شاہین کے بعد ڈی واٹسن کیمسٹ بھی بند

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
*شاہین کیمسٹ کے بعد ڈی واٹسن بھی انسانی دشمن نکلا*

راولپنڈی میں *شاہین کیمسٹ* سے جعلی اور بے نامی ادویات برآمدگی کے بعد اسلام آباد انتظامیہ کے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں میڈیکل سٹوروں پر چھاپے۔

*اسلام آباد انتظامیہ نے ایف 6، ایف 7، ایف 10، ایف 11 اور آئی 10 مرکز میں شاہین کیمسٹ اور ڈی واٹسن کے میڈیکل سٹورز سیل کر دئیے ہیں۔*

یاد رہے پرسوں 23 نومبر کو *شاہین کیمسٹ، مری روڈ راولپنڈی* سے راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے جعلی وٹامنز برآمد کئیے تھے جو تھے تو پاکستانی مگر ان پر Made in USA کا لیبل لگا کے عوام کو امپورٹڈ وٹامنز کے نام پر دن دیہاڑے لوٹا جا رہا تھا۔

یہ بے شرم اور بے غیرت ڈرگ مافیا اپنی دولت بنانے کے لئیے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے۔

کل اسلام آباد میں *ڈی واٹسن* کے 5 سٹور سیل کئیے گئے ہیں اور اب تک یہ پانچوں سٹورز ان امپورٹڈ دوائیوں کے کاغذات فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ *جس سے ثابت ہوتا ہے شاہین کیمسٹ کی طرح ڈی واٹسن والے بھی یا تو پاکستانی دوائیوں پر جعلی لیبلز لگا کے عوام سے امپورٹڈ دوائیوں کے پیسے لیتے ہیں یا یہ سمگل شدہ ادویات بیچ کے نہ صرف ٹیکس چوری کر رہے ہیں بلکہ ان سمگل شدہ اور غیر معیاری ادویات سے عوام کی زندگیوں سے بھی کھیل رہے ہیں۔*

*میری تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے آج ہی سے ڈی واٹسن اور شاہین میڈیکل سٹورز کا مکمل بائیکاٹ کریں تاکہ ہم اپنے پیاروں کو ان درندوں کی درندگی سے محفوظ بنا سکیں۔*

ابھی چند دن پہلے ہی کی بات ہے ایف 10 میں رہائش پزیر میرے جاننے والے بتا رہے تھے کہ انہوں نے ڈی واٹسن کیش اینڈ کیری ایف 10 سے امپورٹڈ Nescafe کافی لی ہے۔ جس کا مزہ نہ صواد۔ امپورٹڈ پیکنگ میں بیچی جانے والی یہ کافی انتہائی بے ذائقہ ہے۔ ان کے بقول اس کا ذائقہ پاکستان کی بنی ہوئی کافی سے بدتر ہے مگر پیسے چار گنا زیادہ لے رہے ہیں۔

میرے پاکستانیوں ان بڑے نام کے سٹوروں سے بچیں، پاکستان میں جو جتنا بڑا ہوتا ہے وہ اتنا ہی بے رحم اور ظالم نکلتا ہے۔ اللہ ان ظالموں کو غرق کرے۔ آمین

*اگر آپ پرائم منسٹر پورٹل پر موجود ہیں تو اس دو نمبر اور گھٹیا ڈرگ مافیا کے خلاف وہاں شکایت درج کروائیں تاکہ یہ رشوت دے کے اور جعلی کاغذات جمع کروا کے بھی بچ نہ پائیں۔*

یہ پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بھیجیں، اسے فیس بک، ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا فورمز پر شئیر کریں تاکہ ایک موثر مہم کے ذرئعے اس ڈرگ مافیا کا مقابلہ کیا جا سکے۔

جذاک اللہ

https://twitter.com/x/status/1198633238950039552
https://twitter.com/x/status/1198636257699647489
https://twitter.com/x/status/1198779646197805057
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

تو عوام کیوں ان دوائیوں کے چکر میں پڑتی ہے ؟ پرہیز کیوں نہیں کرتی ؟
. . . . . . . .
مجھے دیکھئے میں کبھی دوا نہیں کھاتا اور ہمیشہ تندرست رہتا ہوں حتی کہ زکام کھانسی جیسی متعدی بیماریاں بھی چند گھنٹوں سے زیادہ نہیں لگتی
الحمد الله
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
اور ہاں ! حکومت حرام کھانے کے زرائے بند کرے اور ساتھ ہی ساتھ حلال کھانے کے مواقے بھی پیدا کرے . انصاف تبھی قائم ہو گا
 
eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)

تو عوام کیوں ان دوائیوں کے چکر میں پڑتی ہے ؟ پرہیز کیوں نہیں کرتی ؟
. . . . . . . .
مجھے دیکھئے میں کبھی دوا نہیں کھاتا اور ہمیشہ تندرست رہتا ہوں حتی کہ زکام کھانسی جیسی متعدی بیماریاں بھی چند گھنٹوں سے زیادہ نہیں لگتی
الحمد الله

الله آپ کو ہمیشہ تندرست و توانا رکھے اور ہر قسم کی بیماری سے محفوظ بھی... آمین

بھائی کچھ بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جن کا دوائی کے بنا کوئی چارہ نہیں ہوتا اور لوگ ان بڑے سٹوروں پر صرف اس لئے جاتے ہیں کہ یہ بڑے نام ہیں اور یہاں سب کچھ اصلی ملے گا ... بیچارے انہیں پیسے بھی زیادہ دیتے ہیں مگر یہ وحشی درندے اس کے باوجود دو نمبر دوائیں بیچتے ہیں
 
shapik

Senator (1k+ posts)
ub ye naho chemist dharna de dhain kai hamain nakli dawai bechnai dya jai ...... Media isko bhi defend keraiga
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
ان کو بند کرکے اپنا سٹور کھولنے کا ارادہ تو نہیں؟
پاکستان میں کوی کام بغیر مقصد کے نہیں ہوتا
 
asadqudsi

Senator (1k+ posts)
Our food is our biggest enemy, we consume so much sweets that selling sweets is a big business. Sugar (suckrose) is not an essential item but we waste billions on it. Even children don't need it but we mix it in milk and feed them. We like fried, salted, sugar coated food and exercise is considered a sin. There is plenty of space in the country to run or jog but how many people do that.
 
  • Like
Reactions: sok

Khan125

Chief Minister (5k+ posts)

تو عوام کیوں ان دوائیوں کے چکر میں پڑتی ہے ؟ پرہیز کیوں نہیں کرتی ؟
. . . . . . . .
مجھے دیکھئے میں کبھی دوا نہیں کھاتا اور ہمیشہ تندرست رہتا ہوں حتی کہ زکام کھانسی جیسی متعدی بیماریاں بھی چند گھنٹوں سے زیادہ نہیں لگتی
الحمد الله

Phir b dhoka dahee ki koi justification nhi.
 
Young_Blood

Minister (2k+ posts)
Jab Hukmaraan chor ho to chotey ya bare tajir kiu na chori karein? aur jab hukmaraano ke chori pakri jaey to phir unhein bail mil jaey ya medical grounds per relief mil jaey to choto ka b dil karta hai chori kar k ameer honay ka,, jab iss mulk mein ameer k liay alag qanoon aur gareeb k liay alag ho to phir her insan ka dil karta hai ameer honay ka chahay wo chori se bane, milawat ker k bane, fraud ker k bane, bhatta le ker bane,,, haram khaa k ya rishwat le k,, kiu k every body knows yaha judges ke b aik qeemat hai,,
 
israr0333

Minister (2k+ posts)
الله آپ کو ہمیشہ تندرست و توانا رکھے اور ہر قسم کی بیماری سے محفوظ بھی... آمین

بھائی کچھ بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جن کا دوائی کے بنا کوئی چارہ نہیں ہوتا اور لوگ ان بڑے سٹوروں پر صرف اس لئے جاتے ہیں کہ یہ بڑے نام ہیں اور یہاں سب کچھ اصلی ملے گا ... بیچارے انہیں پیسے بھی زیادہ دیتے ہیں مگر یہ وحشی درندے اس کے باوجود دو نمبر دوائیں بیچتے ہیں

Hamari bad Qismati ye he ke yaha har shaksh chor he aur Chor ke supporter he.
ye tu Pakistan he yaha Dubai me bhi yahi haal he har cheez ka 2 number milta he 1 to 20 Marketes me.
 
Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Pakistan main best yeh he ha kay app small shops / Stores sey shopping karain.
Daily grocery or Medicines what's so ever.
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

تو عوام کیوں ان دوائیوں کے چکر میں پڑتی ہے ؟ پرہیز کیوں نہیں کرتی ؟
. . . . . . . .
مجھے دیکھئے میں کبھی دوا نہیں کھاتا اور ہمیشہ تندرست رہتا ہوں حتی کہ زکام کھانسی جیسی متعدی بیماریاں بھی چند گھنٹوں سے زیادہ نہیں لگتی
الحمد الله

الله آپ کو ہمیشہ تندرست و توانا رکھے اور ہر قسم کی بیماری سے محفوظ بھی... آمین

بھائی کچھ بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جن کا دوائی کے بنا کوئی چارہ نہیں ہوتا اور لوگ ان بڑے سٹوروں پر صرف اس لئے جاتے ہیں کہ یہ بڑے نام ہیں اور یہاں سب کچھ اصلی ملے گا ... بیچارے انہیں پیسے بھی زیادہ دیتے ہیں مگر یہ وحشی درندے اس کے باوجود دو نمبر دوائیں بیچتے ہیں
الله آپ کو اور آپ کے آس پاس کے تمام لوگوں اور تمام مسلمانوں کو کرونا وائرس کے وار سے محفوظ رکھے
آمین