سٹاک مارکیٹ میں 503 پوائنٹس اضافہ، 43 ہزار کی حد عبور

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)
527266_43841999.jpg


کراچی: (دنیا نیوز) سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان، 503 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 17 ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئی۔

ایران امریکہ کشیدگی کے خاتمے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان، 503 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا جس سے حصص کی مالیت 70 ارب روپے سے بڑھ گئی۔

یاد رہے گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جب 1165 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہوئی اور حصص کی مالیت میں 170 ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔