نواز لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جمہوری جماعتوں کومیدان میں آنا ہوگا۔عسکری مافیا سے نجات کیسے ملے گی؟
ایک بار سچ بولنا ہوگا۔
ملک بھر میں عوامی تحریک چلائیں۔
عوامی آگاہی کی مہم شروع کریں۔
عوام کا سمندر پارلیمان میں آئین پاکستان کے دفاع کی بہترین ضمانت بن جائے گا۔
آئین میں فوج کا کردار واضح الفاظ میں متعین کریں۔
عوام کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے۔
افواج کا بھی اسی طرح احتساب ہو جس طرح عوام اور سیاست دانوں کا ہوتا ہے۔
افواج کے لیے کوئی خصوصی عدالت نہیں چاہیے۔ ان کا احتساب عوامی عدالتوں میں ہونا چاہیے۔
ایک بار عوام پاکستان کو مضبوط کرنے کی تحریک میں شامل ہو گئے، ایک بار ان کو اپنی طاقت کا احساس ہو جائے تو نون لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت کوئی بھی سیاسی جماعت اس قوم کے ساتھ ظلم اور ناانصافی نہیں کر پائے گی۔