Why My Threads Are Stolen? Please Unfold the Untold:

Annie

Moderator
محترم فورم مینجمنٹ ٹیم

کچھ دن پہلے یہ بات میرے علم میں آئ ہے کے میرے تھریڈز کسی اور ویب سائٹ پر بھی چلاے جا رہے ہیں ، میں حیران ہوئی کے میں مشھُور کیسے ہو گئی (hmm) ؟
2Mww3

یہ خیال بھی ذہن میں آیا کے آپکی ہی کوئی مِنی سائٹ ہو سکتی ہے لیکن وہاں آپ میں سے کوئی بھی دکھائی نہیں دیا

چونکہ میں ایک پازیٹو سوچ رکھنے والی ہوں اس لیے سوچا کے میرے عظیم افکار ، فرمُودات اور اَرشادات لازمی مُتاثر کُن ہونگے اسی لیے دوسری سائٹ پر پبلش ہو رہے ہیں آج کسی سائٹ پر شیئر ہورہے ہیں تو کل کسی اخبار میں میرے آرٹیکل چھپ سکتے ہیں ، ہوسکتا ہے کوئی کتاب شائع ہو جاۓ یہ بھی تو ہوسکتا ہے ہالی ووڈ والے میرے لکھے ہوۓ عظیم آرٹیکل پر کوئی فلم ہی بنا دیں
:biggthumpup: یہ تو ایک برَیک تھرُو بھی ہوسکتا ہے :biggthumpup:

پر ظلم یہ ہوا کے میری لکھی ہوئی تھریڈز اور یہاں تک کے بناۓ ہوۓ
(cry)تھمب نیل بھی اٹھا کر کسی اور رایٹر کے نام کے ساتھ پبلش ہو رہے ہیں یہ تو کھلی دھاندھلی ہے

بد قسمتی سے میرے لیے بریک تھرُو کی خوشی جلدی ہی ہوا ہوگی جب میری ریسرچ پر یہ معلوم ہوا کے یہاں کی ہر تھریڈ ہی اٹھا کر کسی اور رایٹر کے نام سے دوسری سائٹ پر پبلش کی جا رہی ہیں ، کیا ہمارے فورم کی مینجمنٹ ٹیم بتاۓ گی کے یہ سب کیا ہے ؟
ذرا اَن ٹولڈ کو اَن فولڈ کیجئیے

(serious)(serious)(serious)

Last edited by a moderator:

ansarppu

Minister (2k+ posts)
asal mein aap ko iss liye fame diya jaa raha hai ke aap ke quotes ko phd ke nisaab mein shamil karna hai ,...aur aap ko mulk geer fame dene k liye aap ko mashoor karna usi silsile ki aik karri hai........
shukar karein hasad na karein apne ilm se logon ko faiz yaab hone dein....(bigsmile)(bigsmile)
 
gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
واقعی؟؟؟؟؟ہو سکتا ہے کوئی آپ سے بہت متاثر ہو۔ اور آپ کی کاپی شروع کر دی ہو۔ شیکسپئیر بھی تو کسی اور سے لکھواتا تھا۔اور ابن صفی کی نقل میں بھی بہت سے صفی پیدا ہوگئے۔

:lol::lol:....مبارک ہو آپ کی بھی نقل کی جا رہی ہے ملاحظہ فرمایئے

282gis7.jpg

Annie

Moderator
asal mein aap ko iss liye fame diya jaa raha hai ke aap ke quotes ko phd ke nisaab mein shamil karna hai ,...aur aap ko mulk geer fame dene k liye aap ko mashoor karna usi silsile ki aik karri hai........
shukar karein hasad na karein apne ilm se logon ko faiz yaab hone dein....(bigsmile)(bigsmile)

:lol:.....خالی فیم نہ دیں فی پوسٹ کے حساب سے بیس بیس روپے بھی دیں تاکے میں بھی مشھور مالدار رایٹر بنوں

2pycql5.jpg

Source:

http://www.pakinside.com/?s=celebrations+with+dedication

Last edited:

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
:lol::lol:....مبارک ہو آپ کی بھی نقل کی جا رہی ہے ملاحظہ فرمایئے

282gis7.jpg

یہ کون سی ویب سائٹ ہے؟ذرا بتائیے تاکہ میں اپنے خیالات سے مستفید ہو سکوں۔
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
انٹرنیٹ/سوشل میڈیا کے ذریعے تخلیقی مواد کی چوری نے بڑوں بڑوں کی نیندیں اڑا دی ہیں عدیل اور وسیم کیا کریں
 
Annie

Moderator

یہ کون سی ویب سائٹ ہے؟ذرا بتائیے تاکہ میں اپنے خیالات سے مستفید ہو سکوں۔
:lol:... اپنے ہی خیالات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں ... اب سمجھ آئ شیکسپیئر کیوں دوسروں سے لکھواتا تھا :Eyecrazy:

یہ لیں آپکی ٹریڈ کو چار چاند لگایا گیا ہے

http://www.pakinside.com/page/2/

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
:lol:... اپنے ہی خیالات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں ... اب سمجھ آئ شیکسپیئر کیوں دوسروں سے لکھواتا تھا :Eyecrazy:

یہ لیں آپکی ٹریڈ کو چار چاند لگایا گیا ہے

http://www.pakinside.com/page/2/

دوسروں سے لکھوانے کے باوجود شیکسپیئر کی عظمت پر کوئی فرق نہیں پڑا:lol:۔

ویسے یہ میں نے کاپی پیسٹ کیا تھا۔ اس خاتون یا صاحب نے اسی طرح اُٹھا کر وہاں رکھ دیا۔ لیکن نالائقی یہ کی کہ جو عنوان میں نے دیا وہ بھی اس نے نہیں بدلا۔ کم از کم عنوان ہی بدل لیتی / لیتا۔
 
Annie

Moderator

دوسروں سے لکھوانے کے باوجود شیکسپیئر کی عظمت پر کوئی فرق نہیں پڑا۔

ویسے یہ میں نے کاپی پیسٹ کیا تھا۔ اس خاتون یا صاحب نے اسی طرح اُٹھا کر وہاں رکھ دیا۔ لیکن نالائقی یہ کی کہ جو عنوان میں نے دیا وہ بھی اس نے نہیں بدلا۔ کم از کم عنوان ہی بدل لیتی / لیتا۔

تھریڈ پوسٹر کا نام بدل دیا اور ہر لگائی گئی تھریڈ میں اپنا نام لگایا گیا ہے ہمارا ہی نام یا آئی ڈی سے پوسٹ کر دیتے تو بہتر تھا
آپ ٹائٹل کی بات کرتے ہیں جو تھمب نیل ہیں وہ بھی پورے کے پورے اٹھا کر ایسے ہی لگا دئیے گۓ ہیں جبکے چند ایک تھمب نیل میں خود بناتی ہوں ظاہر ہے انہیں پہچانا جا سکتا ہے
 
M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
عینی جی! آپ کو مبارک ہو کہ آپ اس لیول پر پہنچ گئیں ہیں جہاں لوگوں نے آپ کی تحریروں کی نقل اپنی ویب سائٹس پر چلانا شروع کردی ہیں، پہلی فرصت میں اس ویب سائٹ پر کاپی رائٹ کلیم کی داغ بیل ڈال دیں۔

دوسری بات کچھ ویب سائٹس یہاں کے چول چول رائٹرز کی تحریریں بھی اپنی سائٹ پر نقل کرکے ڈال دیتی ہیں، آپ تو پھرمہان رائٹر ہیں، اس لئے آپ کو گھبرانا نہیں چاہئے۔

تیسری بات آپ جس رائٹر کی تحریریں چوری کرکے یہاں لگاتی رہیں، کبھی اس نے آپ سے یہ شکوہ کیا ، جو آپ آج کررہی ہیں
:)۔
 
نہیں میں گھبرا نہیں رہی ، حیران ہوں کے نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے ، اتنی ڈھیر ساری تھریڈز اٹھا کر کہیں اور لگا دی گئی ہیں اور اوپر سے ہمارا نام ہٹا کر اپنا لکھ دیا ہے ، فکر ناٹ ایک دن اسی طرح کوئی میری مہان تحریروں پر فلم بھی بنا ڈالے گا

یقین کیجئے میں نے کسی کی کوئی تحریر چوری نہیں کر کے لکھی میرے ٹیلینٹ پر شک نہ کریں :35:
 
macbeth

Minister (2k+ posts)
انٹرنیٹ/سوشل میڈیا کے ذریعے تخلیقی مواد کی چوری نے بڑوں بڑوں کی نیندیں اڑا دی ہیں عدیل اور وسیم کیا کریں

انصاری ساب! عدیل اور وسیم کے پاس بھی زیرو زیرہ چوانی عرف رحمانی جیسا پھٹول باز ہے۔۔ہدف بتاؤ ۔۔ انترنتی ٹریفک اڑاؤ۔۔
 
gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
عینی جی! آپ کو مبارک ہو کہ آپ اس لیول پر پہنچ گئیں ہیں جہاں لوگوں نے آپ کی تحریروں کی نقل اپنی ویب سائٹس پر چلانا شروع کردی ہیں، پہلی فرصت میں اس ویب سائٹ پر کاپی رائٹ کلیم کی داغ بیل ڈال دیں۔

دوسری بات کچھ ویب سائٹس یہاں کے چول چول رائٹرز کی تحریریں بھی اپنی سائٹ پر نقل کرکے ڈال دیتی ہیں، آپ تو پھرمہان رائٹر ہیں، اس لئے آپ کو گھبرانا نہیں چاہئے۔

تیسری بات آپ جس رائٹر کی تحریریں چوری کرکے یہاں لگاتی رہیں، کبھی اس نے آپ سے یہ شکوہ کیا ، جو آپ آج کررہی ہیں
:)۔

آہا !!! بہت اچھے۔ تیسری بات بڑی زبر دست کہی۔
 
Annie

Moderator
ویسے شری متی جی چور سے زیادہ آپ کی آگاہی قابل تحسین ہے کہ آپ نے وادی نرینہ کے خزانے کی چائینز کاپی کا سراغ پا لیا۔۔ورنہ یہاں تو سب لٹ جائے، رُڑ جائے، مُک جائے اور خبر نہ ہو۔۔

http://www.pakinside.com/?s=bu+ali+seena

یہ تو آپکا خلوص ہے مجھ میں اتنی خوبیاں دیکھ لیں ، آپکے دلعزیز جلالی دوست نواب صاحب کی بو علی سینا والی تھریڈ بھی لگی ہوئی ہے ، دیکھا میں نے سب کو خبردار کر دیا :biggthumpup:
 
M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
نہیں میں گھبرا نہیں رہی ، حیران ہوں کے نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے ، اتنی ڈھیر ساری تھریڈز اٹھا کر کہیں اور لگا دی گئی ہیں اور اوپر سے ہمارا نام ہٹا کر اپنا لکھ دیا ہے ، فکر ناٹ ایک دن اسی طرح کوئی میری مہان تحریروں پر فلم بھی بنا ڈالے گا

یقین کیجئے میں نے کسی کی کوئی تحریر چوری نہیں کر کے لکھی میرے ٹیلینٹ پر شک نہ کریں :35:

دراصل کچھ ویب سائٹس کا کام صرف کاپی پیسٹ کی حد تک محدود ہے، وہ نقل کرتے ہوئے عقل بالکل استعمال نہیں کرتے، جیسے پاکستان میں ن لیگی ووٹرز ووٹ دیتے ہوئے عقل استعمال نہیں کرتے۔ آپ کی دوسری بات سے میں مزید متفق نہیں ہوسکتا:)۔
 
میری دوسری بات سے کیوں متفق نہیں ہیں ؟ محنت کر حسد نہ کر (bigsmile)، ویسے ایک بات ہے اتنی تھریڈز لگانے کے باوجود وہاں نہ کوئی کومنٹ ہے نہ کوئی ٹریفک
 
Back
Top