پاکستانی رائیڈرز ایپ اور بھارتی فوڈ ڈلیوری ایپ میں ٹوئٹر پر نوک جھونک

cari11m1m1.jpg

کرکٹ شائقین کا بخار ابھی پوری طرح اترا نہیں، گراؤنڈ فیلڈ سے کھلاڑی ڈریسنگ روم چلے گئے لیکن شائقین گراؤنڈز سے کی بورڈ پر آبیٹھے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کی آن لائن سروسز ایپس کریم اور زوماٹو میں لفظی نوک جھونک ہو رہی ہے، پاکستانی رائیڈرز ایپ اور بھارتی فوڈ ڈلیوری ایپ میں لفظی جنگ ایشیا کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی شکست پر شروع ہوئی۔

کریم نے بھارتی ایپ زوماٹو کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا۔ ٹویٹ میں منظر کشی کی گئی کہ کہ پاکستان سے شکست کے بعد وہاں گھروں سے رونے کی آوازیں آ رہی تھیں۔ اس میں فلمی منظر دکھایا گیا تھا جس میں پاریش راول کہتے ہیں کہ انہوں نے تو آرڈر کرنے کیلئے فون کیا تھا مگر آگے سے تو رونے کی آوازیں آ رہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1566486264186036224
بھارتی فوڈ ڈلیوری ایپ نے کریم ایپ کی جانب سے میم میں بھارتی فلم کا منظر لگانے پر تنقید کرتے ہوئے جواب میں کہا کہ میم ٹمپلیٹ تو اپنی استعمال کرو۔
https://twitter.com/x/status/1566761678892515328
کریم کی جانب سے گزشتہ روز پاکستان کی افغانستان کے خلاف جیت پر زوماٹو کی گزشتہ ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اپنی ٹمپلیٹ اٹھاؤ اور گھر جاؤ۔
https://twitter.com/x/status/1567566802116349952
یاد رہے کہ گزشتہ روز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے ہاتھوں ہونے والی افغانستان کی شکست نے نہ صرف افغانستان کو مقابلے کی دوڑ سے باہر کیا ہے بلکہ بھارتی ٹیم کا بھی پتہ صاف ہو گیا ہے۔