قومی ٹیم کی شکست پر ننھا صالح روپڑا،ویڈیووائرل


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی بہترین رہی، لیکن سیمی فائنل میں قسمت نے ساتھ نہیں دیا ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،بچے بڑے بزرگ سب ہی قومی ٹیم کی ناکامی پر افسردہ ساتھ ہی ٹیم کی حوصلہ افزائی بھی کررہے ہیں۔

سیمی فائنل میں جیسے ہی پاکستان کی ہار ہوئی ننھا شائقین کرکٹ بھی بلک بلک کر روتا رہا، ادھر ادھر بھاگتا رہا کبھی اسکرین کو دیکھ کر غصہ کرتا رہا، ساتھ بیٹھے والد سمجھاتے رہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، بچہ پھر بھی جذبات پر قابو نہ رکھا سکا اور روتا رہا۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹوئٹر پر ننھے صالح کی ویڈیو شیئر کی تھی،بچہ روتا بلکتا جب ادھر ادھر جاتا ہے تو ساتھ بیٹھے افراد اسے تسلی دینے کی کوشش کرتے ہیں گلے لگاتے ہیں، لیکن کرکٹ لورز کیلئے جذبات پر قابو پانا تھوڑا مشکل ہوتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1458878333966598149
سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا جب آپ کی ٹیم اچھا کھیلتی ہے تو ایسا ہوتا ہے مداحوں کو امیدیں بڑھ جاتی ہیں، اسی لیے یہ ورلڈ کپ ہمارے لیے بہت اہم تھا۔

گزشتہ روز آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 177 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، میتھیو ویڈ کو 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

قومی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں شاندار کارکردگی رہی، بھارت جیسے حریف کو بدترین شکست سے دوچار کیا، اور چار میچ جیت کر شائقین کرکٹ کے دل جیتے، جبکہ گزشتہ میچ سے قبل شعیب ملک اور محمد رضوان کی طبیعت بھی ناساز تھی، محمد رضوان انفکیشن کے باعث دو روز آئی سی یو میں بھی رہے لیکن ہمت نہ ہارے۔۔
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
Pakistan-blaming-Hasan-for-lost.jpg