اے آروائی نیوز سے منسلک صحافیوں کے بعد اب اتحادی جماعتوں کی حکومت کو شدید الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنانے والے اینکر عمران ریاض خان کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران ریاض خان نے اپنے خلاف درج مقدمے کی ایف آئی آر کی نقل شیئر کی ، مقدمہ اندرون سندھ کے کسی شہر میں درج کیا گیا جس کا متن بھی سندھ زبان میں تحریر کیا گیا ہے۔
عمران ریاض خان نے مقدمہ درج کیے جانے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی جمہوریت پسندی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
عمران خان نے اپنی دوسری ٹویٹ میں بتایا کہ ہمارے گھر کے آس پاس پولیس کا غیر معمولی گشت جاری ہے۔اہلیہ عمران خان نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے ہتھکنڈے ہمارا حوصلہ پست نہیں کرسکتے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اے آروائی نیوز کے اینکر پرسن صابر شاکر اور ارشد شریف کے خلاف بھی اداروں پر تنقید کرنے کے الزام میں مقدمات درج کیے گئے ہیں، گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں ارشد شریف کے خلاف دائر مقدمے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں ارشد شریف کی 20 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی تھی۔