ملک ریاض: 190 ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ میں جمع ہوں گے، بیرسٹر شہزاد اکبر

mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
لیجئے میرے خدشات درست نکلے ، حکومت کا مؤقف سامنے آگیا کہ ملک ریاض نے جو پیسے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر بھیجے تھے اور برطانیہ نے ضبط کرلئے تھے ان کو حوالے حکومت ملک ریاض کو نقصان نہیں ہونے دے گی اور یہ پیسے اس جرمانے میں ایڈجسٹ کردے گی جو اس نے سپریم کورٹ کو ادا کرنا ہے ، اس ملک ریاض کا جرم کرتے ہوۓ پکڑے جانے پر کچھ نقصان نہیں ہوگا

_110016608_gettyimages-146624225.jpg


ملک ریاض: 190 ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ میں جمع ہوں گے، بیرسٹر شہزاد اکبر

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ کی رقم سپریم کورٹ میں جمع ہو گی۔ انھوں نے تصدیق کی ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کی رقم برطانیہ سے پاکستان کو ’ٹیلی گرافک ٹرانسفر‘ (ٹی ٹی) کے ذریعے موصول ہوئی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ملک ریاض سے 190 ملین پاؤنڈ کی رقم فوری طور پر حکومت پاکستان کو منتقل کر دی گئی ہے لیکن ایک رازداری کے حلف نامے پر دستخط کرنے کے بعد اس تصفیے کی تفصیلات نہیں بتا سکتے ہیں۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ ملک کو اتنی زیادہ رقم واپس ملی ہو۔


_107758236_gettyimages-107452765.jpg


انھوں نے پریس کانفرنس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ سے متعلق بھی منی لانڈرنگ کے نئے شواہد ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔


ملک ریاض سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر شہزاد اکبر نے کہا ’ہماری طرف سے ایک پریس ریلیز آ گئی تھی۔ یہ 28 ارب روپے بنتے ہیں۔‘

صحافیوں نے کہا کہ یہ 39 ارب بنتے ہیں جس پر انھوں نے کہا ان کا کیلکولیٹر 250 ملین ڈالر پر جا کر رک گیا تھا۔

اس سے قبل ملک ریاض نے ٹوئٹر پر یہ موقف اختیار کیا تھا کہ انھوں نے اپنی ظاہر شدہ قانونی جائیداد بیچ کر یہ 190 ملین پاؤنڈ کی رقم بحریہ ٹاؤن کراچی کے مقدمے میں جمع کرانی ہے۔ ملک ریاض نے عدالت عظمیٰ کے ساتھ تصفیہ کرتے ہوئے قسطوں میں 460 بلین روپے کی رقم دینے کی حامی بھری تھی۔

ملک ریاض نے دوسرے ٹویٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ان کا تصفیہ ایک سول نوعیت کے معاملے میں ہوا ہے۔

_101660569_f5d25e8e-4b2b-4ae1-9570-3d03214134fb.jpg

بیرسٹر شہزاد اکبر نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ وضاحت ضروری ہے کہ یہ سول نوعیت کا معاملہ ہے اور یہ پیسے بغیر کوئی مقدمہ قائم کیے تصفیے کے نتیجے میں ملے ہیں۔

’ہم برطانوی حکومت اور این سی اے کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے اس کیس کو اتنے کم وقت میں منطقی انجام تک پہنچایا۔‘

جب صحافی نے سوال پوچھا کہ لندن میں آپ کی ملک ریاض کے ساتھ ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے جس میں آپ کے ہاتھ میں ایک بھرا ہوا بیگ نظر آتا ہے، اس پر شہزاد اکبر نے ملک ریاض کے ساتھ برطانیہ میں ملاقات کا انکار کیے بغیر کہا کہ وہ ان کا لیپ ٹاپ تھا۔

شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ ایک بیگ میں 190 ملین پاؤنڈ نہیں آسکتے اور یہ کہ انھوں نے ویڈیو بنانے والے شخص کا بھی پتا چلا لیا ہے۔

’کیا سپریم کورٹ سٹیٹ آف پاکستان نہیں‘
کانفرنس کے دوران صحافی کے اس سوال پر کہ ملک ریاض کا یہ پیسہ سپریم کورٹ میں جائے گا یا سٹیٹ آف پاکستان کو؟ شہزاد اکبر نے جواب دیا کہ نیشنل کرائمز ایجنسی (این سی اے) کی پریس ریلیز میں لکھا ہوا ہے کہ یہ پیسہ برطانیہ کی طرف سے ریاست پاکستان کو منتقل کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا ’رازداری کے حلف نامے کے تحت اس کی مزید تفصیلات بتانے سے قاصر ہیں۔‘

جب صحافیوں نے مزید سوالات کیے تو انھوں نے کہا ’بالکل یہ رقم سپریم کورٹ میں جمع ہو گی۔ شہزاد اکبر نے صحافیوں سے سوال کیا کہ ’کیا سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیسے آتے ہیں تو کیا وہ سٹیٹ آف پاکستان کا حصہ نہیں ہے۔‘

ان کا کہنا تھا ’یہ پیسے عدالت میں جمع ہوں گے اور ہم نے عدالت سے (یہ پیسے) مانگے ہوئے بھی ہیں کہ یہ پیسے سندھ کو نہیں ملنے چائیں، وفاق کو ملنے چائیں۔‘

’سپریم کورٹ کو نیشنل بینک سے پیغام ملا ہے‘
پاکستان کی سپریم کورٹ کے رجسٹرار عارف ارباب نے بی بی سی کو بتایا کہ نیشنل بینک سے انھیں یہ پیغام ملا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے اس اکاؤنٹ میں پیسہ جمع کرانا چاہتے ہیں جو ملک ریاض سے 460 بلین روپے کی ریکوری سے متعلق کھولا گیا تھا۔

رجسٹرار کے مطابق برطانیہ کے مقدمے سے سپریم کورٹ کا کوئی تعلق نہیں ہے اور ’ہم صرف اپنے فیصلے کی روشنی میں بحریہ ٹاؤن سے قسطیں وصول کر رہے ہیں‘۔

برطانیہ میں ملک ریاض تصفیے کا پسِ منظر
اس سے قبل تین دسمبر کو این سی اے کی طرف سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق یہ تصفیہ نیشنل کرائم ایجنسی کی ملک ریاض حسین کے خلاف تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آیا ہے۔

بیان کے مطابق تصفیے کے تحت ملک ریاض حسین اور ان کا خاندان جو 19 کروڑ پاؤنڈ کی رقم/اثاثے دے گا ان میں منجمد کیے جانے والے بینک اکاؤنٹس میں موجود رقم کے علاوہ مرکزی لندن کے متمول علاقے میں واقع ون ہائیڈ پارک پلیس نامی عمارت کا ایک اپارٹمنٹ بھی شامل ہے جس کی مالیت پانچ کروڑ پاؤنڈ کے لگ بھگ ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بی بی سی کی تحقیقات کے دوران برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) اور پاکستانی حکام دونوں نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ لندن میں ملک ریاض سے ایک تصفیے کے نتیجے میں ملنے والی کروڑوں پاؤنڈ کی رقم ریاستِ پاکستان کو منتقل کر دی گئی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے ایک ایس ایم ایس پیغام میں بی بی سی کو بتایا کہ ریاستِ پاکستان کو یہ رقم منتقل ہو گئی ہے۔
_109985873_hyde_park_place_25_nov_19_2.jpg

ون ہائیڈ پارک پلیس نامی عمارت مرکزی لندن کے متمول علاقے میں واقع ہے
خیال رہے کہ برطانوی ادارے کے اعلامیے میں تصفیے میں پانچ کروڑ پاؤنڈ مالیت کا اپارٹمنٹ دینے کی بات کی گئی ہے جبکہ ملک ریاض کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ جائیداد فروخت کی ہے تاکہ اس کی رقم سے سپریم کورٹ کو رقم کی ادائیگی کا وعدہ پورا کیا جا سکے۔

بی بی سی اردو نے جب ملک ریاض کے ترجمان کرنل ریٹائرڈ خلیل الرحمان سے اس سلسلے میں رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر ملک ریاض کی جانب سے ٹوئٹر پر اپنا موقف دے دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ملک ریاض کا شمار پاکستان کے امیر ترین افراد میں کیا جاتا ہے اور وہ بحریہ گروپ آف کمپنیز کے بانی ہیں جسے تعمیرات کے شعبے میں سب سے بڑا نجی ادارہ تصور کیا جاتا ہے۔

ملک ریاض نے رواں برس مارچ میں پاکستان کی سپریم کورٹ کو بھی 460 ارب روپے کی ادائیگی پر رضامندی ظاہر کی تھی جس کے بدلے عدالتِ عظمیٰ نے ان کے خلاف کراچی کے بحریہ ٹاؤن سے متعلق تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

بحریہ ٹاؤن کے وکیل علی ظفر کے مطابق 460 ارب روپے کی یہ رقم سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں جمع کروائی جائے گی اور اس کے بعد سپریم کورٹ کوئی لائحہ عمل تیار کرے گی کہ اس رقم کا کیا جائے جو کہ تفصیلی فیصلے میں ہی واضح ہو گا۔

پاکستان کی سپریم کورٹ اور ملک ریاض کے درمیان 460 بلین کا تصفیہ
گذشتہ برس چار مئی کو پاکستان کی سپریم کورٹ نے اپنے اکثریتی فیصلے میں کراچی میں بحریہ ٹاؤن کی اراضی سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کو سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔

عدالت نے اپنے اس فیصلے میں معاملہ نیب کو بھیجنے اور تین ماہ میں تحقیقات مکمل کر کے ذمہ داران کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔

ان ریفرنسز اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے ملک ریاض نے پاکستان کی سب سے بڑی عدالت کے ساتھ تصفیہ کرتے ہوئے کراچی بحریہ ٹاؤن کی غیر قانونی الاٹمنٹ کو جائز قرار دینے کے لیے 460 بلین روپے دینے پر آمادگی ظاہر کی۔

پاکستان کی سپریم کورٹ نے ملک ریاض کے 460 ارب روپے کے عوض ان کے خلاف کراچی بحریہ ٹاؤن سے متعلق تمام مقدمات کو ختم کرنے کا حکم دیا جو شاید ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا۔


BBC
 
Last edited by a moderator:

Common_pakistani

MPA (400+ posts)
Bhai it is very clear from every one common persons of Pakistan are victim.
These money has no link with Supreme court decision, that one is based on installment and payable in 7 years (if not mistaken)
No businessman give in advance the money.....
 

mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
Bhai it is very clear from every one common persons of Pakistan are victim.
These money has no link with Supreme court decision, that one is based on installment and payable in 7 years (if not mistaken)
No businessman give in advance the money.....

جی لیکن حکومت یہ رقم سپریم کورٹ والے جرمانے میں ایڈجسٹ کرنا چاہتی ہے
 

Common_pakistani

MPA (400+ posts)
جی لیکن حکومت یہ رقم سپریم کورٹ والے جرمانے میں ایڈجسٹ کرنا چاہتی ہے
This is what i try to say, simply the fine of 460 Billion rupees now less 39 billion.

simple math should be like MR fine
supreme court + NSA = 460 + 39 = 499 but what is the current situation
Supreme court - NSA= 460 - 39 = 421

Or we can say it is the corruption of 78 billion rupees,
first not separate receive 39 billion 2nd deduct from Supreme court fine.

That why I said every time common man of Pakistan is victim who ever rule
PM, AZ, NS, IK or ......
 

master timi

MPA (400+ posts)
بیغرتی کی انتہا ہے۔ شرم بھی نہیں آتی حکومت اور عمران خان کو۔ بے شرم انسان، یہ تھمارے باپ کا پیسہ ہے
 

patwari_slayer

Senator (1k+ posts)
Aik baar phir JEW news k lifafi jhootay Apny Aqqaon ki corruption ka saboot chupanay k liye NCA UK ki report me wazeh mojood baat k Pese State of Pakistan ko wapis honge.. Radd krke Shehzad Akbar ki ksi aur baat ko twist kiya aur apny maqsad me istemaal krdiya

TTakay apny Aaqa Malik riaz k b utha dein aur hakoomat ko gali bhi dey dain


AAbhi khinzeer k bachon tum log Musalman bhi ho k nai?
 

mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
This is what i try to say, simply the fine of 460 Billion rupees now less 39 billion.

simple math should be like MR fine
supreme court + NSA = 460 + 39 = 499 but what is the current situation
Supreme court - NSA= 460 - 39 = 421

Or we can say it is the corruption of 78 billion rupees,
first not separate receive 39 billion 2nd deduct from Supreme court fine.

That why I said every time common man of Pakistan is victim who ever rule
PM, AZ, NS, IK or ......

why spread propaganda?

Shahzada Akbar is very clear that details will come soon. in Shahzaib Khanzada’s program he even mentioned that the first instalment of SC case is not due yet.

kyon jhoot phelatay ho.

ملک ریاض مسلسل یہ کہہ رہا ہے کہ یہ پیسے سپریم کورٹ کو واپس کرنے ہیں اسی لئے برطانیه کو دئے ہیں ، مطلب وہ اسی رقم میں یہ پیسے ادجسٹ کرنا چاہ رہا ہے اور حکومتی بیانات سے بھی یہی لگ رہا ہے
 

patwari_slayer

Senator (1k+ posts)
ملک ریاض مسلسل یہ کہہ رہا ہے کہ یہ پیسے سپریم کورٹ کو واپس کرنے ہیں اسی لئے برطانیه کو دئے ہیں ، مطلب وہ اسی رقم میں یہ پیسے ادجسٹ کرنا چاہ رہا ہے اور حکومتی بیانات سے بھی یہی لگ رہا ہے
Gar malik riaz ny pese dent supreme court ko hoty nijlwaye na gye hoty to wo khud bech k dey deta. NCA UK involve na hoti

Illogical phatwaree now takes Malik riaz the corrupt's statement as legitimate. Mariam walida aur Malik Riaz baap ban gya. Wah
 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
malik Riaz is contradicting even NCA’s statement.

but of course bughz-e-Imran ki wajah se you’ll believe him than the govt.


ملک ریاض مسلسل یہ کہہ رہا ہے کہ یہ پیسے سپریم کورٹ کو واپس کرنے ہیں اسی لئے برطانیه کو دئے ہیں ، مطلب وہ اسی رقم میں یہ پیسے ادجسٹ کرنا چاہ رہا ہے اور حکومتی بیانات سے بھی یہی لگ رہا ہے