پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے کا ٹریلر ریلیز


پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے اینتھم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے آٖفیشل ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، یہ ترانہ پی ایس ایل 7 کے انعقاد پر ان شائقین کرکٹ کے جوش و جذبہ کی عکاسی کرتا ہے جو کورونا کی صورتحال سے دوچار ہیں اور یہ انکی تفریح کا باعث بنے گا۔

پی ایس ایل 7 کا ترانہ عبداللہ صدیقی نے کمپوز کیا ہے جبکہ آفیشلز کا کہنا ہے کہ پورا گانا جلد ریلیز کیا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1485175915168604160
مختصر دورانیے کی ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والا عالمی پلیٹ فارم، ٹک ٹاک پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے کو اسپانسر کررہا ہے۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کے مطابق ٹک ٹاک کے ساتھ شراکت داری کا دو سالہ معاہدہ کیا تھا جس سے یہ تعلق مزید مضبوط ہوگا۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اندازہ ہو رہا ہے کے مذہب انسانیت کی دیسی ٹھکیداروں پر یہ ٹویئٹ بجلی بن کر گری ہے۔