ایک آدھ انگڑائی تو قرار واقع ہونی ہی تھی۔

مبہم قسمت میں جلنا اور مفہوم اندھیرے سے لڑنا۔طاق یا جفت، کسی دیئے کو کسی رات کی تیرگی یا چاندنی کا کیا کرنا؟ اسکا نصیب ہے جلنا، اسکا کام ہے لڑنا۔ ناتوانی بھی کوئی عذر باہم نہیں لاتی۔ ہمتیں اور بھی بھڑکائے رکھتی ہیں، صبح نور کا مژدہ سنا کر، سلگائے رکھتی ہیں۔ کہ یہ شب کا مسافر، اک کرنِ قاتلانہ کے لیئے، خود کو مٹائے دیتا ہے، کہ جبکہ صبح نور کا سایہ، تمام چراغ، بجھائے دیتا ہے۔پھر بھی مشیت ایزدی کا یہ صلہ اس کے لیئے، کامرانی صد افتخار ہوجیسے۔

زیادہ ہوگیا۔۔۔۔ چلیں حسب ذائقہ کم کر لیجیئے
?
 
Last edited:

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
ہاہاہا...وہ برٹش ہائی کمشنر؟ وہ حرامخور لندن میں پراپرٹی ڈیلر بھی ہے تو شہباز کو کہ رہا تھا کہ کوئی
ہائی اینڈ پراپرٹی لینی ہو تو مجھے بتانا….میں ساتھ میں فری میں امیگریشن بھی دلوا دونگا…..بمع چار بیوی
بچوں کے….اب اس میں کیا
?علاج کا نہیں بتایا؟ پیکج میں یہ بھی ہوتا ہے
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
آپ مہربانی فرمائیں اپنی توجہ" شادی بناؤ " پہ رکھیں ۔ قوم منتظر ہے کہ کب کوئے فراغت سے بال فراست طلوع ہوتا ہے ۔ اپنا وقت موتیوں کی گنتی میں ضائع نہ کریں ، قوم بڑی فکرمند ہے ۔

ہاہاہا….طاق رات اور موتیوں کا میری'شادی بناؤ' سے گہرا تعلق ہے
تبھی پوچھ رہا تھا ..نہیں بتانا تو نہ بتاؤ ؟...تمہیں کوئی اکیلے تو نہیں وڈے عالم
اب اس میں کیا …. ?
سبو، یار اتنی اگر میری کہیں اتنی کھل کھلا کر ہوتی، تو میں یا تو شادی کرلیتا، یا پھر شادی ہی کرلیتا
جاگ فریداؔ ستیا تیری، ڈاڈھے نال پریت
?
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
شہباز شریف پاکستان میں ایک ٹورایجنسی کا کام شروع کرنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں چائنا کی ایک ٹورآپریٹنگ کمپنی سے اسکے معاملات طے ہوچکے ہیں. چائنیز سفیر سے ملاقات اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی. اس لنک میں اس خبر کی تفصیل موجود ہے کہ شہباز شریف پاکستان میں کس طرح کی توڑ ایجنسی کھولنا چاہتا ہے

https://www.bbc.com/urdu/regional-56998752
ہاں ویسے گھمانے میں یہ مہارت رکھتا ہے۔
یہ چینی بھی کیا یاد رکھیں گے، کہ کسی نے سیر کروائی تھی۔۔۔۔

آوٗ بچوں سیر کرائیں تمکو پاکستان کی
جسکے لیئے قربانی دی ہم نے لاکھوں جان کی

پاکستان زندہ باد، پاکستان زندہ باد!
:pakistanflag:pakistanflag:pakistanflag
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)

ایک تو آپ نازک مزاج بہت ہیں ،جلدی ناراض ہو جاتے ہیں ۔

اک وڈا بٹہ، سر تے وجیا ، تے کوکاں دے وجے نعرے
ساڈے کول وطیرے وڈے ۔ تہاڈے کول تدبیراں

اب آپ شجاہ آبادی کی تعریف ضرور کریں ۔​
واہ واہ، کیا روح پرور کلام

تعریف تو بنتی ہے، چلیں سبو کی سمجھ آنے تک ہم اس کی جگہہ یہ کارِ خیر سرانجام دیئے دیتے ہیں۔ سبو اس کے لیئے ہمیں بعد میں شکریہ ادا کردے گا۔
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
شہباز شریف پاکستان میں ایک ٹورایجنسی کا کام شروع کرنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں چائنا کی ایک ٹورآپریٹنگ کمپنی سے اسکے معاملات طے ہوچکے ہیں. چائنیز سفیر سے ملاقات اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی. اس لنک میں اس خبر کی تفصیل موجود ہے کہ شہباز شریف پاکستان میں کس طرح کی ٹورایجنسی کھولنا چاہتا ہے

https://www.bbc.com/urdu/regional-56998752
ہاں ویسے گھمانے میں یہ مہارت رکھتا ہے۔
یہ چینی بھی کیا یاد رکھیں گے، کہ کسی نے سیر کروائی تھی۔۔۔۔

آوٗ بچوں سیر کرائیں تمکو پاکستان کی
جسکے لیئے قربانی دی ہم نے لاکھوں جان کی

پاکستان زندہ باد، پاکستان زندہ باد!
:pakistanflag:pakistanflag:pakistanflag
سمجھ رہے ہو نا، کیا کہہ رہا ہوں میں؟

یہ بھی انھیں پہلے قبرستان ہی لے کر جائے گا، کہ پہلے ان سے تو مل لو، جنھوں نے قربانی دی تھی
 
samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
سمجھ رہے ہو نا، کیا کہہ رہا ہوں میں؟

یہ بھی انھیں پہلے قبرستان ہی لے کر جائے گا، کہ پہلے ان سے تو مل لو، جنھوں نے قربانی دی تھی
یہ نوسرباز انہیں راۓونڈ کہ اپنے فیملی قبرستان ہی لے جائیگا

چائنا والے اسے خوب پہچانتے ہیں کیونکہ یہ انہی کی ٹکر کا ہے
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
واہ واہ، کیا روح پرور کلام

تعریف تو بنتی ہے، چلیں
سبو کی سمجھ آنے تک ہم اس کی جگہہ یہ کارِ خیر سرانجام دیئے دیتے ہیں۔ سبو اس کے لیئے ہمیں بعد میں شکریہ ادا کردے گا۔
ہاہاہا….ہاں خیر شکریہ تو بنتا ہے….تھینکس.
ہاں اگر آپ اردو میں میرا نام لکھنا چاہیں گے تو وہ سبو نہیں بلکہ صابو ہوگا.
 
Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
اندازوں نے نہیں، یہاں انداز ڈبو گئے، بڑے بڑے جہازرانوں کو۔ وقت پر خبر اور اوقات کی مخبرات کے کلیئے ہی یہاں بننے یا مٹنے کے عمل میں جزوِ کار رہے ہیں۔

اب چین اپنا یار ہے، اس پہ جاں نثار ہے۔۔۔۔ اسلیئے اس بحرِ بیکراں میں ایک آدھ انگڑائی تو قرار واقع ہونی ہی تھی۔

مبہم قسمت میں جلنا اور مفہوم اندھیرے سے لڑنا۔طاق یا جفت، کسی دیئے کو کسی رات کی تیرگی یا چاندنی کا کیا کرنا؟ اسکا نصیب ہے جلنا، اسکا کام ہے لڑنا۔ ناتوانی بھی کوئی عذر باہم نہیں لاتی۔ ہمتیں اور بھی بھڑکائے رکھتی ہیں، صبح نور کا مژدہ سنا کر، سلگائے رکھتی ہیں۔ کہ یہ شب کا مسافر، اک کرنِ قاتلانہ کے لیئے، خود کو مٹائے دیتا ہے، کہ جبکہ صبح نور کا سایہ، تمام چراغ، بجھائے دیتا ہے۔پھر بھی مشیت ایزدی کا یہ صلہ اس کے لیئے، کامرانی صد افتخار ہوجیسے۔

زیادہ ہوگیا۔۔۔۔ چلیں حسب ذائقہ کم کر لیجیئے
?

بصیرت افروز خیالات ہیں ۔ ہم جیسے کُج ذھن معرفت کی باتیں کہاں سمجھ سکتے ہیں ۔ میرا اسٹوو تو مٹی کے تیل سے جلتا ہے جو آجکل میری محنت کی کمائ کا منہ چڑاتا ہے ۔

یہی ہے قسمت صحرا ، یہی کرم تیرا
کہ بوند بوند عطا کر، گھٹا گھٹا لے جا
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
بصیرت افروز خیالات ہیں ۔ ہم جیسے کُج ذھن معرفت کی باتیں کہاں سمجھ سکتے ہیں ۔ میرا اسٹوو تو مٹی کے تیل سے جلتا ہے جو آجکل میری محنت کی کمائ کا منہ چڑاتا ہے ۔

یہی ہے قسمت صحرا ، یہی کرم تیرا
کہ بوند بوند عطا کر، گھٹا گھٹا لے جا
اب یہ تو عرفانِ بصیرت ہی رکھنے والے سمجھتے ہیں۔ ہمیں تو خود اپنی کہی باتیں سمجھ نہیں آئیں۔

رہی نگفتہ مرے دل میں داستاں میری
نہ اس دیار میں سمجھا کوئی زباں میری

مگر یہ جو اسٹوو اور محنت کی کمائی کی آہ نکلی، یہ تو سیدھی ہمارے چوّنی کے چراغ کا بھی سینہ چاک کر گئی۔ تب ہی ہمارا چوّنی کا چراغ اس اندھیر نگری میں سے چھوٹا سا حل ضرور ڈھونڈھ لایا ہے، جو اگر بہت نہ سہی، تو تھوڑا بہت تو کار آمد ہو ہی سکتا ہے۔

جناب، ڈیزل اور مٹی کے تیل میں بہت کم فرق ہوتا ہے، بلکہ اگر کبھی کہیں مسئلہ آجائے تو ڈیزل کے انجن کو مٹی کے تیل پر اسٹارٹ کیا جاسکتا ہے اور چلایا بھی جاسکتا ہے۔ بس مٹی کے تیل میں کاربن زیادہ ہونے کی وجہ سے دھواں زیادہ کالا نکلتا ہے اور آپکا انجن ٹیوننگ جلدی مانگتا ہے۔

روڈولف ڈیزل نے بھی جب ڈیزل انجن بنایا تھا تو شروع میں اسے مونگ پھلی کے تیل سے بھی چلا کر دکھایا تھا۔

کہنے کا مقصد ہے ڈیزل، مٹی کا تیل اور کوکنگ آئل، تینوں میں بطور ایندھن استعمال ہونے کے خواص قریباً ایک جیسے ہی پائے جاتے ہیں۔

بلکہ یہ نمونہ دیکھیئے

ویسے تو خیر استعمال شدہ تیل کو صرف فلٹر کر لینے سے بھی کام چل جاتا ہے، لیکن اگر آپکا دل کچھ نفاست پسندی کے اوپر مائل ہو تو اسطرح کے بائیوڈیزل کو بہ آسانی صاف بھی کیا جاسکتا ہے۔

بہترین نتائج کے لیئے ایسا استعمال شدہ کوکنگ آئل استعمال کیجیئے جس میں گوشت وغیرہ فرائی نہ ہوا ہو، کیونکہ گوشت وغیرہ کی اپنی چربی اس تیل میں گھل جاتی ہے اور اس سے یہ تیل زیادہ گاڑھا ہوجاتا ہے۔ جل پھر بھی جاتا ہے لیکن مسائل بھی کرسکتا ہے۔ بہتر یہ ہے کہ کسی پکوڑے سموسے تلنے والے یا کسی چپس والے کی دکان سے رابطہ کرلیں، اور مزے کریں۔

مگر دیکھیئے گا، کہیں آپکا اسٹوو اسے نسخے سے چراغ پا نہ ہوجائے، کہ کل کو موئے کو منہہ چڑانے کا دوسرا بہانہ نہ ڈھونڈھنا پڑے؟
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
ہاہاہا علاج کا تب کہتا جب شہباز بیمار ہوتا؟.اسے تو ویاگرا کے علاوہ
اور کچھ نہیں چاہئیے…... ?
بھائی تمھیں کسی نے بہت مخلصانہ اور مفید مشورہ دیا ہے کہ شادی بناوٗ فوراً۔ تم ہر بات میں ہی ایک ہی پہلو کی طرف متوجّہ رہتے ہو۔۔۔۔

یار نوز شریف، اسحاق ڈار کس لیئے لندن گئے؟ اور اب مریم نواز کیوں جانا چاہتی ہے؟ ہم تو اس علاج کی بات کر رہے تھے ۔۔۔۔ جو ان کے انگلینڈ والے ٹوور آپریٹر ان کے پیکج میں شامل رکھتے ہیں۔
مطلب یہ وہ درد یا مرض ہے جسکے بارے میں غالبؔ فرما گئے کہ:

عشق سے طبیعت نے زیست کا مزہ پایا
درد کی دوا پائی، دردِ بے دوا پایا

مطلب کہ : ابنِ مریم ہوا کرے کوئی ، ان کے درد کی دوا نہیں کوئی

میں پھر کہہ رہا ہوں، شادی کروا لے بھائی، اب تو بات بہت آگے پہنچ چکی ہے۔دماغ پر اثر ہونے لگا ہے
 
Last edited:

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)

میں پھر کہہ رہا ہوں، شادی کروا لے بھائی، اب تو بات بہت آگے پہنچ چکی ہے۔دماغ پر اثر ہونے لگا ہے
چلو شادی نہ ہونے کی وجہ سے میرے دماغ پر تو قدرتی طور پر اثر پڑ رہا ہوگا
لیکن لگتا ہے تمھارے دماغ پر بھی اثر پڑنے لگا ہے...ہاہاہا بیگانی شادی میں
سہیل دیوانہ….. ?
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
چلو شادی نہ ہونے کی وجہ سے میرے دماغ پر تو قدرتی طور پر اثر پڑ رہا ہوگا
لیکن لگتا ہے تمھارے دماغ پر بھی اثر پڑنے لگا ہے...ہاہاہا بیگانی شادی میں
سہیل دیوانہ….. ?
لگتا ہے اثر نہیں، بلکہ شدید اثر ہوگیا ہے۔۔۔۔ بھائی میرا ہذیانی کیفیت تک پہنچ چکا ہے۔
جناب کسی کی شادی میں دیوانہ ہونے کے لیئے پہلے تقریب شادی و خانہ آبادی کا منعقد ہونا شرطِ اوّلین ہے۔
بہت نازک صورتحال ہے یہ۔۔۔۔
???
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
لگتا ہے اثر نہیں، بلکہ شدید اثر ہوگیا ہے۔۔۔۔ بھائی میرا ہذیانی کیفیت تک پہنچ چکا ہے۔
جناب کسی کی شادی میں دیوانہ ہونے کے لیئے پہلے تقریب شادی و خانہ آبادی کا منعقد ہونا شرطِ اوّلین ہے۔
بہت نازک صورتحال ہے یہ۔۔۔۔
???
ہاہاہا..یہی تو میں کہ رہا ہوں..ابھی نہ کوئی دعوت نامہ نہ تمبو قناتیں
اور تمہاری صورت حال ابھی سے نازک ہو رہی ہے...لگتا ہےکبھی تمہیں کوئی
گہرا صدمہ پہنچا ہے…..اب اس میں کیا ?
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
ہاہاہا..یہی تو میں کہ رہا ہوں..ابھی نہ کوئی دعوت نامہ نہ تمبو قناتیں
اور تمہاری صورت حال ابھی سے نازک ہو رہی ہے...لگتا ہےکبھی تمہیں کوئی
گہرا صدمہ پہنچا ہے…..اب اس میں کیا ?
وحشت میں ہر اک نقش الٹا نظر آتا ہے
مجنوں نظر آتی ہے، لیلیٰ نظر آتا ہے

چل بھائی میرا ہی دماغ چل گیا ہے، تو بس شادی کرلے۔ نہیں تو بعد کی صورتحال میں نکاح بھی جائز نہیں ہوتا۔