وزیراعلیٰ تبدیل ہوتا ہے تو وزیراعظم کے حکم کی تعمیل کریں گے، پی ٹی آئی فارورڈ گروپ

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
529341_47460735.jpg


لاہور: صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ناراض گروپ کے رکن سردار شہاب نے صاف بتا دیا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب تبدیل ہوتے ہیں تو وزیراعظم کے حکم کی تعمیل کریں گے۔

تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض گروپ نے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کی صورت میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ اس حوالے سے سردار مہتاب نے واضح کر دیا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ کی تبدیلی ہوتی ہے تو ہم وزیراعظم کے حکم کی تعمیل کریں گے۔ وزیراعظم پنجاب کے لیے جس کو بھی نامزد کریں گے، ہمیں قبول ہو گا۔

غضنفر عباس چھینہ کا دنیا نیوز سے گفتگو میں تصدیق کی کہ ہم بالکل ناراض ہیں کیونکہ ہمیں فنڈز نہیں مل رہے۔ آج اپنی مشاورت میں تمام چیزیں طے کر لیں گے۔

غضنفر عباس چھینہ کا کہنا تھا کہ ہم سے اپوزیشن سمیت کسی اور جماعت نے رابط نہیں کیا۔ اگر فنڈز نہ ملے تو پھر مستقبل بارے سوچنا پڑے گا۔

http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/529341
 

BrotherKantu

Chief Minister (5k+ posts)
۔ اگر فنڈز نہ ملے تو پھر مستقبل بارے سوچنا پڑے گا۔


ان حرام کھانے والوں نے کبھی مستقبل کے بارے میں سوچا ہوتا تو آج اس ملک اور قوم کایہ حال ہوتا۔

خان
کو سب سمجھ ہے صرف ان گھٹیا حرام خوروں کو ایک محب وطن بندے سے ڈیل کرنا نہئں آتا۔

خان نے کبھی ان بے صبرے لوگوں کو معاف نہیں کرنا
یہ اپنے مستقبل کا نہیں سوچ سکتے۔