راولپنڈی ٹیسٹ،ڈیوڈ وارنر کے ٹھمکوں اور اسٹیو اسمتھ کی ڈانس مووز کے چرچے

warnersmithdance.jpg

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ڈانس مووز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کےدوران ایک موقع پر ڈیوڈ وارنر باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے کہ شائقین نے انہیں پکارا اور ان کے نام کے نعرے لگانا شروع کردیئے۔

https://twitter.com/x/status/1500119927558225924
ڈیوڈ وارنر نے شائقین کے پرجوش استقبال کا جواب دیتے ہوئے ٹھمکے لگانا شروع کردیئے جس پر کرکٹ مداحوں اور کمنٹیٹر نے ان کو خوب خیر مقدم کیا۔

https://twitter.com/x/status/1500128802445438983
https://twitter.com/x/status/1500082646642270213
ایسی ہی ایک ویڈیو آسٹریلیوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کی بھی وائرل ہوئی جب وہ وکٹوں کے پیچھے اپنے ہاتھوں اور گردن کو مخصوص انداز میں حرکت دیتے اور مخصوص ڈانس مووز کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر ان ویڈیوز کے وائرل ہونے پر صارفین نے آسٹریلوی کرکٹرز کی جانب سے میچز کو انجوائے کرنے اور ڈانس مووز کرنے کو خوب سراہا اور دلچسپ تبصرے کیے۔

محمد نعمان نامی صارف نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ مشہور ٹک ٹاک ٹرینڈ "کچابادام" پر ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1499983344569921552
عمران صدیقی نے کہا کہ ہم آسٹریلیا میں ڈھائی دن فیلڈنگ کرتے ہیں، یہ تو یہاں ایک دن میں پاگل ہوگئے۔

https://twitter.com/x/status/1499989025607897090