Wake up Pak
(50k+ posts) بابائے فورم
Last edited by a moderator:
پہلے ہی پوری قوم فارغ، نکمی، بے کار اور کام چور ہے اوپر سے ہر دوسرے روز سرکاری چھٹی کی ہوتی ہے، جناح پیدا ہوا تو چھٹی، جناح مرگیا تو چھٹی، اقبال پیدا ہوا تو چھٹی، اقبال مرگیا تو چھٹی، کبھی کشمیر کی چھٹی، کبھی فلسطین کی چھٹی، کبھی میلادالنبی کی چھٹی تو کبھی چہلم کی چھٹی اور اب یہ ایٹم بم کی چھٹی۔ ایٹم بم بنانا کوئی اتنی بڑی اچیومنٹ نہیں جس کیلئے چھٹی کی جائے، نہ ہی بابے عبدالقدیر نے کوئی اتنا بڑا کام کیا تھا کہ اس کو سر پر چڑھا لیا جاتا۔ ہمارے ملک میں چھوٹے چھوٹے لوگوں کو خوامخواہ بانس پر چڑھا دیا جاتا ہے۔ اس ملک میں اگر کوئی سائنسدان پیدا ہوا ہے تو وہ ڈاکٹر عبدالسلام ہے جس کے کام کو دنیا مانتی اور جانتی ہے۔ عبدالقدیر جیسے سائنسدان گلی گلی پھرتے ہیں۔ ایسے ہی ہم نے دو ٹکے کے کھلاڑی کو سر پر چڑھا لیا جس نے تُکے سے ورلڈ کپ جیت لیا۔ ورلڈ کیپ جیتنا کیا کوئی اچیومنٹ ہے؟ جو قومیں کام کاج کرتی ہیں، وہ کھیلوں اور کھلاڑیوں کو تفریح تک محدود رکھتی ہیں، ہم دو دو ٹکے کے کھلاڑیوں کو سر پر بٹھا کر ناچنے لگتے ہیں۔
Please use the correct map of Pakistan. This is indian version.
I didn't even notice it.Please use the correct map of Pakistan. This is indian version.
https://twitter.com/x/status/1795179682427515378I didn't even notice it.
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|