فٹ بال فینز کیلئے اچھی خبر،فیفا کی جانب سے عائد پابندیاں ہٹنے کا امکان

5PFFfifamuzakratgvt.jpg

فٹبال فینز کے لئے خوشخبری، فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں،فیفا کی جانب سے پاکستان پر عائد پابندیاں ہٹائے جانے کا امکان ہے، اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن میں اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔

فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پر فٹبال ہیڈکوارٹرز نارملائزیشن کمیٹی کے سپرد کردیا گیا،چیئرمین نارملائز یشن کمیٹی ہارون ملک نے تنازعہ ختم ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان فٹبال کا بہتر دور شروع ہورہاہے،سارے معاملےمیں صبر وتحمل اور معاونت پر فیفا کےشکرگزار ہیں اب عالمی ایونٹس میں پاکستانی ٹیموں کی شرکت کو ممکن بنائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1502538158126374916
گذشتہ سال مارچ میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے شفاف انتخابات کرانے کے لیے فیفا ہاؤس لاہور کا چارج نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے کیا تھا،جس کئے بعد پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے متنازع صدر اشفاق حسین گروپ نے زبردستی دفتر سے فیفا کمیٹی کو نکال کر تمام امور اپنے ہاتھ میں لے لیے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1502595286778236928
انیس مارچ 2021 کو فیفا نے فیفا ہاؤس لاہور کو خط لکھ کر آگاہ کیا گیا تھا کہ وہ دفتر کا قبضہ فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے کردیں ورنہ ان کی رکنیت منسوخ کر دی جائے گی،پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے متنازع صدر اشفاق حسین نے حکم ماننے سے انکار کردیا تھا،اب وزیراعظم کی ہدایت پر مسائل حل کئے گئے ہیں۔
 

Siyana

Voter (50+ posts)
نواز شریف نے لندن میں فیفا آفس جا کر اپنے ہاتھوں سے پابندی اٹھائی جس کی وجہ سے انکا بلڈ کاؤنٹ کم ہو گیا
 

asadqudsi

Senator (1k+ posts)
اس کا پاکستانی فٹبال سے کیا تعلق؟ ساری گیم
چار کروڑ روپے کی ہے جو فیفا دیتا ہے سال کے۔ اسی لئے فیصل صالح حیات جیسے میراثی چپکے ہوے ہیں
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
اس کا پاکستانی فٹبال سے کیا تعلق؟ ساری گیم
چار کروڑ روپے کی ہے جو فیفا دیتا ہے سال کے۔ اسی لئے فیصل صالح حیات جیسے میراثی چپکے ہوے ہیں
یہی ریاست کی ناکامی کی واضح مثال ہے جہاں دہائیوں سےفرد کے مفادات ریاستی اور قومی مفاد پر حاوی ہیں ، ادارے بے بس علاوہ کہ پکڑ کر مارپیٹ کریں ، عدالت قانون کے نام پر بہت عرصہ پہلے ریاست کے ہاتھ پاوں باندھ چکی ہے، تا حال اس کا کچھ حل نہیں جبتک فیفا اپنے رولز کو ہماری گراونڈ حقائق مطابق نہ ڈھالے ۔