بدلتا ہے رنگ کامران خان کیسے کیسے

kamran-uturn-1121.jpg


سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی کے بعد کامران خان کی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے متعلق قلابازیاں۔۔ کچھ عرصہ پہلے ثاقب نثار کی تعریفیں کرتے رہے اور کہتے رہے کہ بہترین انصاف کے دورا میں تحریک انصاف کی کیا ضرورت لیکن گزشتہ روز یوٹرن لیتے رہے

گزشتہ روز سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا بیان حلفی سامنے آنے کے بعد کامران خان نے کہا کہ ثاقب نثار کوئی فرشتہ نہیں تھے انکے دور کے معاملات سامنے آئیں گے تو ملک میں تہلکہ مچ جائے گا

کامران خان کا کہنا تھا کہ جب جسٹس رانا شمیم مبینہ حلفیہ بیان دیا کہ سابق چیف جسٹس ثا قب نثار نے ہائیکورٹ کے جج کو نواز شریف مریم بی بی کی ضمانت نہ لینے کا حکم دیا ۔

سینئر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات ہوگی مگر مجھے اس بابت زرہ برابر شک نہیں کہ ثاقب نثار کوئی فرشتہ نہیں تھے انکے دور کے معاملات سامنے آئیں گے تو ملک میں تہلکہ مچ جائے گا

https://twitter.com/x/status/1460151516287815681
رات گئے بیان حلفی سامنے آنے کے بعد کامران خان نے پھر ٹویت کیا کہ دھماکہ خیز پیش رفت !جسٹس رانا شمیم کے سنسنی خیز بیان حلفی میں کہا گیا کہ ان کی موجودگی میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائیکورٹ جج جسٹس عامر فاروق کو ٹیلیفون ہدایت دی کہ نواز شریف و مریم نواز کی الیکشن سے پہلے ضمانت نہ لیں اب پتا چلا جسٹس عامر فاروق تواس بینچ کا حصہ ہی نہیں تھے

https://twitter.com/x/status/1460325149081698305
کچھ سال پہلے کامران خان نے ثاقب نثار کی تعریفوں کے پل باندھتے رہے اور کہتے رہے کہ جس طرح ثاقب نثار کے دور میں انصاف کا بول بالا ہوا ہے اسے تاابد یادرکھا جائے گا۔

کامران خان کا اپنے 3 سال پرانے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ عزت ماب چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب کے دور میں پاکستان میں جو انصاف کا بول بالا ہوا وہ تا ابد یاد رکھا جاۓ گا ۰ آج پاکستان میں عدالت رات 11:30 بجے ایک سیاستدان کو عمر قید کی سزا سنا رہی ہے ۰ اس شخص کا مخالف سپریم کورٹ سے سر خرو ہوا ، بہترین انصاف کے دور میں تحریک انصاف کی کیا ضرورت

https://twitter.com/x/status/1020746650715910144
کامران خان کے اس ٹویٹ پر دلچسپ تبصرے ہوئے

https://twitter.com/x/status/1460341330488569861 https://twitter.com/x/status/1460208073398751236 https://twitter.com/x/status/1460493984804052992 https://twitter.com/x/status/1460461531972485121 https://twitter.com/x/status/1460429657023602699 https://twitter.com/x/status/1460354058976387072
 

Resilient

Minister (2k+ posts)
مجھے ان دونوں بیانات میں مماثلت نظر آتی ہے ، حنیف عباسی والے ٹویٹ میں بھی اس نے ثاقب نثار پر طنز ہی کیا تھا کہ شیخ رشید اور حنیف عباسی کے کیسز کے من پسند فیصلے کیلئے عدالت کو کتنا تردد کرنا پڑا اور یہ کہ جب ثاقب نثار موجود ہے تو عمران جیسی کٹھ پتلی کی کیا ضرورت ہے؟؟