تیسرا ون ڈے: امام الحق 151 بنا کر آوٹ

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
انگلینڈ بمقابلہ پاکستان: انگلینڈ کو کامیابی کے لیے 359 رنز کا ہدف

_106956412_hi053948598.jpg


پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ آج برسٹل میں کھیلا جا رہا ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اپنے مقررہ اوورز میں 358 رنز بنائے۔

اب سے کچھ دیر قبل انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے اور جونی بیرسٹو نے اننگز کا آغاز کیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے نمایاں بلے بازی کرتے ہوئے امام الحق نے 151 جبکہ آصف علی نے 52 رنز بنائے۔

اوپنر فخر زمان جنھوں نے پچھلے میچ میں ایک شاندار اننگز کھیلی اور سنچری سکور کی تھی آج صرف دو رنز بنا کر پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد پانچویں اوور میں شاید پاکستان ٹیم کے اس وقت کے بہترین بلے باز بابر اعظم آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے 15 رنز بنائے تھے۔


_106956408_hi053946934.jpg


اس کے بعد حارث سہیل نے امام الحق کے ساتھ ٹیم کو سہارا دیا اور 68 رنز کی شراکت کی۔
پاکستان کے آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی کپتان سرفراز احمد تھے جنہوں نے 27 رن بنائے۔ سرفراز احمد اور امام الحق کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 67 رن کی پارٹنرشپ ہوئی۔
آصف علی نے امام الحق کے ساتھ ایک اہم اننگز کھیلی۔ وہ 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کو اس سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کی ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی جا رہی ہے۔ جنید خان ٹیم میں شامل ہوں گے جبکہ یاسر شاہ آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔دوسرے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 374 رنز کے جواب میں پاکستان ایک سنسی خیز مقابلے کے بعد 361 رن بنا سکا تھا۔ پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر یہ سکور کیا تھا۔

اگرچہ پاکستان یہ میچ ہار گیا مگر ٹیم کی جانب سے 361 کا سکور دوسری اننگز میں کرنا حوصلہ مند تھا۔ ساتھ ساتھ فخر زمان کی سنچری نے بھی ٹیم کو خود اعتمادی دی۔


_106953970_hi053944861.jpg


اس میچ میں فخر زمان نے 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 84 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ انھوں نے مجموعی طور پر 138 رن بنائے اور 106 گیندوں کا سامنا کیا۔

آٹھ مئی کو جنوبی لندن میں اوول کے میدان میں کھیلا جانے والا اس سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا۔​


پاکستان کی ممکنہ ٹیم کپتان سرفراز احمد، آصف علی، بابر اعظم، جنید خان، فخر زمان، حارث سہیل،حسن علی، عماد وسیم، امام الحق، محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔
جبکہ انگلینڈ کی ممکنہ ٹیم ایئن مورگن کی کپتانی میں عادل رشید، بین سٹوکس، کرس وؤکس، ڈیوڈ ویلی، جو رُوٹس، جونی بئرسٹو، جاس بٹلر، لیئم پلنکٹ اور معین علی پر مشتمل ہے۔



 
Last edited by a moderator: