عثمان بزدار کے خلاف 2 وعدہ معاف گواہ سامنے آ گئے

mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)

https://twitter.com/x/status/1293497227781050370

نجی ہوٹل کو غیر قانونی شراب لائسنس اجرا کیس میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف 2 وعدہ معاف گواہ سامنے آ گئے۔

ذرایع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف 2 افراد وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہو گئے ہیں، سابق ڈی جی ایکسائز سمیت دو افراد نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دے دی۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ وعدہ معاف گواہ بننے والے دوسرے شخص کا نام راز میں رکھا جا رہا ہے، دونوں وعدہ معاف گواہان نے بیان دیا ہے کہ وزیر اعلیٰ آفس سے لائسنس جاری کرنے کے لیے ان پر دباؤ ڈالا گیا تھا۔

یاد رہے کہ آج قومی احتساب بیورو ( نیب) نے شراب کےغیر قانونی لائسنس کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کیا تھا، جہاں انھیں ایک سوال نامہ دے دیا گیا ہے، اور اثاثوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے تمام مطلوبہ دستاویزات 18 اگست تک فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

نیب کی مشترکہ ٹیم نے عثمان بزدار سے ایک گھنٹہ 40 منٹ پوچھ گچھ کی، ذرایع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو جاری کردہ سوالات 12 صفحات پر مشتمل ہیں، بعض سوالوں کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے لاعلمی کا اظہار کیا۔

پیشی کے بعد عثمان بزدار نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں نیب میں پیش ہوا اور اپنا مؤقف پیش کیا، میں نے انکوائری کے معاملے پر نیب کو حقائق سے آگاہ کیا، نئے پاکستان میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں، قوم نے کل قانون شکنی اور آج قانون پسندی کا مظاہرہ دیکھا، ہم پنجاب میں قواعد و ضوابط کے مطابق امور حکومت چلا رہے ہیں۔


 
Last edited:

mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
عثمان بزدار کے خلاف آنے والے وعدہ معاف گواہوں کو بھی سزا ہونی چاہیے ، وہ بھی برابر کے مجرم ہیں
 

Gramscian

MPA (400+ posts)
عثمان بزدار کے خلاف آنے والے وعدہ معاف گواہوں کو بھی سزا ہونی چاہیے ، وہ بھی برابر کے مجرم ہیں

First, the allegation has to be proved in a court of law.
 

mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
First, the allegation has to be proved in a court of law.

وعدہ معاف گواہوں نے اپنے جرم کا اقرار کرلیا ہے ، انہیں تو پہلے سزا ہونی چاہیے ، عثمان بزدار کا کیس پھر چلنا چاہیے
 

aqeel_786

MPA (400+ posts)
وعدہ معاف گواہوں نے اپنے جرم کا اقرار کرلیا ہے ، انہیں تو پہلے سزا ہونی چاہیے ، عثمان بزدار کا کیس پھر چلنا چاہیے
lakin agar wo bimaar hai aur un ki plates bi puuri nahi aur kamar ka dard bi hai to phir keya un ko riyat mil sakti hai mere qanoon passand bhai ......
 

Truthstands

Minister (2k+ posts)
Dono patwari hain jinko osd banya giya tha corruption ki waja se,
Noora legue ny 200 se ziyada license issue kiye hain zara un par bhi baat ho jy
 

Gramscian

MPA (400+ posts)
وعدہ معاف گواہوں نے اپنے جرم کا اقرار کرلیا ہے ، انہیں تو پہلے سزا ہونی چاہیے ، عثمان بزدار کا کیس پھر چلنا چاہیے

Even witnesses for prosecution can't be punished before a court convicts them.

Also, when they become witnesses for prosecution, it's in return for a plea bargain.