GuyFawkes
Politcal Worker (100+ posts)
برائے مہربانی یہ بات لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کریں ہمارے لوگوں کے لیے یہ جاننا بہت زیادہ ضروری ہے کہ پورے پاکستان میں لاہور کی بہت زیادہ امپورٹنس ہے کیونکہ اکثر ملٹری مافیا کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران اس شہر میں رہتے ہیں ساتھ ہی ملک کے سب سے بڑے صوبے کے میجورٹی میڈیا پرسنل ،صنعت کار اور سیاستدان بھی اس شہر میں بستے ہیں،
یہ ڈر کی فضا تب ہی ختم ہوگی جب ہر ہفتے لبرٹی چوک میں بغیر کسی پرچم یا شناخت کے لوگ دو تین گھنٹے کے لیے نکلیں نعرے بازی کریں اپنی آواز بلند کریں ترانہ پڑھیں اور گھروں کو چلے جائیں ، پولیس کو یا کسی اور ادارے کو اس احتجاج کے خلاف ایکشن تک بات کو نہ پہنچائیں بلکہ صرف اور صرف ایک پریشر بنا کر کے دوبارہ ریلیز کر دیں ۔
اس وقت کے پی اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں فوج کے خلاف ڈائریکٹ نعرے بازی ہو رہی ہے لیکن اس سے اس فوج کو کوئی اثر نہیں پڑتا اثر تب ہی پڑے گا جب لاہور میں لوگ اٹھیں گے،میں سمجھ سکتا ہوں کہ لاہور میں لوگوں کا فیس ٹو فیس کھڑا ہونا مشکل ہے لیکن اگر ویک اینڈ پر دو تین گھنٹوں کے لیے مرد ،مائیں ،بچے ،بہنیں سب نکل کر لبرٹی چوک میں صرف تین گھنٹے کا اجتماع کریں اور گھر جائیں تو اس سے جو پریشر بنے گا وہ پورے پاکستان میں احتجاجی جلوسوں سے زیادہ ہے۔
ایک طرف تو یہ اس مافیا پر ایک شدید دباؤ بنائے گا دوسری طرف عمران خان کی جان بچنے کے بھی چانسز پیدا ہوں گے کیونکہ اس مافیا کو یہ معلوم ہو جائے گا کہ عمران خان اگر (خدانخواستہ) نہ بھی ہوا تو ہماری دال نہیں گلنے والی اور شاید اسی وجہ سے وہ عمران خان کو مکمل طور پر ختم کرنے سے باز آ جائیں۔یقین کریں اس بات پر میں نے بہت زیادہ سوچا ہے اور اس فضا کو ختم کرنے کے لیے ہر ہفتے ایسا کرنا بہت ضروری ہے۔
اس میں پی ٹی ائی کے کسی لیڈر کی شرکت بھی ضروری نہیں۔پلیز اس بات کو پھیلائیں۔ میں ڈس اپوائنٹڈ ہوں کہ خان صاحب نے خود ایسا میکینزم کیوں نہیں بنایا۔
Last edited by a moderator: