Hunain Khalid
Chief Minister (5k+ posts)
بظاہر یہ پوسٹ تحریک انصاف کے خلاف لگتی ہے جس کو بہت سے ن لیگی پیجز کوشی بخوشی شیئر فرما رہے ہیں_ لیکن میں اسے یہاں شیئر کر رہا ہوں کیونکہ اس میں تبدیلی کے خواہاں سب لوگوں کے لیے ایک بہترین پیغام مخفی ہے_
مثبت سیاسی تبدیلی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا لیکن جو لوگ صرف سیاسی اصلاح کو معاشرے کی اصلاح کے عمل کا نکتہ آغاز سمجھتے ہیں وہ ایک ایسی غیر فطری عمارت قائم کرنا چاہتے ہیں جو قائم ہونے کے بعد اپنی بنیادیں خود تعمیر کرے گی_ قرآن انسان کے اندر جس اصلاح کا تقاضا کرتا ہے اس کی اصل بنیاد تزکیہ نفس ہے_
لیڈر کے ذریعے جو تبدیلی اوپر سے نیچے آتی ہے وہ ایک فضا قائم کرتی ہے اور نیچے سے اوپر کی طرف آنے والی تبدیلی بھی بہت اہم ہے اس سے لوگوں میں شعور آتا ہے کہ وہ اجتماعی کے ساتھ ساتھ اپنی انفرادی زندگی کو بھی بہتر بنائیں_ یہ ہوریزنٹل اور ورٹیکل مراحل ہیں ان دونوں کو ایک ہی سمجھنے یا صرف ایک کو اہم سمجھنے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے_
مجھے نہیں معلوم الیکٹرون مائیکروسکوپ کی مدد سے تحریک انصاف کے سینکڑوں جلسوں میں سے کسی ایک جلسہ میں آئی کسی ایک فیملی کی طرف سے بنائی گئی درجنوں تصاویر میں سے ایک تصویر بنانے کے لیے اپنی ایک نوکرانی کو ایک بینر پکڑانے جانے میں پوسٹ بنانے والے کی کیا نیت تھی لیکن مجھے اس میں سے پیغام اچھا ملا_
:)
میرے لیے پاکستان کے ہر طبقہ کا کسی بھی جماعت کے سیاسی جلسوں میں شرکت کرنا اور ملکی سیاست میں دلچسپی لینا ایک خوش آئند بات ہے_ جو لوگ ان فیملیز کی ایسی تصاویر پر طنز کر کے اپنا سیاسی بغض نکالتے ہیں ان کو سب سے پہلے اپنی اصلاح کی ضرورت ہے_ سیاسی اجتماع میں آئی کسی بھی فیملی کو ہم اس کی انفرادی زندگی میں ہم مجبور نہیں کر سکتے_
Last edited by a moderator: