لوگ نوازشریف کاپاکستان چاہتے ہیں یاغربت،مہنگائی،بدامنی و فاقہ کشی والا؟مریم

12maryray.jpg

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کی ترجمانی اور ان کی آواز بننے کیلئے عوام سے ہی رائے مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ٹویٹر پر اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور مسلم لیگ ن عوام کے احساسات کی ترجمانی اور ان کو ملنے والی تکالیف کا مداوا کرنا چاہتی ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم عوام کی آواز بننا چاہتی ہے، عوام ہی بتائیں کہ اس سلسلے میں ہمارا موثر اور انتہائی قدم کیا ہونا چاہیے؟

https://twitter.com/x/status/1456977473665572867
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے حکومت کو معاشی پالیسیوں اور ترجمانوں کو مہنگائی کی توجیہات پیش کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آدھی سے زیادہ آبادی کو غربت کے گڑھے میں داخل کر دینے کے بعد بھی گز بھر کی لمبی زبانیں انہی لوگوں کی نکل سکتی ہیں جو غریب کا درد نہیں جانتے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں سے پوچھو کہ وہ 2017 والا نواز شریف کا پاکستان چاہتے ہیں یا تمہارا غربت، مہنگائی، بے روزگاری،بدامنی، دہشت گردی اور فاقہ کشی والا پاکستان؟

https://twitter.com/x/status/1456976296882237448
مریم نواز نے کہا کہ نااہل حکمران کا مسلط کردہ مہنگائی کے شدید عذاب، فاقہ کشی سے تنگ آئے لوگوں کی خودکشیاں اور ملک کو ہر شعبے میں خطے کا سب سے پسماندہ ملک بنا دینے کے بعد بھی اوپر سے نیچے تک جھوٹ کا کاروبار جاری ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جب حکمران کا دل عوام کی ہمدردی اور آنکھ حیا سے عاری ہو جائے آئے تو یہی ڈھٹائی دیکھنے میں آتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1456976206012682257
 
HSiddiqui

Chief Minister (5k+ posts)

Bilkul Nawaz Sharif ko wapas laya jaye.......Gardan say pakar kay