پاک فوج ملکی سالمیت،عوام،معیشت سے دور نہیں رہ سکتی،شیخ رشید

7seikhraheedmaisesat.jpg

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے واضح کردیا کہ فوج نے سیاست سے دور رہنے کا بہتر فیصلہ کیا ہے، پاک فوج پاکستان کی سالمیت، عوام اور معیشت سے دور نہیں رہ سکتی، معیشت قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔

شیخ رشید نے کہا میں نے فوج اور عدلیہ پر کبھی بات کی ہے نہ کروں گا، میں اپریل میں الیکشن ہوتا ہوا دیکھ رہا ہوں، عمران خان کی پوری جدوجہد ہے کہ الیکشن فوری ہو جائیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر داخلہ نے کہا عمران خان کو کہوں گا کہ ٹرک کی بتی کے پیچھے نہ لگیں، عمران خان نے کہا کہ پرویز الہٰی ان کے ساتھ ہیں،میرا مؤقف بالکل واضح ہے کہ اسمبلیاں توڑ دینی چاہئیں، سسک سسک کی سیاست بے فیض اور بے مزہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا یہ معاملہ 8/10 دن سے آگے نہیں جانا چاہیے،مجھے پورا یقین ہے کہ الیکشن ہو جائیں گے،اس وقت جو عمران خان کا ساتھ چھوڑ جائے گا وہ انتہائی بیوقوف ہوگا، سب کو سمجھنا چاہیے کہ یہ ملک نہیں چل رہا ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہا عمران خان نے کل مذاکرات کی بات کی،مذاکرات سے انکار پارلیمانی جمہوریت کیخلاف ہے، اگر پنجاب اور کے پی کے اسمبلی توڑی جاٸے تو وفاقی حکومت برقرار رہے گی۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ضمنی یا جنرل الیکشن ہوں ہم بہتر پوزیشن سے میں ہونگے۔ دسمبر یا جنوری جب بھی الیکشن ہونگے نواز شریف آئیں گے اورالیکشن کمپین کی قیادت کرینگے۔ مونس الہی نے جو بیان دیا اس کی تعریف کرتا ہوں۔
 
Last edited by a moderator:

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)

او جان دے چھیدیا !!!! فوج نوں اپنا اصل کم کرن دے ، یہ نہ ہو کہ بارڈر کے دونوں سے چھترول انکا مقدر بن جائے