سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر سی پی او راولپنڈی نے فورا ایکشن لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو تمام معاملہ کا انکوائری آفیسر مقرر کر دیا، ویڈیو میں بتائے گئے وقوعہ پر مقدمہ نمبر 803/19 بجرم 392 ت پ تھانہ نیو ٹاؤ ن میں درج ہے،انکوائری عمل میں لانے پر اے ایس آئی اظہر گوند ل نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے جس کے خلاف سخت محکمانہ عمل میں لائی جا رہی ہے
اس رات پکار 15پر نیو ٹاؤن سرکل کی مجموعی طور پر 67کالز موصول ہوئیں نیو ٹاؤن سرکل کی دونوں موبائلز اپنے اپنے علاقہ میں گشت ڈیوٹی پر موجود تھیں جبکہ موبائل صادق آباداپنے علاقہ تھانہ میں گشت ڈیوٹی پر موجود تھی، وقوعہ کے مرتکب ملزمان کی گرفتاری کو جلد از جلد یقینی بنانے کے لئے ایس پی راول کی نگرانی میں آئی ٹی ٹیم کی مدد سے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،
راولپنڈی پولیس وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پی پنجاب کی سربراہی میں جرائم کی سرکوبی کے لئے کوشاں ہے،راولپنڈی پولیس محترم صدیق جان صاحب کی مشکور ہے کہ انہوں نے اس امر کی نشاندہی کی۔