ایف آئی اے کو مجھ سے پتہ نہیں کیا ذاتی خلش ہے:حریم شاہ

hareem-shah%20on%20FIA%20as.jpg


ٹک ٹاکر حریم شاہ منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے نہیں ہیں پریشان، بلکہ اس حوالے سے بڑے بڑے بیانات دے رہی ہیں،لندن میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر میرے اکاؤئنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینا ہوں گے، اکاؤنٹس منجمد ہونے سے متعلق خبروں کا میڈیا کے ذریعے پتہ چلا، پاکستان جاکر ہر ادارے کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں۔

حریم شاہ نے کہا کہ منی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو مذاق میں بنائی تھی اور اپنی غلطی بھی تسلیم کرتی ہوں، ایف آئی اے کو مجھ سے پتہ نہیں کیا ذاتی خلش ہے، ایف آئی اے کو کیا حق ہے کہ ان کی ذاتی دستاویزات میڈیا کو دے،اگر میرےاکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینا ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ میں خطروں کی کھلاڑی ہوں، خائف ہونے والی نہیں، میری تمام آمدنی قانونی اور ریکارڈ شفاف ہے، ہمارے اداروں کا کام ہماری حفاظت کرنا ہے نہ کہ تنگ کرنا،میرا کسی اور کے نام پر بھی کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر نے اپنی بےعزتی خود کرائی، ان کے مجھ سے متعلق خط کو یہاں کسی ادارے نے کوئی اہمیت نہیں دی، شہزاد اکبر کے چیلے اب بھی میرا میڈیا ٹرائل کرنا چاہتے ہیں،لندن میں انجوائے کر رہی ہوں کسی برطانوی ادارے نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔

حریم شاہ نے مزید کہا کہ میرے چرچے ایسے ہو رہے ہیں جیسے بانیٔ متحدہ کو پکڑ کر پاکستان لے گئے ہیں،میرے تمام دعوے ثبوتوں کے ساتھ ہوتے ہیں، الزام لگانے والوں کا مقصد صرف میری کردار کشی ہے۔

حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے نے متعلقہ حکام کو ٹک ٹاکر کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے خط لکھا تھا،حریم شاہ نے کچھ روز پہلے لندن پہنچ کرغیرملکی کرنسی کے بنڈلز کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی، جو وائرل ہونے پر ایف آئی اے نے ایکشن لیا تھا۔

 
Advertisement

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
زاتی دشمنی کے لیے زات ہونا ضروری ہے ایک بدزات سے ایک ادارے کی کیا دشمنی ہو سکتی ہے جس کی زات کا خود اسے پتہ نہیں ۔دشمنی نہیں اب اپنی بڑھکوں کا جواب دینا پڑے گا اور دنیا کو پتہ چلے گا جو اس نے بتانے کی کوشش کی اپنی وڈیو میں کہ کسی میں اس جیسی گھٹیا عورت کو کچھ کہنے کی مجال نہیں تو مجال ہے یا نہیں۔اور یو کے کی کیا تعریفیں کر رہی تھی جہاں پاکستان انڈیا عربوں اور دنیا بھر کے منینڈروں کو کھلی چھٹی ملی ہے
 

nasir77

Chief Minister (5k+ posts)
CAN'T MAKE AN EXAMPLE; UNTIL THESE CORRUPT JUDGES AND ELITE STOP DIGGING THE BOREHOLE OF THIS WHORE !!!
 
Sponsored Link