SaadKnight
Senator (1k+ posts)

ایم کیو ایم اور وزیر داخلہ رحمٰن ملک ۔ میرانہیں خیال کہ ذوالفقار مرزا کے الزامات غلط ہیں لیکن کیا انہوں نے پورا سچ بولا؟ جہاں پیپلز پارٹی کی حکومت مجرم تھی ، اس کا ذکر ذوالفقار مرزا نے نہیں کیا ۔ باقی باتیں انہوںنے سچ کی ہیں؛لہٰذا یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔ایک نکتہ یہ ہے کہ جو بالکل سچی اور کھری بات بھی انہوں نے کہی ہے، اسکی تاویل کی جائے گی۔ دوسرا یہ کہ خود اپنی جماعت ، اپنے لیڈر حتی ٰکہ لیاری گینگ کے بارے میں سچ بولنے کی توفیق بھی مرزا کو ہو نہ سکی اور کیسے ہوتی ؟ اتنی بہت سی زمین ، اتنی شوگر ملیں، دولت کے اتنے انبار اور ایسے ایسے شاندار مواقع جو مقبولیت کی نئی لہر سے ارزاں ہو سکتے ہیں ۔ مرزا کے لیے میرے دل میں محبت کی ایک بے کراں لہر اٹھی اور تحلیل ہو گئی۔ پورا سچ بولتے تو ولی ہو جاتے، فضیل بن عیاض(رح) کی طرح، عظمت ان پر ٹوٹ ٹوٹ کر برستی ۔ کیونکر بولتے۔اللہ کے آخری رسول(ص) نے ارشاد کیا تھا : دنیا کی محبت تمام خرابیوں کی جڑ ہے۔ باقی صدیقی نے کہا تھا ۔
ایک دیوار کی دوری ہے قفس
توڑ سکتے تو چمن میں ہوتے
ایک دیوار کی دوری ہے قفس
توڑ سکتے تو چمن میں ہوتے