بہاولپور :خاتون کے ہاں شادی کے 9 سال بعد بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

mohib

Senator (1k+ posts)
1514905-incubatorbahawalpur-1548057791-826-640x480.jpg

بہاول پور: سول ہسپتال میں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ہے تاہم ان میں سے ایک بچی انتقال کرگئی ہے۔

سول ہسپتال بہاولپور میں خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ جلال پور پیر والا کی رہائشی 28 سالہ حنا نامی خاتون نے 4 بیٹیوں اور 2 بیٹوں کو جنم دیا۔

عزیز و اقارب نے بتایا کہ خاتون کے ہاں شادی کے 9 سال بعد بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس پر والدین اور رشتے داروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ان کے ساتھ ساتھ اسپتال کے عملے اور دیگر خواتین نے بھی خوشی اور مسرت کا مظاہرہ کیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق افسوس ناک طور پر ایک بچی پیدائش کے چند گھنٹوں بعد انتقال کرگئی۔ جاں بحق ہونے والی بچی کا وزن بہت کم 0.2 کلو گرام تھا۔ اسپتال انتظامیہ نے بچوں کی طبیعت میں بہتری کےلیے انکیوبیٹر میں رکھا ہوا ہے۔
https://www.express.pk/story/1514905/
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Mai ne ghussay mein aa ke pooray 9 saal ki qasar ek saat hi puri kerdi. Ke lo hun khasma nu kha, doobra na bolna ke koi bacha nahi ho raha.