بابراعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا، تیزترین 2500 رنز

babar-virat-111hh3.jpg


بابراعظم کا نیا ریکارڈ۔۔ٹی 20میں سب سے تیز 2500رنز بنا لیے۔۔بابراعظم نے یہ ہدف 62 میچز کھیل کر مکمل کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20ورلڈ کپ کے ٹاپ سکورر بن گئے ہیں اور انہوں نے اپنی ہی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کا میگا ایونٹ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ویرات کوہلی کے 68 میچز کے مقابلے بابر اعظم نے صرف 62 میچز میں 2500 رنز مکمل کئے۔ اس طرح بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

FD64yjo-XIAY-JBk.jpg


آسٹریلیا کے بلے باز آرون فنچ نے 78 میچز، نیوزی لینڈ کے مارک گپٹل نے 83 جبکہ آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ نے 89 میچز میں 2500 رنز مکمل کئے۔

بابر اعظم اپنے ڈیبیو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ میتھیو ہیڈن کے پاس تھا۔

انہوں نے 2007 میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے پہلے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں 265 رنز بنائے تھے۔

آج کے میچ میں بھی بابراعظم نے شاندار پرفارمنس دی اور 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے
 
Last edited: