ہر عمل کا ایک رد عمل ہوتا ہے

P4kistani

Minister (2k+ posts)
Re: کیا ایم کیو ایم جماعت اسلامی کا زور توڑنے &#

Baat Shahkishat hi ki hai.. Humien Imran Khan me , Imandari , Muhbe Watani , Mehnat aur Lagn se Kam karnay ka jazba hai.. Humari support iuse shahks k sath hai.. jub ise se acha option milay ga iusy Support karien gy..


یہ جمہوری ذہنیت نہیں۔ یہ شخصیت پسندی ہے۔
یہ ہی تو متحدہ والے کہتے ہیں کہ جب تک الطاف ہے تب تک۔ باقی کی بعد میں دیکھیں گے۔
بلکہ وہ تو یہ نعرہ بھی لگاتے ہیں کہ
"قائد کا جو غدار ہے موت کا حقدار ہے"
اور اپنے اس نعرے کو انھوں نے کئی دفعہ عملی جامہ بھی پہنایا۔
 

Chaudhry_1960

Minister (2k+ posts)
ایم کیو ایم سے قبل جماعت اسلامی اور اسلامی جمیعت طلبہ انتہائ متشدد تنظیمیں تھیں اور خاص طور پر ضیالحق کے دور میں تو جماعتیہ حکومتی طاقت کے نشے میں مخالفین پر انتہائ مظالم ڈھاتے تھے, کلاشنکوف اور ٹی ٹی کو کراچی میں لانے والے جماعتیہ تھے , سر عام مخالفی کی لاشیں گرادیتے تھے اور پولیس کو حکم تھا کہ منہ پھیر لیں, آج ایم کیو ایم وہی کرتی ہے جبکہ عام لوگ اب بھی ظلم برداشت کر رہے ہیں
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: کیا ایم کیو ایم جماعت اسلامی کا زور توڑنے &#


ایم کیو ایم کو ضیاء نے کراچی اور حیدرآباد میں پی پی کا زور توڑنے کے لئے پیدا کیا تھا

لیکن جماعت بھی اس کی لپیٹ میں آ گئی ، جس کا ضیا کو بھی اندازہ نہی تھا

کیوں کہ ضیاء کراچی میں بھٹو کا زور توڑنا چاہتا تھا

اس لئے اس نے ایم کیو ایم بنا دی ، ورنہ الطاف اکیلے کی کہاں مجال تھی کہ وہ پی پی اور جماعت کے غنڈوں کے سامنے سر اٹھا سکے

الطاف بھی جماعت کا ممبر رہا ہے

تو ایک بدمعاش سے بڑا بدمعاش ہی کامیاب ہو گا نا

بنیادی طور پر جماعت اور ایم کیو ایم بدمعاشی سے کام چلاتی ہیں ، جیسا انہوں نے عمران خان کے ساتھ کیا
 

Altaf Lutfi

Chief Minister (5k+ posts)
مافیا خاندانوں نے نیو یارک میں باھمی عداوتوں کے باوجود برادری کے وسیع تر مفاد میں جن اصولوں پر اتفاق کیا تھا، اُن کی پابندی مذھبی جوش کے ساتھ آج بھی کی جاتی ھے، تبدیلی یہ آۂی ھے کہ اب دنیا بھر میں جو بھی شہر چالیس لاکھ کی آبادی سے تجاوز کرنے لگتا ھے، مافیا وہاں قدم جمانے لگتی ھے ۔۔ ایم کیو ایم کا مجرمانہ سرگرمیوں سے دولت کما کر سیاسی طاقت خریدنا اور پھر سیاسی طاقت کے زور پر مجرموں کو کراچی کی ایک ایک گلی پر مسلّط کر دینا انوکھی بات نھیں، نیو یارک بھت عشرے قبل اس عمل سے گزر چکا اور کراچی کے علاوہ ٹوکیو، شنگھاۂی، پیرس، بمبۓ سمیت دنیا بھر کے تمام بڑے شھروں مین مافیا مقامی انتظامیہ کے ساتھ شہر کے کنٹرول میں حصےدار ھے ۔۔ یہ سب آخرکار عالمی مافیا کے ساتھ منسلک ھیں اور بڑی طاقتوں کے حساس ادارے ان مجرمانہ تنظیموں کو حالات خراب کرنے اور کسی ملک کی حکومت کو دباؤ میں لانے کو استعمال کرتے ھیں ۔۔ ایم کیو ایم جو پاکستانی پارلیمنٹ میں تحاریکِ استحقاق پیش کرتی نظر آتی ھے، وہی ایم کیو ایم امریکی، برطانوی اور انڈین خفیہ اداروں سے بھی رابطے استوار رکھتی ھے اور بوقتِ ضرورت شہر بند کر کے پاکستان کی معیشت کی پیٹھ میں خنجر گھونپ دیتی ھے
 

zindabad.Pakistan

Senator (1k+ posts)
پیدا تو یہ رد عمل کے طور پر ہی ہوئی تھی مگر یہ بڑا خطرناک ردعمل تھا، جو ہزاروں انسانوں کو قتل کر گیا۔
 

kernelxx

MPA (400+ posts)
Re: کیا ایم کیو ایم جماعت اسلامی کا زور توڑنے &#


ہم لوگ جرم سے پاک متحدہ چاہتے ہیں اور اس لیے آپریشن کے حق میں ہیں۔ بلکہ متحدہ قیادت نے ہی اس آپریشن کے لیے سارا ہوم ورک کیا تھا اور سب قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائی تھی۔

مسئلہ یہ ہے کہ جن عوامل، محرومیوں اور ناانصافیوں کی وجہ سے متحدہ وجود میں آئی تھی، وہ ابھی تک جوں کے توں موجود ہیں۔ اگر متحدہ کو ختم کرنا ہے تو سب سے پہلے ان عوامل کو ختم کرنا پڑے گا۔



for God sake. leave all these rotten arguments. if you guys really want to make MQM neat and clean then kick out Altaf and all these rabta committee like haider abbas, babar ghori bla bla. until and unless these white collars umbrella will exist the guys like suhlat mirza, ajmal pahari, siddique etc remains emerging. however to worship so called leaders and position holders is a phenomenon prevailing from ancient ages so you guys can't handle it.
as far as deprivation and frustration of people of karachi is concerned, MQM as a whole is not interested to get rid of, after getting power MQM and Altaf start abusing power instead of serving the people. MQM remains in power for a long time seince they failed to do anything for their people? is it not so funny??????????
 

Abdul jabbar

Minister (2k+ posts)
پیدا تو یہ رد عمل کے طور پر ہی ہوئی تھی مگر یہ بڑا خطرناک ردعمل تھا، جو ہزاروں انسانوں کو قتل کر گیا۔
اقتدار حاصل کرنے کا کھیل بہت ظالمانہ کھیل ہے، انسانی زندگی اور انسانیت کی یہاں کیا اہمیت ہے۔ آج کی بات نہیں انسانی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیجئے ۔حصول اقتدار کے لئے ہمیشہ انسانی خون کی ہولی کھیلی گئی۔ انسانی کھوپڑیوں کے مینار بنائے گئے۔ بھائیوں کی آنکھوں میں گرم سلائیاں پھیری گئیں۔ باپ کو زہر دیا گیا اور چچا کو خنجر گھونپا گیا۔ یہاں تک کے اسلام کے سنہری دور میں مسلماں آپس میں بھی جہاد کرتے رہے۔
پہلے صرف جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون چلتا تھا مگر آج چونکہ حالات بدل چکے ہیں بادشاہت کا تصور ختم ہو چکا ہے تو سیاست لوگوں کو بے وقوف بنا کراقتدار حاصل کرنے کا نام بن گیا ہے۔با شعور معاشروں میں عوام الناس بہت حد تک اپنے حقوق سے آگاہ ہو چکے ہیں مگر ہم جیسے ممالک جہاں آج بھی پولیو ٹیموں تک پر حملے ہوتے ہیں ابھی آگاہی کی منزل بہت دور ہے ۔یہاں چونکہ تعلیم کا فقدان ہے اس لئےبھولے معصوم اور بے شعور افراد کی فصل بہت زرخیزی سے اگتی ہے جنہیں کوئی مذہب کے نام پر، کوئی غربت کے نام پر،کوئی زبان نسل اور رنگ کے نام پر بے وقوف بنا رہا ہے ۔ قیام پاکستان کے وقت بھی لاکھوں انسانوں کےخون،عزت آبرو کو ایک سنہرا خواب اسلام کا عادلانہ نظام کا دکھا کر رزق خاک بنا دیا گیا تھا۔ صرف چوبیس سال بعد ملک کا بڑا حصہ ایک بار پھر کشت و خون کی لپیٹ میں آیا اور بے گناہ انسانی خون کی آبیاری سے بنگلہ دیش کی شکل میں ایک اور ملک ظہور میں آیا ۔ ادھر نیا پاکستان اور بھٹو صاحب کی نوکر کو مالک بنا دینے کا خوش کن فریب ملک کو اقتصادی،معاشی اور اخلاقی طور پر زوال کی انتہا پر لے آیا ۔ اس کے خاتمے کے لئے مرد مومن مرد حق میدان میں آیا اور اسے پھانسی پر لٹکانے کے ساتھ ساتھ پوری قوم کو جہاد کے مقدس مشن پر لگا گیا۔افغان جہاد کے نام پر مدرسوں کے معصوم بچوں کو خون کے ٖذائقے سے آشنا کروایا گیا اور امن اور پیار اور انصاف پر مبنی اسلامی تعلیمات سیکھنے والے خون آشام عفریت بنا دئے گئے ۔ آج تک ہاتھوں سے دی ہوئے ان گھانٹھوں کو دانتوں سے کھولنے کی کوشش پوری قوم کر رہی ہے ۔اس کھیل میں کتنے انسانوں کو کسی جرم کے بغیر زندگی سے محروم کر دیا گیا اس کی گنتی بھی کسی کو یاد نہیں۔ آج بھی یہ جہادی اسلام کے مقدس نام کو استعمال کرکے بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں۔ اپنے لئے طاقت حاصل کرنے کے لئے مارکیٹوں، مسجدوں، سکولوں، امام بارگاہوں ،تک کو نشانہ بنا رہے ہیں۔انسانی جان کی ان کے ہاں کتنی حرمت ہے ان کا فعل اس کا غماز ہے ۔
تو میرے بھائی ایم کیو ایم بھی اسی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے۔ اسے بھی مہاجروں کی محرومیوں کے نام پر شاطر مہاجروں نے خود یا کسی کے کہنے پر تخلیق کیا تھا اور چونکہ طاقت ان کے ہاتھ میں آ گئی جو شاید اس کے اہل نہیں تھے سو انہوں نے اپنے اقتدار اور طاقت کو قائم رکھنے کے لئے جو بربریت کی اوراس کی وجہ سے کراچی اور اس کے عوام پر جو بیتی وہ گویا کیکر پر انگور کی بیل چڑھانے کا جو نتیجہ ہوتا ہے وہی تھا ۔
مگر یہ ان اقتدار کے پجاریوں کے لئے کوئی اہم بات نہیں۔ ان کی نظر میں عوام کی حثییت تو قصائی کے پنجرے میں قید ان ادھ موئی مرغیوں کی سی ہے جنہیں قصائی جب چاہے جتنی تعدار میں چاہے اپنی چھری کی دھار پر رکھ لیتا ہے۔کیا کسی کو کبھی ان چیختی چلاتی ، اپنے ہی خون میں نہاتی،اچھلتی، تڑپتی مرغیوں کی جان سے جانے کی تکلیف ہوتی ہے؟
 

Amal

Chief Minister (5k+ posts)
Re: کیا ایم کیو ایم جماعت اسلامی کا زور توڑنے &#


تم لوگ جس کو لیڈر مانتے ہو وہ درندہ صفت انسانیت دشمن اور ایک بیمار زیہن ہے ۔ اس پارٹی سے وابستگی اسکے عزاءم کی تاءید ہے اس پارٹی پر بین لگنا چاہیے ۔ اور تم لوگوں کو اس سے علیحدیگی اختیار کرنی چاہیے نہیں تو آخرت میں اس کے ساتھ ہی اٹھاءے جاوٰ گے ۔