مریم نواز کے ٹویٹ عمران خان صاحب، اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں پر دلچسپ تبصرے۔۔ سوشل میڈیا صارفین نوازشریف کے مشرف سے ڈیل کے بعد سامان لیکر جانے کی ویڈیو شئیر کرتے رہے
وزیراعظم کے لائیو سیشن کے جواب میں مریم نواز نے ردعمل دیا کہ عمران خان صاحب، اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ جتنی دیر آپ اقتدار سے چپکے رہیں گے اپنی اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے۔ آپ عبرت ناک شکست کھا چکے ہیں۔
جس پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے۔ کسی نے کہا کہ آپ نے عمران خان کو بھی نوازشریف سمجھ رکھا ہے تو کسی نے کہا کہ یہ عمران خان کی نہیں آپکی فیملی کی روایت ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ایک ویڈیو بھی شئیر کی جو 1999 میں نوازشریف سے ڈیل کے بعد جدہ جانے کی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ بھاری صندوقچے ائیرپورٹ پہنچانے کیلئے ایک گاڑی میں لوڈ کئے جارہے ہیں۔ اس وقت ن لیگ کے مخالفوں نے دعویٰ کیا تھا کہ شریف خاندان جدہ جاتے ہوئے 80 صندوق، باورچی اور دیگر سامان لیکر گیا تھا۔
اینکر عمران خان نے کہا کہ جیسے میاں صاحب چلتے بنےَ؟
شہبازگل نے جواب دیا کہ باجی آپ نے عمران خان کو ابو کی طرح سمجھ رکھا ہے جو کبھی سامان اٹھا کے جدہ تو کبھی لندن چلتے بنے تھے اور کسکنے کی کسی کو کانوں کان خبر بھی نہیں ہونے دیتے ؟
عنبرین نے نوازشریف کی 1999 میں جدہ جانے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ یہ کہاں چلتی بن رہی ہے عمران خان کی فیملی
تحریک انصاف کی ایم این اے عالیہ حمزہ نے جواب دیا کہ سامان اٹھاکرچلتے بننےکا عمل2001 سے آپ کےخاندان نے شروع کیا جو آج تک جاری ہے
ڈاکٹر ارسلان خالد نے جواب دیا کہ اس عورت کا پورا ٹبر حرام کھا کے باہر بھاگا ہوا ہے، یہ خود سو بار کہہ چکی کہ میں سرجری کے لیے باہر جانا چاہتی ہوں لیکن حکومت تو NRO دے گی نہیں۔ بھگوڑے خود ہیں اور باتیں کیا کر رہی۔اپنے باؤ جی کو کہو پاکستان آئے اور اڈیالہ جیل میں اپنی باقی سزا پوری کرے۔
شیربانو کا کہنا تھا کہ بی بی عمران خان نوازشریف نہیں کہ سامان اٹھائے اور دم دبا کر بھاگ جائے
بڑی بی نے جواب دیا کہ آپ کا ابا جلدی میں آٹھ بھینسیں چھوڑ گیا تھا
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر اپنی رائے دی۔