قبل ازوقت انتخابات ہوئے تو وہ ہمارے لیے بروقت ہوں گے : خالد مقبول صدیق

khan-and-khaild-mqm.jpg


ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اگر قبل از وقت انتخابات ہوتے ہیں تو وہ ہمارے لیے بروقت ہوں گے کیونکہ اس طرح جو ہماری چھینی گئی نشستیں ہیں ان کی واپسی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے سیاسی درجہ حرارت میں اضافے کے بعد وفاقی حکومت کی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان نے بھی حساب کتاب لگانا شروع کر دیا ہے، انہوں نے عدم اعتماد سے متعلق کہا کہ اس پر ابہام ہے مگر اصل فیصلہ تو عوام نے کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم سے اپوزیشن اور حکومت میں سے کسی نے بھی باقاعدہ ملاقات نہیں کی۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سنا ہے وزیراعظم بہادرآباد آ رہے ہیں مگر وہ ہمارے مطالبات جانتے ہیں ہم پہلے بھی انہیں آگاہ کر چکے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1500984645508206592
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر نے مزید کہا کہ سیاسی میدان میں جو تیزی ہے وہ ابھی اسلام آباد اور لاہور میں ہے کراچی میں فی الحال ایسی صورتحال نہیں ہے جب یہاں ایسا کچھ ہو گا تب دیکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دونوں آپشنز موجود ہیں مگر ابہام ہے۔
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Allah se umeed hay keh next election mein in qatilo se bhi jaan chhoot jay gi, ab ye jitney paak saaf ban kay dikha rahey hain ye sub Altaf Hussain kay sath Karachi ki Qatal-o-Gharitgari mein shamil thay, Haqeeqat mein ye sub phansi nkay qabil hain
 

feeneebi

MPA (400+ posts)
خالد مقبول صدیقی کا بیان، ترین گروپ کا اعلان اور چودھری شجاعت کی اسلام آباد آ کر فضل الرحمان سے ملاقات۔۔۔۔ آج تو مانا چرسی بالکل باؤلا ہو جائے گا۔۔۔??۔
 

feeneebi

MPA (400+ posts)
Allah se umeed hay keh next election mein in qatilo se bhi jaan chhoot jay gi, ab ye jitney paak saaf ban kay dikha rahey hain ye sub Altaf Hussain kay sath Karachi ki Qatal-o-Gharitgari mein shamil thay, Haqeeqat mein ye sub phansi nkay qabil hain
بقول مانا چرسی یہ ایم کیو ایم والے تو "نفیس ترین" لوگ ہیں۔۔۔۔۔۔ ???۔