پاکستان ميں نۓ امريکی سفير

Shanzeh

Minister (2k+ posts)


شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


Ambassador_David_Hale.jpg




امریکی سفارتخانہ کی جانب سے نئے امريکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی پاکستان آمد کا اعلان

اسلام آباد (۱۸ ِنومبر ۲۰۱۵ء)__ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل آج ۱۸ نومبر، ۲۰۱۵ء کو اسلام آباد پہنچ گئے۔ وہ اپنی اسنادِسفارت صدر ِپاکستان ممنون حسین کو جلد پیش کریں گے، جس کے بعد وہ پاکستانی حکام اور پاکستانی عوام کے ساتھ پاک امریکہ تعلقات کو مستحکم کرنے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے، سلامتی سے متعلق باہمی شراکت کو مزید وسعت دینے اور صدر اوبامہ اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان واشنگٹن میں امسال ۲۲ اکتوبر کو ہونے والی ملاقات میں وضع کئے جانے والے وسیع نصب العین کے حصول کے لئے کام کاآغاز کریں گے۔

سفیر ڈیوڈ ہیل کیریئر منسٹر کی رینک کے ساتھ سینئر فارن سروس کے ایک رکن ہیں۔انہوں نے جمہوریہ لبنان میں بطورامریکی سفیر (۱۵۔۲۰۱۳ء) ذمہ داریاں انجام دیں۔ قبل ازیں، وہ خصوصی مندوب برائے مشرق وسطی امن( ۲۰۱۳۔۲۰۱۱ء)، نائب خصوصی مندوب برائے مشرق وسطی امن (۱۱۔۲۰۰۹ء) اور اردن میں امریکی سفیر(۸۔۲۰۰۵ء) کے عہدوں پر فائز رہے۔ انہوں نے تیونس، بحرین، سعودی عرب اور اقوام متحدہ میں امریکی مشن میں بھی خدمات انجام دیں اور لبنان اور اردن کے متعدد دورے کئے۔ واشنگٹن میں وہ اسرائیل، مصر اور لیونٹ (مشرقی بحیرہ روم کے علاقے) کے لئے وزیر خارجہ کے نائب معاون سیکریٹری ، اسرائیل و فلسطین امور کے ڈائریکٹر اور وزیر خارجہ میڈلین البرائیٹ کے معاون ایگزیکٹو کے عہدوں پر بھی فائز رہے۔

امریکی وزیر خارجہ کلنٹن نے ۲۰۱۳ء میں انہیں غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا۔ ڈیوڈ ہیل عربی زبان بولتے ہیں اور جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے اسکول آف فارن سروس کے گریجویٹ ہیں۔ اُن کا آبائی تعلق ریاست نیوجرسی سے ہے


شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu


USDOTURDU_banner.jpg

 
Last edited by a moderator:

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
اس سے پہلے سفیر تو غالبا منورحسن تھے انکی پوسٹنگ آجکل کہاں ہے ؟
 

Moula

MPA (400+ posts)
kyun middle east main is ka logon ko marnay ka qouta pora nahe hua ji ab pakistan aa gaya hai. yahan bhi isis banay ka irada hai kia? baray dhesahat gardon
 

Shanzeh

Minister (2k+ posts)


Amb_Hale_in_Pesh.jpg



شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا پہلا دورہ پشاور

دورے میں خطے کے رہنماؤں سے ملاقات، دہشتگردی کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا

پشاور(۱۴ دسمبر ، ۲۰۱۵ء) ___ اپنے پہلے دورہ پشاور میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے خیبر پختونخوا کی صوبائی قیادت سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے متاثرین بالخصوص آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے طلبا اور اساتذہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے گورنر سردار مہتاب احمد خان اور وزیر اعلی پرویز خٹک سے ملاقات کی اور ان سے خیبر پختونخوا اور وفاق کے زیر اہتمام قبائلی علاقہ جات کی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی۔ ملاقاتوں کے دوران امریکی سفیر نے صوبائی حکومت کی جانب سے عسکریت پسندی کے خلاف جاری کارروائیوں کی تعریف اور تجارت اور ترقی کے ذریعے خطے میں استحکام کیلئے تعاون کے حوالے سے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔

امریکی سفیر نے خطے کی مہمان نوازی کی عظیم روایات کو سراہا اور خیبر پختونخوا اور فاٹا کے عوام اور رہنماؤں کیساتھ مضبوط اور مفید تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔

امریکی سفیر نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران خیبر پختونخوا اور فاٹا کے عوام نے وحشتناک تشدد اور ناقابل تصور نقصان کے باوجودزبردست بہادری سے مقابلہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور اسکے شہریوں کی اس جدوجہد کے دوران قربانیوں کی قدر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اسکی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کھڑا ہےاورمحفوظ،مستحکم اور خوشحال پاکستان کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

امریکی سفیر نے آرمی پبلک سکول کا دورہ کیااور ۱۶ دسمبر ۲۰۱۴ کو ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے طلبا اور اساتذہ کی یاد میں پہلی برسی سے قبل خراج عقیدت پیش کیا۔ امریکی سفیر نے دورے کے دوران آرمی پبلک سکول کے ان دس طلبا سے بھی ملاقات کی جنہوں نے گزشتہ گرمیوں میں امریکی محکمہ خارجہ کی مالی معاونت سے امریکہ کا دورہ کیا تھا۔ جس میں سائنس ، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضیات کے علوم کے علاوہ امریکی طلباء کے ساتھ بین الثقافتی تبادلوں میں حصہ لیا۔

شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg