سموگ سے بچنے کیلئے کونسی احتیاطی تدابیر ضروری ہیں؟

ahtiati11.jpg


لاہور میں سموگ کی شدت میں خطرناک حد تک اصافہ ہونے پر مختلف مقامات پر گرین لاک ڈاؤن جاری ہے۔

زہر آلود فضا کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ڈاکٹرز ماسک لگانے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔باغات کے شہر لاہور میں سال کے 365 دنوں میں صرف 90 دن ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر رہتا ہے۔ مگر ان دونوں فضا میں پھیلی ہوئی اسموگ شہریوں کو موذی امراض میں مبتلا کر رہی ہے۔

لاہور میں سموگ سے بچنے کے لیے چند اہم احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکتی ہیں جس کے ذریعے صحت پر اس کے منفی اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔

ماسک کا استعمال کریں
گھر سے باہر نکلتے وقت N95 یا KN95 ماسک پہنیں، کیونکہ یہ ماسک سانس کی نالی میں سموگ کے ذرات جانے سے روکتے ہیں۔

گھر میں رہیں
خاص طور پر صبح اور شام کے وقت جب سموگ زیادہ ہوتی ہے تو باہر جانے سے گریز کریں۔ کوشش کریں کہ غیر ضروری کاموں کے لیے باہر نہ جائیں۔

ہوا کے صاف کرنے والے آلات
گھروں اور دفاتر میں ایئر پیوریفائر (ہوا کو صاف کرنے والے آلات) کا استعمال کریں جو ہوا میں موجود آلودہ ذرات کو کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔

کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں
دن میں گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں تاکہ سموگ کا دھواں اندر نہ آئے۔ خاص کر صبح کے وقت جب آلودگی کا تناسب زیادہ ہوتا ہے۔

زیادہ پانی پیئیں
پانی زیادہ پینا جسم سے زہریلے مادوں کو نکالنے میں مدد دیتا ہے اور سانس کے نظام کو صاف رکھتا ہے۔

خوراک میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس کا استعمال
وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور غذائیں، جیسے کہ مالٹے، لیموں، اور سبزیاں، قوت مدافعت کو مضبوط بناتی ہیں اور جسم کو آلودگی سے ہونے والے نقصانات سے بچانے میں مدد دیتی ہیں۔

آنکھوں اور گلے کی صفائی
گھر واپس آنے کے بعد آنکھوں کو دھوئیں اور نمک والے پانی سے غرارے کریں تاکہ آلودگی کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

گاڑی کا استعمال کم کریں
سموگ کو کم کرنے کے لیے گاڑیوں کا استعمال کم کریں اور کارپولنگ، پبلک ٹرانسپورٹ یا سائیکلنگ جیسے ماحول دوست متبادل کو ترجیح دیں۔

پودے لگائیں
اپنے گھر کے اندر اور باہر ہوا صاف کرنے والے پودے، جیسے کہ اسپائڈر پلانٹ، سنیک پلانٹ، اور ایریکا پام، لگائیں جو ہوا کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔

ان تدابیر کو اختیار کر کے آپ اپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں اور سموگ کے منفی اثرات سے بچ سکتے ہیں۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
سب سے بڑی احتیاطی تدبیر ملک چھوڑ دو وہ ممکن نا ہو تو وہ شہر چھوڑ دو مری یا کسی اور پہاڑی مقام پر منتقل ہوجاؤ وہ بھی ممکن نا ہو تو پھر
انا للہ وانا پڑھ کر فوت ہوجانا ہی آخری حل ہے