When life begins (Jab Zindagi Shuru Hogi Dubara)

indigo

Siasat.pk - Blogger
cover_100.png


Jab Zindagi Shuru Hogi
Is a novel by by Abu Yahya, no Pakistani with interest in Urdu literature and religion need no introduction. It was published only a year ago and is now the second most selling book in Urdu in Pakistan. Few months ago Understanding Islam UK
www.understanding-islam.org.uk , with the permission of Abu Yahya commenced task to render this novel into English "When Life Begins", so its message can be reached to whole wide world... Today it is completed and soon it will be available in stores.... For those who don't read Urdu Books, I suggest you its a very good read.
Free online version of book (till chap 13) is available at www.understanding-islam.org.uk


A pre Ramzan Gift From Abu Yahya to his friends...
رمضان کو پانے والے
رمضان کا مہینہ جیسے جیسے قریب آتا ہے لوگوں میں مختلف نوعیت کے جذبات پیدا ہوتے ہیں ۔ ایک لوگ وہ ہوتے ہیں جنہیں رمضان کے آنے اور جانے سے کوئی فرق نہیں پڑ تا۔وہ نہ روزہ رکھتے ہیں ، نہ دیگر عبادات کے جھمیلے میں پڑ تے ہیں ۔گھر کے کسی فرد نے روزہ رکھ لیا ہو تو وہ اس کے ساتھ افطاری میں شریک ہوجاتے ہیں ۔باہر بھی افطار پارٹی میں شرکت کا موقع ملا تو سماجی پہلو سے یا پھر افطارسے اپنا حصہ وصول کرنے پہنچ جاتے ہیں ۔ البتہ عید یہ لوگ بہت اہتمام سے مناتے ہیں ۔ عید کی رات اگر خرمستیوں میں کالی نہ کی ہوتوعیدکی نمازپڑ ھ کرمسجد میں سالانہ حاضری کی رسم بھی پوری کر لیتے ہیں ۔
دوسری قسم کے لوگ وہ ہوتے ہیں جو رمضان میں چار و ناچار روزہ رکھتے ہیں ۔مگروہ سمجھتے ہیں کہ مشقت اور تنگی کا مہینہ آ رہا ہے ۔سخت گرمی میں پیاس کی مشقت اور بھوک کی تکلیف جھیلنی پڑ ے گی۔راتوں کی نیند خراب ہو گی۔ کاروبارحیات متاثراورمعمولات زندگی درہم برہم ہو جائیں گے ۔ایسے لوگ رمضان کا ایک ایک دن گن کر مہینہ پورا کرتے ہیں ۔آخرکار اس مہینے کے خاتمے پر ان کی یہ سالانہ مشقت ختم ہوجاتی ہے ۔ وہ جیسے رمضان سے پہلے تھے ویسے ہی رمضان کے بعد رہتے ہیں ۔
ایک تیسری قسم کے لوگ وہ ہوتے ہیں جو رمضان کے روزے ذوق و شوق سے رکھتے ہیں ۔ تلاوت قرآن، نوافل اور دیگر عبادات کا بھی اہتمام کرتے ہیں ۔روزہ کی مشقت تو خیر انہیں بھی محسوس ہوتی ہے ، مگر وہ اسے حوصلے سے برداشت کرتے ہیں ۔وہ امید رکھتے ہیں کہ اس مشقت کے بدلے میں جو اجر انہیں ملے گا اس کے مقابلے میں یہ تکلیف کچھ بھی نہیں ۔ امید ہے کہ ایسے صالحین اللہ سے اپنی محنت کا بہترین اجر پائیں گے ۔
چوتھی قسم کے لوگ وہ ہوتے ہیں جو رمضان کے آنے سے قبل ہی رمضان کے انتظار میں ڈھل جاتے ہیں ۔وہ شب اور شعبان کے مہینوں کا ایک ایک دن گن گن کر گزارتے ہیں ۔ ا ن کی عید اس دن ہی سے شروع ہوجاتی ہے جب رمضان کا چاند طلوع ہوتا ہے ۔تیسرے گروہ کی طرح یہ لوگ بھی روزہ کی مشقت خوش دلی سے جھیلتے اور عبادات میں سرگرمی سے حصہ لیتے ہیں ، مگر ان کا اصل امتیاز یہ ہوتا ہے کہ رمضان کا مہینہ ان کے لیے اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا مہینہ بن جاتا ہے ۔ روزہ کی ایک ایک مشقت ان کے لیے اللہ تعالیٰ کی مہربانیوں کا تعارف بن جاتی ہے ۔
جب پیاس کی شدت سے حلق میں کانٹے پڑ نے لگتے ہیں تو وہ اپنے رب کو پکارتے ہیں کہ مالک ایک ایسی کائنات میں جہاں پانی کا ایک قطرہ نہیں تونے اس کرہ ارض کو پانی کا گہوارہ بنا دیا۔مالک تو ساری زندگی ہمیں پانی پلاتا ہے مگر ہم نہ جان سکے کہ یہ پانی کیسی نعمت ہے ۔ آج جب حلق میں کانٹے پڑ ے تو معلوم ہوا کہ یہ بے ذائقہ مشروب کائنات کے ہر ذائقے سے بڑ ھ کر ہے ۔ ہم اس نعمت کے لیے شکر گزار ہیں ۔
جب بھوک سے ان کا وجود نڈھال ہوتا ہے تو کہتے ہیں کہ آقا تو سورج، بادل، ہوا، سمندر، پہاڑ ، دریا اور زمین سب کو ملا کر ہمارے لیے غذا فراہم کرتا ہے ۔جس دنیا میں ہزاروں قسم کے حیوانات کے لیے صرف بے ذائقہ گھاس اگتی ہے وہاں تونے ایک انسان کے لیے ہزار ہا قسم کے ذائقے تخلیق کر دیے ۔ہم دل کی گہرائیوں سے تیری عظمت و عنایت کے معترف ہیں ۔
غرض روزہ کی ہر مشقت اور بے آرامی ان کے لیے معرفت الہی کے نئے دروازے کھول دیتی ہے ۔کھانے پینے کی محرومی ان پر یہ واضح کر دیتی ہے کہ ان جیسی لاکھوں نعمتوں میں وہ ہر لمحے جی رہے ہیں ۔اس احساس سے ان کی آنکھوں سے آنسو رواں ہوجاتے ہیں ۔ ان کا سینہ خدائی احساسات کی تجلیوں سے جگمگا اٹھتا ہے ۔ان کی راتیں ذکر الہی سے منور ہوجاتی ہیں ۔ ان کا وجود اس خدائی جنت کے لیے سراپا طلب بن جاتا ہے جہاں کوئی بھوک ہو گی نہ پیاس۔ جہاں ہر نعمت بے روک ٹوک اور بے حد و حساب ملا کرے گی۔جہاں سے وہ نکلنا چاہیں گے اور نہ کوئی انہیں نکالے گا۔
وہ اس جہنم کے تصور سے لرز جاتے ہیں جہاں محرومی کی ہر ممکنہ شکل جمع کر دی جائے گی۔ جہاں خدا کے مجرم، سرکش اور غافل ابدتک خود پر پچھتاو وں کی سنگ باری کرتے رہیں گے کہ کیسا عظیم موقع انہوں نے گنوادیا۔جہاں وہ ہمیشہ ندامت کے اشکوں کے سیلاب بہاتے رہیں گے کہ انہوں نے کیسے مہربان رب کو پایا اور کس بے دردی سے اسے بھلادیا۔
یہ اہل ایمان روزہ کی حالت میں اس جہنم سے اپنے رب کی پناہ مانگتے رہتے ہیں ۔ وہ اپنی خطاؤں پر شرمسار رہتے ہیں ۔ وہ سراپا احتساب بن کر اپنی سیرت وکردار کا جائزہ لیتے ہیں ۔ وہ عمل صالح کی ہر شکل کو اپنے وجود کا حصہ بنانے کا عزم کرتے ہیں ۔وہ معصیت کی ہر قسم کو زہریلا سانپ سمجھ کر اس سے بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے رمضان میں اپنے رب سے ملاقات کر لی۔ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے جان لیا کہ اللہ معبود حقیقی بھی ہے اور منعم حقیقی بھی۔
کہ ہے ذات واحد عبادت کے لائق
زبان اور دل کی شہادت کے لائق
اس کے فرماں اطاعت کے لائق
اسی کی ہے سرکارخدمت کے لائق
لگا ؤ تو لو اس سے ا پنی لگا ؤ
جھکاؤ تو سر اس کے آگے جھکاؤ
خدا کو اسی طرح پانے والے درحقیقت رمضان کو پانے والے ہیں ۔ یہی مقربین ہیں ۔ دنیا میں بھی آخرت میں بھی۔



Coming Soon....
553962_105450626266199_1453038029_n.jpg


 
Last edited:

barca

Prime Minister (20k+ posts)
بھائی جی ایک سوال ہے اگر برا نہ مانے تو ؟ آپ کلمہ شریف پورا کیوں نہیں لکھتے ؟
 

indigo

Siasat.pk - Blogger
بھائی جی ایک سوال ہے اگر برا نہ مانے تو ؟ آپ کلمہ شریف پورا کیوں نہیں لکھتے ؟

Kiyo keh aap shaayari nahi samjhtae
 
Last edited:

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
Kiyo keh aap shaayari nahi samjhtae

اسطرح لکنا غلط ہے اگر اپ مسلمان ہیں. کیونکہ مطلب بنتا ہے کہ نہیں ہے الله. کلمہ مکمل لکنا چاہئے
اگر اپ لکھ دیں کہ: لا الہٰ الاللہ - تو اس کا مطلب بنتا ہے کہ نہیں ہے خدا سوائے الله کے یہ مکمل کلمہ تو نہیں لیکن لکھ سکتے ہیں کیونکہ مطلب غلط نہیں بنتا


 
Last edited:

indigo

Siasat.pk - Blogger
اسطرح لکنا غلط ہے اگر اپ مسلمان ہیں. کیونکہ مطلب بنتا ہے کہ نہیں ہے الله. کلمہ


Janab e Ala me Urdu me kacha hu lekin itna zaroor janta hu kh agar aap shari ko literary sense me translate krna shuru krdae


to phir kaha ghalib kaha faiz kaha Iqbal

Wasay me aap ki baat ki tehqeeq zaroor krunga
 

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
pakistan-ka-matlab-kiyaa-4-slogans-with-pakistan-flag.jpg



Barca bhai aap ka sawal acha hey,

ye Pakistan key Naroon main bhi kalma adha hi likha jata hey.

ye kia waja hey???

یہ مکمل کلمہ نہیں لیکن اس کا مطلب غلط نہیں اس لئے اس طرح کہنا مناسب ہے : نہیں ہے خدا سوائے الله کے