Hashi Khan
MPA (400+ posts)
اسلام و علیکم،!
امید ہے تمام دوست ٹھیک ٹھاک ہوں گے، نومبر میں مجھے مری جانے کا اتفاق ہوا میں پہلی بار پہاڑی علاقے میں گاڑی چلا رہا تھا اس لئے تمام دوست احباب نے کافی ڈرایا کہ ایسے ہو جاتا ہے ویسے ہو جاتا ہے مگر میں نے سفر کرنے کا پکا ارادہ کر لیا کہ اللہ مالک ہے ۔
مگر الحمداللہ میرا سفر بہت ہی زبردست رہا میرا یہ سفر فیصل اباد سے شروع ہوا اور فیصل ابا دسے میں نے اسلام اباد موٹر وے پر سفر شروع کیا میرا پاس ہینڈا سٹی 2005 تھی جس کی حالت سب طرح سے اچھی ہے۔
موٹر وے پر میں نے سپیڈ 100 پر رکھی اور تقریبا راستہ میں رکتے ہوئے بھی میں 4 گھنٹہ میں اسلام اباد پہنچ گیا۔
اسلام اباد سے میں نے مری ایکسرپیس وے سے سفر کرنا کا فیصلہ کیا جو کہ مشرف دور بننے والی یہ ایکسپریس وے بہت ہی محفوظ اور انجینرز کی محارت کا بہترین شہکار ہے جس پر سفر کرتے ہوئے اپ کو ایک بار بھی احساس نہیں ہوگا کہ اپ پہاڑی علاقے میں سفر کر رہے ہیں اور انجینرز نے بہت اچھے طریقیہ سے اس کو تیار کیا ہے۔
ہاں ایک بات کا ہمیشہ خیال کریں کہ مری پہنچنے پر اپ نے میسلی روڈ نہیں لینا کیونکہ وہ کافی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس پر کافی سیدھی چڑھائی ہے اس کی بجائے اپ 10 کلومیٹر تک اگے جائیں اور لوئیر ٹوپہ سے مری کی طرف مڑ جائیں جس سے اپ کا کا سفر کافی اسان گزرے گا اور اپ کی گاڑی بھی گرم نہیں یوگئ کیونکہ لوئر ٹوپہ سے مری جانے والی سڑک انتہائی محفوظ ہے۔
دوسری جانب ہوٹل کے بارے میں بھی بتاتا چلو کہ جیسے کہ اس فورم پر زیادہ تر لوگ دوسرے ممالک سے اتے ہیں تو اپ پی سی کی بجائے میزونیٹ فر ہلز یا مورننگ سائیڈ پر کمرہ لیں یقین مانیں ان کے کمرے پی سی سے بہت اچھے ہیں اور سروس بھی بہت اچھی ہے اور چارجز پی سی سے کافی کم ہے اور گورنر ہاوس کے
پاس ہونے کی وجہ سے اپ کو پرسکون ماحول بھی دستیاب ہوگا۔
نیچے دی گئی تصاویر مری ایکسرپیس وے پر لی گئی تھی تاکہ اپ کو اندازہ ہو سکے کہ کتنا بہترین روڈ ہے۔
نوٹ: ایکپریس وے پر اپ کو ہائی وے پولیس کی پٹرولنگ گاڑیاں بھی ملتی رہیں گی اور رش نہ ہونے کے برابر ہے اس لئے اپ ایبٹ اباد کی بجائے ہمیشہ ایکسپریس وے سے سفر کریں
ExpressWay Murree.
Murree.

Last edited by a moderator: