طرز زندگی

لاہور میں سموگ کی شدت میں خطرناک حد تک اصافہ ہونے پر مختلف مقامات پر گرین لاک ڈاؤن جاری ہے۔ زہر آلود فضا کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ڈاکٹرز ماسک لگانے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔باغات کے شہر لاہور میں سال کے 365 دنوں میں صرف 90 دن ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر رہتا ہے۔ مگر ان دونوں فضا میں پھیلی ہوئی اسموگ شہریوں کو موذی امراض میں مبتلا کر رہی ہے۔ لاہور میں سموگ سے بچنے کے لیے چند اہم احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکتی ہیں جس کے ذریعے صحت پر اس کے منفی...
دنیا کے سب سے خشک ترین صحراؤں میں شمار ہونے والے صحرا"صحارا" میں ایک خشک جھیل 50 سال بعد دریا میں تبدیل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیل نے دنیا بھر میں جہاں تباہی مچائی ہے وہیں چند مقامات پر اس نے سحر انگیز تبدیلیاں بھی پیدا کی ہیں، ایسی ہی ایک مثبت تبدیلی مراکش کے جنوب میں واقع صحرا میں دیکھنے کو ملی جہاں اس بار 2 دنوں میں غیر معمولی بارشیں ہوئی جس سے صحرا کے کئی علاقے سیلابی صورتحال سے دوچار ہوگئے۔ اس صحرا میں واقع ایک گاؤں ٹیگونائٹ میں ستمبر کے آخری دو دنوں میں 100 ملی میٹر...
پچھلے کچھ عرصے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک خبر زیرگردش تھی کہ آئندہ برس حج کی ادائیگی کے لیے خواتین اور بچوں کے سعودی عرب جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے جس کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ سعودی عرب میں آئندہ برس حج ادا کرنے کے لیے پاکستان خواتین اور بچوں پر پابندی کا دعویٰ ایک نیوزچینل کے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں کیا گیا تھا جس میں کہا تھا کہ بچے اور عورتیں 2025ء میں حج ادا نہیں کر سکیں گے۔ فیصل آباد کے ایک نیوز چینل سٹی 41 نے 30 اگست 2024ء کو اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ...
پاکستان کے عوام مسائل میں گھرے ہوئے ہیں, جس کی وجہ سے ذہنی دباو بھی بڑھ رہاہے,وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں 8 کروڑ افراد نفسیاتی مسائل کے شکار ہیں,پاکستان میں ذہنی امراض میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا، وزارت صحت نے اعداد وشمار قومی اسمبلی میں پیش کردیئے۔ وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں 8 کروڑ افراد نفسیاتی مسائل میں مبتلا ہے,ملک کے تمام بڑے اسپتالوں میں نفسیاتی علاج کی سہولیات موجود ہیں، میڈیکل کالجوں میں ذہنی امراض اور شعبہ نفسیات کام کررہے ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں رائے حسن نواز نے کہا...
پنجاب حکومت نے اپنا گھر سکیم کے تحت 15 لاکھ روپے کے قرضے کا اعلان کیا ہے ، کیا 15 لاکھ میں مکان تعمیر ہو سکتا ہے؟ پنجاب حکومت نے اپنا گھر سکیم کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت پنجاب کے شہریوں کو 15 لاکھ روپے کے بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے جس کی ادائیگی سات سالوں میں کی جائے گی۔یہ رقم حکومت کی جانب سے قسطوں میں ملے گی۔ قرضہ حاصل کرنے والا شہری نادرا ریکارڈ کے مطابق خاندان کا سربراہ ہونا چاہیے اور شناختی کارڈ کے مطابق پنجاب کا مستقل شہری ہو۔درخواست گزار شہری علاقوں میں پانچ مرلہ یا اس سے کم...
سعودی عرب نے دل، جگر ، گردے اور دیگر پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد کے حج کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے حج 2025 سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے، پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو موصول ہونے والی ہیلتھ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پیچیدہ امراض کا شکار افراد کو سفر حج پرجانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے اپنی ہیلتھ ایڈوائزری میں کہا ہے کہ صرف تندرست اور صحت مند عازمین کو ہی سفر...
پاکستان میں نظام تعلیم بھی تباہی کے دہانے پر ہے،وزارت منصوبہ بندی کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پرفارمنس انڈیکس 2023 کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کے دو کروڑ بچے کبھی اسکول گئے ہی نہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 77 اضلاع انتہائی کم تعلیمی کارکردگی والے اضلاع کی ان فہرست میں شامل ہیں جہاں معیار تعلیم انتہائی کم ہے۔ پلاننگ کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اسلام آباد کے علاوہ پاکستان کے 134 اضلاع میں سے کوئی ضلع ہائی پرفارمنس میں شامل نہ ہوسکا۔ تعلیمی کارکردگی کے لحاظ سے ملک کے ٹاپ ٹین 10...
پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالے سے ایک اور خطرناک صورتحال سامنے آگئی ، 2050 تک پاکستان میں آبادی دوگنا ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ساتویں مردم شماری کے حوالے سے فائنڈنگ رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان میں آبادی میں اضافے کی شرح نا صرف اس خطے بلکہ دنیا میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر آبادی میں اضافے کی شرح یہی رہی تو 2050 تک پاکستان کی آبادی دگنی ہوسکتی ہے، 2017 کے بعد سب سے زیادہ آبادی 2023 میں یکارڈ کی گئی،۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں...
امریکہ کے ماہرین موسمیات نے 2080 تک دنیا کے چار ہزار شہروں کا درجہ حرارت پانچ سے 6 ڈگری بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے، پاکستانی علاقے بھی شامل۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی میری لینڈ یونیورسٹی کے ماہرین موسمیات کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ 2080 تک دنیا کے چار ہزار 581 علاقے ایسے ہوں گے جن کا درجہ حرارت معمول سے پانچ سے چھ ڈگری تک بڑھ جائے گا، ان شہروں میں پاکستان کے کئی علاقے بھی شامل ہوں گے۔ رپورٹ میں جن پاکستانی شہروں کا ذکر کیا گیا ان میں سب سے زیادہ متار ہونے والے شہروں میں لاہور،...
رواں حج سیزن میں کتنے مسلمانوں کو حج کی سعادت نصیب ہوئی، اس حوالے سے متعلقہ سعودی اتھارٹی نے اعداد و شمار جاری کردیے سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق اس سال حجاج کرام کی کل تعداد 18 لاکھ 33 ہزار 164 رہی ، ان میں سے 16 لاکھ 11 ہزار 310 عازمین حج غیر ملکی تھے، ملکی حجاج کرام کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار 854 رہی، ان ملکی حجاج میں سعودی شہری اور رہائشی دونوں شامل ہیں۔ اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اندرون و بیرون ملک کے عازمین حج کی مجموعی تعداد میں سے مرد عازمین حج کی تعداد 9...
آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، کراچی پہلے نمبر پر آگیا۔۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے ریکارڈ کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کا فضائی معیار بھی انتہائی مضرصحت قرار دیا گیا ہے : رپورٹ دنیا بھر میں مضر صحت ایئرکوالٹی کے حوالے سے رپورٹ میں آلودہ ترین شہروں کے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان کا سب سے زیادہ آبادی والا شہرکراچی پہلے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ مضرصحت ایئر کوالٹی کے حوالے سے دنیا بھر میں پاکستان تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ کراچی کا فضائی معیار بھی...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سنگیانی میں منگل کی رات کو ایک تیندوا گاڑی کی زد میں آک ہلاک ہو گیا، تاہم حیران کن طور پر اس کی لاش کچھ ہی گھنٹوں بعد سڑک سے غائب ہو گئی۔ اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جسے رات کے اندھیرے میں شوٹ کیا گیا ہے، یہ ویڈیو مبینہ طور پر منگل کی رات کی ہے جس میں ایک شخص بتایا ہے کہ یہ تیندوا ایک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد اس کی گاڑی سے ٹکرا کر ہلاک ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ وائلڈ لائف منیجمنٹ کی...
اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں سال موسم گرما میں آنیوالا تباہ کن سیلاب ایک واضح یاد دہانی تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات مستقبل قریب میں مزید تباہی کا باعث بنیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق موسم اور ماحولیات پر اقوام متحدہ کی 2022 کی سالانہ جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس چند ممالک کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ چند دیگر ممالک تباہ کن سیلاب کا شکار ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں مون سون کی بارشوں کے سبب شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے...
امیر ممالک کی آلودگی غریب ممالک کیلئے جان لیوا ثاب ہوئی، تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ امیرممالک کی آلودگی غریب ممالک کے بیس لاکھ افراد کی زندگیاں نگل گئی ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جاپانی سائنسدانوں نے دل دہلادینے والے اعداد و شمار جاری کئےہیں جس میں تخمینہ لگایا کہ امیر ممالک کےلیے اشیائے صرف کی تیاری سے پیدا ہونے والی آلودگی سے 2010 کے دوران غریب ملکوں میں 20 لاکھ قبل از وقت اموات کا باعث بنیں۔ ٹوکیو کے سائنسدانوں نے تحقیق دنیا کے امیر ترین ممالک کے گروپ ’’جی 20‘‘ پر کی، جس...

Back
Top