!خدا حافظ دوستو، عمران خان اللّه تمہاری عمر دراز کرے

SahirShah

Minister (2k+ posts)
چیتا صاحب اور ٹورنٹو کے افلاطون کے تھریڈز پڑھ کر میرا خیال ہے میں بھی فورم سے لمبی چھٹی لے لیتا ہوں

مایوس برگیڈ کا حملہ بہت شدید ہوتا ہے اور مجھے بھی ڈپریشن ہونے لگتا ہے....نواز شریف کو تو ڈپریشن پر ضمانت مل گئی ہے ہمیں تو کسی نے پانی کا گلاس بھی نہیں پوچھنا
پچھلی مرتبہ بھی دو ماہ گزرے نہیں تھے پختون خواہ میں حکومت کو اور مایوس برگیڈ کا حملہ ہو گیا تھا، مدعا تھا کہ پرویز خٹک کو وزیر اعلیٰ کیوں بنایا ؟

پانچ سال بعد کے پی کے میں انتخابات کا رزلٹ سب کے سامنے آ گیا
عمران خان تو ایک وسیلہ ہے یا شائد نہیں ہے، مجھے تو امید اللہ سے ہے
عمران خان کی سیاست تو دھرنے کی ناکامی کے بعد مردہ ہو گئی تھی، یہ خدائی اسباب تھے کہ پانامہ کا سکینڈل آیا اور پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا فرعون اپنی ہی غلطیوں اور حواس باختگیوں کے سبب ذلیل و خوار ہو گیا، ایسی غلطیاں اسوقت ہوتی ہیں جب اللہ دراز رسی کو کھینچ لیتا ہے، سبب وہ کسی کو بھی بنا دیتا ہے، نواز شریف کے لئے سبب عمران خان بن گیا جس نے پانامہ اور نواز شریف کا پاجامہ مضبوطی سے پکڑ کر رکھا

مایوس برگیڈ کے بھی لینے کے دام اور دینے کے دام اور .... یعنی سپریم کورٹ ایک حاضر سروس وزیر اعظم کو دودھ کی مکھی کی طرح نکال کر باہر پھینک سکتی ہے، تمام عمر کے لئے نااہل کر سکتی ہے البتہ شک کا فائدہ دے کر ایک سابق وزیر اعظم کو علاج کے لئے چھ ہفتے کی ضمانت نہیں دے سکتی....واہ جی واہ

یہی کھوسہ صاحب تھے جن کے گاڈ فادر کہنے پر انکی تصویریں ڈی پی میں آ بسی تھیں آج وہ غدار ہو گئے

کل فیصلہ آنے کے بعد بھی ایک پوسٹ کی تھی اب دوبارہ کر دیتا ہوں
پاکستان مدینہ نہیں ہے
عمران خان خلیفہ نہیں ہے
پاکستان میں اسلامی نظام رائج نہیں ہے
قانون اندھا ہو یا نہ ہو جج اندھا نہیں ہے
نواز شریف عام قیدی نہیں ہے

عام قیدی تین مرتبہ وزیر اعظم اور سب سے بڑے صوبے کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں ہے
نواز شریف پر مقدمہ سپریم کورٹ کی زیر نگرانی چلا عام مجرم کی طرح نہیں
نواز شریف عام مجرم کی طرح جیل نہیں جاۓ گا
نواز شریف کو عام مجرم کی طرح علاج کے نام پر خوار ہونا نہیں پڑے گا
نواز شریف کو عام مجرم کی طرح ضمانت سے انکار بھی نہیں ہو گا
نواز شریف کی ایک سیاسی طاقت ہے، اسکے خلاف فیصلے بھی سیاست میں لیپا پوتی ہو کر ہی آئیں گے

یہی پاکستان کا موجودہ نظام ہے، یہی حال کی حقیقت ہے
جو اس کے برعکس سوچتے تھے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے تھے


اور آخر میں: نواز شریف کے ساتھ جو ہونا تھا ہو گیا، اب اسکا جنازہ اداروں پر ڈالو.....عمران خان نے سب سے پہلے معیشت ٹھیک کرنی ہے، پیٹ میں روٹی ہو گی تو مزدوری کرنے جاؤ گے، پھر نظام چلانے والے ہرکاروں یعنی بیورو کریٹ سے ٹکرانا ہے، پھر انصاف کے لئے قانون سازی کرنی ہے، پھر اس پر عمل درآمد کروانا ہے...اس میں وقت لگے گا، رکاوٹیں آئیں گی، شدید مزاحمت ہو گی....مایوس ہو کر بیٹھ جاؤ اور اپنی اولادوں کو بھگوڑی اور بِلّو کے رحم کرم پر چھوڑ دو....امید رکھو اور اسوقت جو بھی سب سے بہتر ہے اسکا ساتھ دو
فیصلہ آپ کا

میرے اعتماد ہے کہ عمران خان نیت کا کھرا ہے، کوشش کرنے پر یقین رکھتا ہے، اللہ پر بھروسہ کرتا ہے
مالی دا کم پانی دینا، بھر بھر مشکاں پاوے
مالک دا کم پَھل پھُل لانا، لاوے یا نا لاوے
میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں


تو ہم اب چلتے ہیں
جس نے مجھے گالی دی تھی اسکو اللہ پوچھے، جس کو میں نے گالی دی تھی وہ اسکا حقدار تھا کیونکہ اس نے لازماً پہل کی ہو گی
ملتے ہیں گرمیوں کی چھٹیوں میں اگر ہماری زندگی رہی اور خان کی حکومت رہی
ماسلام

 
Last edited by a moderator:

socrates khan

Councller (250+ posts)
بہت دانشمندانہ فیصلہ ھے.. آپ اپنی اس بریک کا فائدہ اٹھاتے ھوئے ساحر لودھی صاحب کی فراغت کو کیش کیجئے اور مستقبل کے لئے باہمی سرگوشیوں کا لطف اٹھایئے...

..آساحر,باہم مل کر کریں آہ و زاریاں..
. تو پکارے"گُل", میں تبدیلی کی ماریاں
 

SahirShah

Minister (2k+ posts)
mayoosi gunah hai..
no need to be mayoos...
we keep fighting...inshAllah...
fatah haq ki hoti hai...
Mayoosi gunah he aur hum kabhi mayoos nahi ho ge...
Allah Pakistan ki hifazat kare...

?مایوس برگیڈ منہ کا ذائقہ خراب کر دیتی ہے
آٹھ ماہ حکومت بنے ہوئے ہیں، یہ لوگ پتہ نہیں الادین کو ووٹ دے بیٹھے تھے کہ روز چراغ رگڑے گا اور روز ایک مسئلہ حل کر دے گا
 

hawkinthesky111

Minister (2k+ posts)

?مایوس برگیڈ منہ کا ذائقہ خراب کر دیتی ہے
آٹھ ماہ حکومت بنے ہوئے ہیں، یہ لوگ پتہ نہیں الادین کو ووٹ دے بیٹھے تھے کہ روز چراغ رگڑے گا اور روز ایک مسئلہ حل کر دے گا
they are not PTIans.. they r dressed up as PTIans..
anyway we will see how things goo.
there is no better choice than Khan..
I am not willing to give vote to Maryum Safdar and Baby Zardari...
 

hawkinthesky111

Minister (2k+ posts)
dont leave this forum for this thing.
I did leave forum twice but that was only because Adeel started to give more attention to the Endians over here..
so stay here and in sub ki band bajatay rehain..
 

kakamana

Minister (2k+ posts)
Nicely written and agreed to every core of it. However regarding Mayosi brigade, they bring Mayosi on their birth as well. So don't worry about these trolls as they along with their masters won't deliver in 30+10 years of PML + PPP era and expecting PTI do sort out that 70 year mess in just blink of eye.

However, there are serious incompetence, failures and room for improvement at PTI side and since this forum is well observe by all corner of pakistan, including media giants, political leadership & their feeders, even establishment circles too follow it. So this jihad will continue, either pakistan will evolve (and it has to) or we are there....

Today is Imran khan tomorrow might be someone else, all those in PTI came from different parties and this current leadership isn't our relative. We find some hope so tag along, if there is better replacement in future then no one can stop us as it didn't happened in past too.
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
میرا تو ماننا ہے کہ عمران کی سیاست اور حکومت بھی ایک کرکٹ میچ کیطرح ہے۔۔۔

میچ میں کھیچ بھی چھوٹتے ہیں،
رن آؤٹ بھی مس ہوتے ہیں،
باؤلر نو اور وائٹ بال بھی کرتے ہیں،
انہیں چھکے اور چوکے بھی پڑتے ہیں،
بیٹسمین رنز نہیں بھی بنا پاتا،
بیٹسمین زیرو پہ آؤٹ بھی ہوتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔

لیکن کپتان کی نگاہ جیت پہ موجود ہوتی ہے۔
میچ میں سارے کھلاڑی اچھا نہیں کھیلتے بلکہ چند ہی میچ جتاتے ہیں ۔۔۔ اور جب کوئی میچ جیت جاتا ہے تو غلطیاں سب بھول جاتے ہیں۔

ہم نے پاکستان کا میچ جیتا ہے غلطیاں ہوتی رہینگی۔

آجکل دنیا کی جمہوریت کی ماں اور ماضی کے سب سے بڑے غاصب اور چالاک و ہوشیار سیاستدان ۔۔۔ برطانیہ والے آجکل بریگزڈ میں بری طرح پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ ہڈی نگل رہی ہے اور نہ نکل رہی ہے۔ ۔۔۔

امریکی 17 سال سے افغانستان میں۔ پھنسے ہوئے ہیں۔۔۔۔

اسلیے دل چھوٹا نہیں کرنا۔ اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتے ہیں کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔۔۔۔ انشاء اللہ پاکستان کے مشکل کے دن ختم ہونے والے ہیں۔
 
Last edited:

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
کوئی مانے نہ مانے پانامہ لیکس میں دنیا میں سب سے زیادہ نقصان نواز شریف کا ہوا ہے اور یہ جاری رہے گا لیکن تحریک انصاف میں سب نہیں زیادہ لوگ فینٹسی کی دنیا میں رہنے والوںکی ہے جو طریق کار سے ہٹ کر خواہشوں کے پورا ہونے پر یقین رکھتے ہیں جب چیزیں ان کے خیال کے خلاف لگتی ہیں تو عمران خان کو چھوڑ کر الٹے قدموں مڑ جاتے ہیں لیکن جب اچھی خبر ہو تو واہ واہ کرنے والوں کے ساتھ یوں شامل ہو جاتے ہیں جیسے کہیں گئے ہی نہیں تھے .
یہ کمنٹ تھریڈ سٹارٹر کے لئے نہیں ہے
 

Steyn

Chief Minister (5k+ posts)
Nothing has changed in KPK, healthcare is still shit so is police so is education.

You're leaving because you saw how useless PTI is.

Imran Khan is making excuses today, he will make excuses after 5 years.

We're still waiting for the education emergency he was going to impose.

Good luck with whatever you do.
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
میرا تو ماننا ہے کہ عمران کی سیاست اور حکومت بھی ایک کرکٹ میچ کیطرح ہے۔۔۔

میچ میں کھیچ بھی چھوٹتے ہیں،
رن آؤٹ بھی مس ہوتے ہیں،
باؤلر نو اور وائٹ بال بھی کرتے ہیں،
انہیں چھکے اور چوکے بھی پڑتے ہیں،
بیٹسمین رنز نہیں بھی بنا پاتا،
بیٹسمین زیرو پہ آؤٹ بھی ہوتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔

لیکن کپتان کی نگاہ جیت پہ موجود ہوتی ہے۔
میچ میں سارے کھلاڑی اچھا نہیںکھیلتے بلکہ چند ہی میچ جتاتے ہیں ۔۔۔ اور جب کوئی میچ جیت جاتا ہے تو غلطیاں سب بھول جاتے ہیں۔

ہم نے پاکستان کا میچ جیتا ہے غلطیاں ہوتی رہینگی۔

آجکل دنیا کے جمہوریت کی ماں اور ماضی کے سب سے بڑے غاصب اور چالاک و ہوشیار سیاستدان ۔۔۔ برطانیہ والے آجکل بریگزڈ میں بری طرح پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ ہڈی نہ نگل رہی ہے اور نہ نکل رہی ہے۔ ۔۔۔

امریکی 17 سال سے افغانستان میں۔ پھنسے ہوئے ہیں۔۔۔۔

اسلیے دل چھوٹا نہیں کرنا۔ اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتے ہیں کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔۔۔۔ انشاء اللہ پاکستان کے مشکل کے دن ختم ہونے والے ہیں۔
یہاں عمران خان سے کیچ چھوٹا ہی نہیں اور تماشائی تلملا رہے ہیں.نواز شریف کی ضمانت دنیا بھر میں ضمانت کے قوانین کے تحت ہوئی ہے بری نہیں ہوا عمران خان نے نہیں دی
لوگ عمران خان اور چنگیز خان میں فرق نہیں کر پا رہے
جہاں عمران خان کا رول ہو گا وہ یقینا چوروں کو نہیں چھوڑے گا نہ ان سے مفاہمت کرے گا
عمران خان کا کام اداروں کو سہولت دینا ہے ان کو ڈکٹیٹ کرنا نہیں ..اگر وہ ایسا کرے یا کرسکتا ہو تو یہ خوشی کی نہیں خطرے کی بات ہے یہ نہیں سمجھتے
اگر نواز شریف کے پاس بطور وزیر اعظم یہ طاقت ہوتی تو عمران خان ایک دن زندہ نہ رہتا
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
Nothing has changed in KPK, healthcare is still shit so is police so is education.

You're leaving because you saw how useless PTI is.

Imran Khan is making excuses today, he will make excuses after 5 years.

We're still waiting for the education emergency he was going to impose.

Good luck with whatever you do.
اتنے تم ذہین ہوتے کے تم پیشین گویاں کر سکو تو تم یہ پچھلی حکومتوں میں بھی کر پاتے .کیا کے پی کی اس صورتحال کا ذمہ دار عمران خان تھا جس میں وہ صوبہ تھا؟ نہ ہی تمھیں اس کا احساس پپلیوں کی نہ نورے کی حکومت میں ہوا
پانچ سال بعد پاکستان سپر پاور نہیں بن جائے گا لیکن چیزیں پچھلے پانچ برس سے بہت بہتر ہونگی
.
 
Last edited: