بھارت ماتا کوستی، پاک چین دوستی ?

SaRashid

Minister (2k+ posts)

چند ہفتے پہلے ہندوستان نے اپنے بہنوئیوں (اسرائیل وغیرہم) کے ذریعے راجستھان کی جانب سے بھی حملے کا پروگرام بنایا تھا۔ اس وقت ہم یہ سمجھے تھے کہ شاید یہ پہلے جیسا پروگرام ہو جو گزشتہ جنگوں میں عمل میں لایا گیا تھا۔ مگر دشمنوں سے ہمیں آج پتہ چلا کہ معاملہ کچھ اور ہے۔
چینی افوج کی پاکستانی تھرپارکر اور ہندوستانی راجستھان کے بیچ میں تعیناتی جہاں بھارت ماتا کے ارمانوں کا خون ہے، وہیں محب وطن پاکستانیوں کے لیے ایک خوش گوار حیرت کا سماں۔
ہم جانتے ہیں کہ ہماری افواج تعداد کے اعتبار سے ہندوستان کی افواج کا قریباً ایک چوتھائی ہیں۔ مقابلہ برابری کا نہیں ہے۔ صرف مقبوضہ کشمیر میں ماتا جی نے 7 لاکھ فوج بٹھائی ہوئی ہے جو ہماری کل افواج کے کم و بیش برابر ہے؟
اتنا ہی نہیں، ماتا جی کو اپنے مسلز پر پھر بھی بھروسہ نہیں۔ کبھی وہ رقیب روسیاہ کی گود میں بیٹھیں (جیسے کہ 1971) اور کبھی ہر دوسری تیسری گود میں۔
آج کل اسرائیل کے علاوہ امریکہ، ایران اور افغانستان کی گود بھارت ماتا کے لیے ہیٹر بلکہ انکیوبیٹر بنی ہوئی ہے۔
ایسے میں اگر آپ سپرپاورز کے کندھوں پر چھڑھ کر ہمیں آزمائیں گے تو ہم کیا اکیلے ہی مقابلہ کریں گے؟
ہم اپنی فوج کی تعداد اور گولہ بارود میں اضافہ نہیں کر سکتے تو کیا اپنے دوستوں کی فوج ساتھ بھی نہیں ملا سکتے؟ آپ نے کیا ہمیں ماموں سمجھ رکھا ہے؟
فوجی قیادت نے کمال ہوشیاری سے وہ کام کر دکھایا ہے، جس سے بھارت ماتا پر غشی کے دورے پڑنے لگے ہیں، خطرہ ہے کہ کہیں شدت غم سے ہارٹ فیل نہ ہوجائے۔
چینی افواج کی تھرپارکر میں تعیناتی (بہانہ کچھ بھی ہو، تھر کول مائنز یا سی پیک)، حقیقت یہ ہے کہ بھارت ماتا کی سیج کے تمام پھول مرجھا گئے اور وہ کانٹوں سے بھر گئی ہے۔
تھر میں جو کالا خزانہ دفن ہے وہ پاکستان کی 200 سال کی توانائی کی ضروریات پوری کر سکتا ہے، اور دشمن کے لیے یہ حسد اور جلن کا عظیم خزانہ بھی ہے۔
مگر اب کرو حملہ تم سندھ پر۔۔۔ کرو اگر بھارت ماتا کی غیرت مند اولاد ہو۔
تم نے حملہ کیا اور یہ حملہ پاکستان کے ساتھ اب چین پر بھی تصور کیا جائے گا۔ ہم تو تم سے ہینڈل نہیں ہورہے، چین تو پھر بھی تمہارا باپ ہے۔

اور اگر حملہ نہ کیا تو جان لو، تمہاری بھارت ماتا کے 2 ٹکڑے 1947 میں کیے، کچھ اور ٹکڑے بھی کر کے دکھا دیں گے۔

Last edited:

scolfeild

Minister (2k+ posts)
man_scratching_the_back_of_his_neck_.jpg
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
چینی افواج کی تھرپارکر میں تعیناتی (بہانہ کچھ بھی ہو، تھر کول مائنز یا سی پیک)، حقیقت یہ ہے کہ بھارت ماتا کی سیج کے تمام پھول مرجھا گئے اور وہ کانٹوں سے بھر گئی ہے۔
خیال رہے بھارت پر ایسٹ انڈیا کمپنی کے قبضے کا آغاز اسی نوعیت کا تھا
 
SaRashid

Minister (2k+ posts)
خیال رہے بھارت پر ایسٹ انڈیا کمپنی کے قبضے کا آغاز اسی نوعیت کا تھا
بے شک چینیوں سے محتاط ہو کر رہنے کی ضرورت ہے۔ بس باہمی فائدہ دیکھنا چاہیے۔ ضرورت سے زیادہ انگلی نہیں پکڑوانی۔ ایسٹ انڈیا کمپنی سے چین کی مماثلت بنتی ضرور ہے، مگر اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کی فوج مغلوں کی طرح ناکارہ نہیں، اور حکومت کا دائرہ کار مغلوں کی طرح طول و عرض پر کمزور نہیں پڑا۔ پاکستان ماضی کے ہندوستان سے چھوٹا ملک ہے، یہاں کا انتظام آسان ہے۔ ماضی کے ہندوستان کی طرح وفاق کمزور نہیں ہے، کافی مضبوط ہے۔
چین کی صرف اتنی فوج پاکستان میں تعینات ہونی چاہیے جس سے ہندوستانی خطرے کا توڑ ہوسکے۔ حساب کتاب صاف ہونا چاہیے کہ کل کو اگر ضرورت پڑے تو چین کو لات مار کر باہر بھی نکال سکیں، ان سے التجا نہ کرنی پڑے کہ حضور آپ کا کام ہو گیا ہے، اب واپس تشریف لے جائیں۔ مجھے امید ہے کہ فیصلے کرنے والے ادارے اس بات کو بخوبی سمجھ سکتے ہیں، کہ آج کا دوست کل وبال جان نہ بن جائے۔
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
بے شک چینیوں سے محتاط ہو کر رہنے کی ضرورت ہے۔ بس باہمی فائدہ دیکھنا چاہیے۔ ضرورت سے زیادہ انگلی نہیں پکڑوانی۔ ایسٹ انڈیا کمپنی سے چین کی مماثلت بنتی ضرور ہے، مگر اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کی فوج مغلوں کی طرح ناکارہ نہیں، اور حکومت کا دائرہ کار مغلوں کی طرح طول و عرض پر کمزور نہیں پڑا۔ پاکستان ماضی کے ہندوستان سے چھوٹا ملک ہے، یہاں کا انتظام آسان ہے۔ ماضی کے ہندوستان کی طرح وفاق کمزور نہیں ہے، کافی مضبوط ہے۔
سائز سے زیادہ حکمت عملی اہم ہے
 
umer amin

Minister (2k+ posts)
copy paste mara hay to thek hay. because ap ko is post kay paisay nahi milnay ferrari ki taraf say. chalo rozi roti ka socho bhai. wohi app ka kaam hay.
 
kayawish

Chief Minister (5k+ posts)
جو مزا مادری زبان کا ہے، وہ فادری زبان میں کہاں، بھائی صاحب؟
aap ki madri zuban punjabi hai urdu nahin .. what language u speak in ur house is ur mother tongue.Meri madri zaban pahto hai.Urdu qaumi zaban hai.Karachi main jo muhajir qaum hain un ki madri zaban urdu hai.
 
Nightcrawl

Chief Minister (5k+ posts)
aap ki madri zuban punjabi hai urdu nahin .. what language u speak in ur house is ur mother tongue.Meri madri zaban pahto hai.Urdu qaumi zaban hai.Karachi main jo muhajir qaum hain un ki madri zaban urdu hai.
He's from Karachi
 
DoomsdayReportPakistan

Politcal Worker (100+ posts)

نہیں ہورہے، چین تو پھر بھی تمہارا باپ ہے۔

China is our great ally and an ancient superpower lekin modern day and age mein china nai koi jang nahi lari, yay kehna munasib ho ga kai aj kal ki modern warfare mein china ka experience pakistan sai kahen darjay kam hai pakistan nai na sirf 4 conventional wars lari balkay counter-terrorism ki bhi jang buhat arsay lari - China jab takat nahi tha tab bhi ham india sai akailay laray aur aaj bhi lar saktay hain