چین کے خفیہ کیمپ سنکیانگ کے لاپتہ اویغوروں کے ساتھ کیا ہوا؟

PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
Almost sound like fiction or a movie, but its a reality and a very harsh one.
Though I dont necessarily believe bbc and they often exaggerate but this is very horrible.

چین کے خفیہ کیمپ
سنکیانگ کے لاپتہ اویغوروں کے ساتھ کیا ہوا؟

gulagtitle3-mr.jpg
1542140231162.jpeg

چین پر الزام ہے کہ اس نے مغربی خطے سنکیانگ میں لاکھوں مسلمانوں کو
بغیر مقدمہ چلائے قید رکھا ہوا ہے

چینی حکومت ان الزامات کو مسترد کرتی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ یہ افراد اپنی مرضی سے حکومت کے ایسے خصوصی مراکز میں زیرِ تربیت ہیں جن کا مقصد دہشت گردی اور مذہبی انتہاپسندی سے نمٹنا ہے

اب بی بی سی کی ایک تحقیق کے دوران نئے اہم حقائق سامنے آئے ہیں

صحرا میں قید

بارہ جولائی دو ہزار پندرہ کو ایک سیٹیلائٹ چین کے دوردراز مغربی خطے میں واقع صحرا اور نخلستانوں پر سے گزرا۔اس نے جو تصاویر کھینچیں ان میں سے ایک میں سرمئی ریت کا ایک ان چھوا، خالی قطعہ بھی دکھائی دے رہا تھا۔یہ موجودہ زمانے میں حقوقِ انسانی کے بارے میں اٹھائے جانے والے اہم ترین سوالات میں سے ایک کے بارے میں تحقیقات کے آغاز کے حوالے سے بہت غیرمتعلق سا مقام لگتا ہے۔

تاہم تین برس بعد بائیس اپریل دو ہزار اٹھارہ کو صحرا کے اس ٹکڑے پر کچھ نیا دکھائی دیا۔اس عرصے میں وہاں ایک بہت بڑا کمپاؤنڈ تعمیر ہو چکا تھا۔دو کلومیٹر طویل چاردیواری نے اس کمپاؤنڈ کو گھیرا ہوا تھا اور اس کی نگرانی کے لیے سولہ حفاظتی ٹاور بھی بنائے گئے تھے۔

https://www.bbc.com/urdu/resources/idt-sh/China_hidden_camps_urdu
 
Last edited by a moderator:

zain786

Chief Minister (5k+ posts)
Awwww ye west china k muslims nazar agaye kashmir or palastine k kabhi nazar ni aye
 
PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
Awwww ye west china k muslims nazar agaye kashmir or palastine k kabhi nazar ni aye

aik aadmi aaya aur oss nee aap kay parosi ko rakh kay chamat diaa.
aap ne complain kee..meray paroosi ko maara, mujhay kion nahi maara??
amreeki saazish lagtee hai..
ab mein protest karoo gaa aur apnay hee ghar ko aag lagaoo gaa.

This is the ghairat brigade of pakistan.
 
asus87

MPA (400+ posts)
We all know that what's going on in China, Kashmir, Palestine and in Myanmar. But does someone speak as what is going in our own country as what rights does the minorities have (here not speaking about Asia bibi case).

Our minority communities have like no proper jobs or rights. I was in Passport office and a guy before me was Christian and the counter guy first making fun of his name and then doing usual topi-drama.

We must also look into our country issues too.
 
Kamboz

Senator (1k+ posts)

I met a brother from that part of China, the kind of things he told me were horrific. China is operating concentration camps and making muslims eat pork and drink wine inside. It wants the youth to totally forget who they are and they are brain washed about religion. Many never make it out alive.
 
Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)
INDIAN PROPAGANDA
PEHN DI SIRI
:LOL::LOL::LOL::LOL::LOL::LOL::LOL::LOL::LOL::LOL::LOL::LOL::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:o_O:sorry::sorry::sorry::sorry::clap:clap:clap:clap
 
asus87

MPA (400+ posts)
I met a brother from that part of China, the kind of things he told me were horrific. China is operating concentration camps and making muslims eat pork and drink wine inside. It wants the youth to totally forget who they are and they are brain washed about religion. Many never make it out alive.

If it is from you friends source in real, then really bad for our brothers. I just remember that some elders do said that Buddhism is actually actually another branch of Hinduism. So they are doing same as like in India by forcing people to convert Hindu to get job, food else making their life miserable.
 
zain786

Chief Minister (5k+ posts)
aik aadmi aaya aur oss nee aap kay parosi ko rakh kay chamat diaa.
aap ne complain kee..meray paroosi ko maara, mujhay kion nahi maara??
amreeki saazish lagtee hai..
ab mein protest karoo gaa aur apnay hee ghar ko aag lagaoo gaa.

This is the ghairat brigade of pakistan.
Pakistan is trying to fix nawaz and zardari type of people no worries when will we get rid of these thugs we fix all the issues inshallah pehle in haram k jano ko or inki gandi naslo ko set karlen
 
Kamboz

Senator (1k+ posts)
If it is from you friends source in real, then really bad for our brothers. I just remember that some elders do said that Buddhism is actually actually another branch of Hinduism. So they are doing same as like in India by forcing people to convert Hindu to get job, food else making their life miserable.
Today's chinese are communist, they have no religion, not even Bhuddism..... they dont want to convert people to Bhuddism...they just want no religion at all. Many places they are givin tough times to Churches as well.
 
PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
Today's chinese are communist, they have no religion, not even Bhuddism..... they dont want to convert people to Bhuddism...they just want no religion at all. Many places they are givin tough times to Churches as well.
Bhai sahab, its not about muslims or christians, its about human rights.

https://www.bbc.com/urdu/regional-46028742
چین کے ’اصلاحی مراکز‘ میں قید ہماری بیویوں کو رہا کروایا جائے: پاکستانی شوہروں کی درخواست
محمد زبیر خان، ظفر سیدبی بی سی اردو کے لیے

چین میں کاروبار کرنے والے متعدد پاکستانیوں نے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ چین کے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں ’اصلاحی مراکز‘ (ری ایجوکیشن سنٹرز) میں 'قید' ان کی بیویوں کی رہائی کے لیے چینی حکومت سے سفارتی سطح پر رابطہ کیا جائے۔
اسلام آباد میں دفتر خارجہ اور بیجنگ میں پاکستانی سفیر کے نام اپنی درخواستوں میں ان پاکستانی شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کی چینی شہری بیویوں کو وجہ بتائے بغیر سنکیانگ کے مختلف علاقوں میں قائم ری ایجوکیشن سنٹرز میں رکھا گیا ہے۔
ان درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ یہ چینی مسلمان خواتین پچھلے دو برسوں کے دوران زبردستی ان مراکز میں بند ہیں اور ان کی سفری دستاویزات بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
درخواست میں درج ہے کہ 'دو سال قبل چائنیز حکومت نے بغیر کوئی وجہ بتائے ہماری قانونی بیویوں کو صرف اور صرف پاکستان آنے کے جرم میں گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا ہے اور ہمیں بھی اپنی ذاتی رہائش گاہوں سے بےدخل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہم بھی چین جانے سے قاصر ہیں اور تاحال نہ تو جرم بتایا جاتا ہے نہ ہی ان سے ملنے کی اجازت دی جاتی ہے۔'
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 'پاکستانی شہری ہونے کے ناطے ہم سائلان کی جملہ مشکلات کے حل کے لیے چائنا حکومت سے بازپرس کی جائے اور ان بےگناہ خواتین کو قید و بند کی سختیوں سے رہائی دلوائی جائے۔'
چین میں کتنے پاکستانیوں کی مسلمان بیویوں کو ان مراکز میں رکھا گیا ہے، ان کی درست تعداد تو معلوم نہیں تاہم ان میں سے متعدد افراد نے بی بی سی سے رابطہ کر کے ان حالات کے بارے میں بتایا ہے جن میں ان کی شریک حیات کو ان مراکز میں رکھا گیا ہے جنھیں چینی حکومت 'سوچ کی تبدیلی کے مراکز' قرار دیتی ہے۔
ان افراد کا کہنا ہے کہ ان خواتین میں سے بعض کو ان مراکز میں دو برس سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے جہاں انھیں مذہب سے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ان خواتین کو اپنے شوہروں سے بعض اوقات ٹیلی فون پر بات کرنے کی اجازت دی جاتی ہے اور اسی بات چیت کے دوران ان کے شوہروں کے مطابق انھیں معلوم ہوا ہے کہ ان مراکز میں ان کی بیویوں کو ایسی تعلیم اور تربیت دی جا رہی ہے جس کا مقصد انھیں مذہب سے دور کرنا ہے۔
ایسے ہی ایک شوہر نے بی بی سی کو بتایا: 'ان خواتین کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے اور اسلام کے مطابق لباس پہننے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے برعکس انھیں رقص کی تربیت دی جاتی ہے، اسلام میں ممنوع اشیا کھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے ترانے سکھائے جا رہے ہیں۔'
چین کے مغربی صوبے سنکیانگ میں حکام نے بڑے پیمانے پر مسلم اویغور افراد کے لاپتہ ہونے کی خبروں پر بڑھتی ہوئی عالمی تشویش کے بعد ان افراد کے لیے بنائے جانے والے مراکز کو قانونی شکل دینے کا اعلان کیا ہے۔
چینی حکام کے مطابق یہ ہنر سکھانے کے مراکز یا 'ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز' ہیں جہاں 'سوچ میں تبدیلی' کے ذریعے شدت پسندی سے نمٹا جاتا ہے۔
اس کے مطابق جو رویے جو حراست میں لیے جانے کی وجہ بن سکتے ہیں ان میں حلال چیزوں کے تصور کو توسیع دینا اور سرکاری ٹی وی دیکھنے، سرکاری ریڈیو سننے سے انکار اور بچوں کو سرکاری تعلیم دلوانے سے انکار شامل ہیں۔
چین کا کہنا ہے کہ ان حراستی مراکز میں چینی زبان کے علاوہ قانونی نکات کی تعلیم بھی دی جاتی ہے جبکہ وہاں رکھے جانے والے افراد کو ووکیشنل تربیت بھی ملتی ہے۔
حقوقِ انسانی کی تنظیموں نے اس اقدام پر تنقید کی ہے۔
(بی بی سی نے ان مراکز میں مقیم متعدد چینی خواتین کے پاکستانی شوہروں کی کہانیاں اکٹھی کی ہیں جو آئندہ چند روز تک ان صفحات پر شائع کی جائیں گی)