
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اگر قبل از وقت انتخابات ہوتے ہیں تو وہ ہمارے لیے بروقت ہوں گے کیونکہ اس طرح جو ہماری چھینی گئی نشستیں ہیں ان کی واپسی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے سیاسی درجہ حرارت میں اضافے کے بعد وفاقی حکومت کی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان نے بھی حساب کتاب لگانا شروع کر دیا ہے، انہوں نے عدم اعتماد سے متعلق کہا کہ اس پر ابہام ہے مگر اصل فیصلہ تو عوام نے کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم سے اپوزیشن اور حکومت میں سے کسی نے بھی باقاعدہ ملاقات نہیں کی۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سنا ہے وزیراعظم بہادرآباد آ رہے ہیں مگر وہ ہمارے مطالبات جانتے ہیں ہم پہلے بھی انہیں آگاہ کر چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1500984645508206592
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر نے مزید کہا کہ سیاسی میدان میں جو تیزی ہے وہ ابھی اسلام آباد اور لاہور میں ہے کراچی میں فی الحال ایسی صورتحال نہیں ہے جب یہاں ایسا کچھ ہو گا تب دیکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دونوں آپشنز موجود ہیں مگر ابہام ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khan-and-khaild-mqm.jpg