مری کے نجی ہوٹل میں 3 نوجوان کی پراسرار موت، 1 کی حالت نازک

11%D9%85%D8%A6%D8%B1%D8%B1%D8%B9%D8%B3%DB%8C%D8%A7%DA%BE%D8%AC%D8%A7%D8%A7%D9%86%D8%A8%D8%A7%DA%BE%D9%82%D9%BE%D8%A6%D8%B1%DB%8C%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%B1.jpg

ریسکیو 1122 مری کے ذرائع کے مطابق ہوٹل کے کمرے سے چاروں افراد نیم بے ہوشی کی حالت میں ملے تھے۔

تفصیلات کے مطابق مری ایکسپریس وے پر ڈنہ کے مقام پر تھانہ پتریاٹہ کے علاقے میں واقع ایک نجی ہوٹل کے کمرے سے 4سیاح بے ہوشی کی حالت میں ملے جن میں سے 3 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایک کی حالت انتہائی نازک ہے۔ چاروں سیاحوں کا تعلق صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں سے بتایا جا رہا ہے، بے ہوش سیاح کی شناخت محمد کے نام سے جبکہ جاں بحق 3 اشخاص کی شناخت 29 سالہ محمد شاہ رخ، 30 سالہ فیصل ایاز اور 28 سالہ محمد اویس کے نام سے ہوئی ہے۔


نجی ہوٹل میں پولیس و ریکسکیو 1122 کے اہلکار اور امدادی کارکن 4 سیاحوں کے ایک کمرے میں بے پائے جانے کی اطلاع ملنے پر پہنچے تھے جن میں سے 3 سیاح ہسپتال منتقل کیے جانے کے دوران جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایک بے ہوش شخص محمد کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو 1122 مری کے ذرائع کے مطابق ہوٹل کے کمرے سے چاروں افراد نیم بے ہوشی کی حالت میں ملے تھے۔

مری پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ سٹی پولیس آفیسر سید شہزاد ندیم بخاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو تحقیقات کرنے کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانزک شوہد اور لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ہی جاں بحق افراد کی موت کی وجہ کا تعین کر سکیں گے، ہم قانون کے مطابق میرٹ پر تحقیقات کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے مری میں ہونے والی برفباری میں پھنسنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد کے سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا اور پنجاب حکومت کی طرف سے مری کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کر کے سرکاری ریسٹ ہائوس اور دفاتر کو سیاحوں کیلئے کھولنے کی ہدایت کی تھی۔
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)

hotels meyn safety alarm hey kiya-ac or dc + hotel owner who ever is he should be prosecuted in the court of law- why they are not installing radiators​

 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
یہ پاکستان ہے یہاں دو چار ماؤں کے لعل اگر پھڑک گئے تو کیا ہوا مری والوں کی تو چاندی ہے نا یہاں سابق وزیر اعظم پولیس میں رپورٹ کرنے کے لئے خوار پھرتا ہے چور وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ جاتا ہے سپہ سالار راتوں رات کھرب پتی ہو جاتا ہے تو ایسے ملک میں چار عامیوں کے بچوں کی موت سے کیا فرق پڑتا ہے لہذا فکر ناٹ اور چِل کر و
 

asadqudsi

Senator (1k+ posts)
Always carry portable carbon monoxide detector while traveling particularly in third world countries and eastern europe. Just two weeks ago three tourist died in Mexico for same reason
 

Arrest Warrant

Minister (2k+ posts)
یہ پاکستان ہے یہاں دو چار ماؤں کے لعل اگر پھڑک گئے تو کیا ہوا مری والوں کی تو چاندی ہے نا یہاں سابق وزیر اعظم پولیس میں رپورٹ کرنے کے لئے خوار پھرتا ہے چور وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ جاتا ہے سپہ سالار راتوں رات کھرب پتی ہو جاتا ہے تو ایسے ملک میں چار عامیوں کے بچوں کی موت سے کیا فرق پڑتا ہے لہذا فکر ناٹ اور چِل کر و
kya baat hai merey Pakistan ki.
africa mein bhi aisa naheen hota.
Allah nazr e bad se bachaye
 

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)

hotels meyn safety alarm hey kiya-ac or dc + hotel owner who ever is he should be prosecuted in the court of law- why they are not installing radiators​

جاتی مجرا کے ایک مور کو شائد کوئی کتا کاٹ گیا تھا گنجوں نے پورے پنجاب کی پولیس کو کتا بنا دیا تھا سالے پاگلوں کی طرح ایک دوسرے سے ٹکراتے پھر رہے تھے