محمدرضوان کے ہاتھ میں تکیہ ، شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز

rizwan-takiya1121.jpg


قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان ہر دل عزیز ہیں، ان کا ہر عمل سوشل میڈیا صارفین کی نظر میں ہیں، اس بار محمد رضوان کا تکیہ صارفین کی نظروں میں آگیا، جمعرات کے روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 5 وکٹوں کی شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم جب بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہوئی تو محمد رضوان کے ہاتھ میں اُن کا تکیہ دیکھا گیا جو کہ توجہ کا مرکز بن گیا۔

سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی تکیہ تھامے تصاویر وائرل ہوگئیں، جس میں وہ دبئی ایئرپورٹ سے گزر رہے ہیں اور وہ اپنا تکیہ اپنے سینے کے قریب رکھے ہوئے ہے،جس پر صارفی کا سوال ہے کہ تکیے میں ایسا کیا ہے؟محمد رضوان تکیہ کیوں اٹھائے ہوئے تھے؟سوشل میڈیا پرمیمز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سوشل میڈیا صارفین محمد رضوان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھ رہے ہیں محمد رضوان اور ان کا تکیہ، کنزہ طارق نے اسے کیوٹ کہا تو انیقہ ناصر نے لکھا پرسکون ہونے کا لیول ہے بھئی،دیگر صارفین بھی دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔


محمد رضوان کی اپنے تکیے سے محبت کی وجہ جاننے کے لیے جیو نیوز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار سے رابطہ کیا جس میں اُنہوں نے بتایا کہ محمد رضوان دوروں کے دوران اپنا تکیہ لے جانا نئی بات نہیں وہ ایسا ہمیشہ سے کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ محمد رضوان نے پاکستان کے حالیہ دوروں ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور جنوبی افریقا میں بھی اپنا تکیہ اپنے ساتھ رکھا،محمد رضوان کے پاس تکیہ لے جانے کی وجہ بہت سادہ ہے اور وہ وجہ یہ ہے کہ وہ کسی دوسرے کے ساتھ سو نہیں سکتے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا ، کپتان بابراعظم اور شعیب ملک 16 نومبر کو ڈھاکا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے،بنگلادیش کے خلاف سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔