نیوزی لینڈ کس دنیا میں رہ رہا ہے؟ نیوزی لینڈ سے اب بات آئی سی سی میں ہوگی
پاکستانی کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین رمیز راجہ نے کرکٹ سیریز منسوخ کرنے پر نیوزی لینڈ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ (آئی سی سی) کے سامنے یہ معاملہ اٹھائیں گے۔
رمیز راجہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نیوزی لینڈ بورڈ پر کڑی تنقید کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ 'سکیورٹی کے خطرے کا کہہ کر یکطرفہ طور پر دورہ ختم کرنا کافی پریشان کن ہے۔ خاص کر جب یہ (سکیورٹی الرٹ) شیئر نہ کیا جائے۔ نیوزی لینڈ کس دنیا میں
رہ رہا ہے؟ نیوزی لینڈ سے اب بات آئی سی سی میں ہوگی۔'