لندن بیٹھے نواز شریف کو لاہور کے بعد نارووال میں بھی کورونا ویکسین لگ گئی

corona.jpg


نواز شریف کو ایک بار پھر کورونا ویکسین لگ گئی ، ویکسینیشن ریکارڈ میں نواز شریف کا نام ایک بار پھر ڈال دیا گیا. لندن میں مقیم سابق وزیراعظم نوازشریف کی سائنو ویک کے بعد کین سائنو کی بھی سنگل ڈوز کی انٹری ہو گئی۔

نواز شریف کے ویکسی نیشن اسٹیٹس کی تصدیق بھی کرلی گئی. نوازشریف کی کین سائنو سنگل ڈوز ویکسی نیشن کی انٹری 3 اکتوبر کو نارووال پبلک اسکول میں ہوئی جبکہ نوازشریف کی سائنوویک کی پہلی ڈوز کی انٹری 22 ستمبر کو لاہور کے اسپتال میں ہوئی تھی.

دنیا ٹی وی سے منسلک صحافی حسن رضا نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے موبائل پر این سی او سی کا پیغام اور ویب سائٹ پر تصدیقی سکرین شاٹ شیئر کیا۔

https://twitter.com/x/status/1444901860155011078
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کورونا ویکسی نیشن ریکارڈ میں ان کا نام درج ہے، پہلے بھی اس حوالے سے کورونا ویکسی نیشن ریکارڈ میں سابق وزیراعظم کا نام سامنے آیا تھا جس پر حکام کی جانب سے تحقیقات کی گئیں تھیں۔

انکوائری کمیٹی نے سات فراد کو ذمہ دار قرار دیا جبکہ کمیٹی کی فائنڈنگ میں کہا گیا ہے کہ ویکسی نیشن سنٹر پر تعینات عملہ غیر تربیت یافتہ تھا، کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ویکسی نیشن سنٹر سے متعدد اندراج کو کینسل کیے جانے کا بھی انکشاف سامنے آیا۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ میں سب سے زیادہ غفلت ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم کی تھی، ریکارڈ کی چیکنگ کے دوران بہت سے تضادات پائے گئے. رپورٹ میں ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم، ڈاکٹر منیر احمد، کلرک نوید، نرس صبا ریاض، وارڈ بوائے عادل رفیق، چوکیدار ابوالحسن اور ایم ایس کے پی اے رانا مظفر کےخلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔

 

mian_ssg

MPA (400+ posts)
These thugs want to make a case against NADRA and Electronic Voting Machine. They have started to say that since NS can get fake vaccine in electronic records then these records can be manipulated for elections as well. But both of these things are not the same. Voters lists are created well in advance and then they are verified. Later the voting by machine is also done in isolation without any internet connection and thus secure against any meddling attempts.
 

AWAITED

Senator (1k+ posts)
اس قدر نالائق حکومت ہے پہلی دفعہ سے بھی سبق نہیں سیکھا اور سسٹم میں کوئی بہتری نہیں لے کر آئے
حکومت کو سرکاری عملہ چلاتا ہے جو سزا اور جزا پر چلتا ہے
جب لوگ بیغیرت بن جائیں تو کوئ سزا دینے کے علاوہ کیا کر سکتا ہے
 

Resilient

Minister (2k+ posts)
حکومت کو سرکاری عملہ چلاتا ہے جو سزا اور جزا پر چلتا ہے
جب لوگ بیغیرت بن جائیں تو کوئ سزا دینے کے علاوہ کیا کر سکتا ہے

ملٹی لیول چیکنگ سسٹم کیوں نہیں بنایا گیا؟؟ کیا یہ سسٹم جو بنایا گیا ہے اس قدر ناکارہ ہے کہ لوگ بار بار اسے ایکسپوز کرجاتے ہیں اور حکومت کسی قسم کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں؟؟
 

kwan225

Minister (2k+ posts)
نورے لعنتی پر۔ لعنتیں اپنی جگہ۔ ۔ ہم مسلمانوں کی بے ایمانی چیک کریں۔ اور دعوہ ہے کہ دنیا تو ایک قید ہے ہم تو جنت کے باسی ہیں۔ واہ مسلمانوں۔
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)
سچ تو یہ ہے کہ پاکستانی کوئی قوم نہیں بلکہ ایک ہجوم کا نام ہے جسکا ہر فرد اپنی بساط کے مطابق کرپٹ ہے . اسلام، ملک ، قوم ،آخرت ، قبر اور الله کو جواب ہماری ترجیحات کا حصہ ہی نہیں . اب جیسی عوام ،ویسے حکمران . ======================================================
♥???
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)

کیا پاکستانیوں کو اور کوئی کام نہیں ؟ ہر دوسرے دن نواز شریف کو ٹیکہ ٹھوک دیتے ہیں ؟​

 

AWAITED

Senator (1k+ posts)
ملٹی لیول چیکنگ سسٹم کیوں نہیں بنایا گیا؟؟ کیا یہ سسٹم جو بنایا گیا ہے اس قدر ناکارہ ہے کہ لوگ بار بار اسے ایکسپوز کرجاتے ہیں اور حکومت کسی قسم کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں؟؟
Multi level systems are made so a fail should be checked before a permanent entry but when there is conspiracy instead of fail then these people work like network. But it gets exposed eventually but state and nation pays the price. Now culprits should be made example, so no one dares doing it again