کوئی سچی بات اگر کسی جھوٹے آدمی کے منہ سے نکل جائے تو وہ بات جھوٹی نہیں ہوجاتی – کوئی اصول اگر ایک بے اصول انسان نے بتایا ہو تو وہ اصول پھر بھی اصول ہی رہتا ہے – ایک پا کیزہ لفظ کسی گندے شخص کی زبان پر آکر بھی پاکیزہ ہی رہتا ہے -
طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !! کر لو انحراف اس حقیقت سے اور بھگت لو نتائج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !!
کسی مُلا سے پوچھ لیجیئے ، اقتدار اعلی کا مالک کون ہے ؟
کسی کٹڑ سے کٹڑ مولوی سے سوال کریں کہ زمین پر حق حکمرانی کس کا ہے ؟
ایک ہی جواب ہو گا ۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالی کا
پوچھیں کہ کیایہ حق استعمال کرنے کے لیئے خدا بنفس نفیس آسمان سےاتر کر زمین پر آتا ہے – ؟
جواب ملے گا نہیں – خدا تعالی اپنا یہ حق اپنے بندوں کے ذریعے استعمال کرتا ہے -
یہ اصول قانون تو مُلا کو تسلیم ہے لیکن جب عملی طور پر وہ دو فیصد عوام کی حمایت بھی حاصل نہیں کر سکتا اور اسے اپنی اوقات معلوم ہو جاتی ہے تو پھر اس کا دماغ پلٹا کھاتا ہے اور وہ عوام کو چور ، ڈاکو ، خائن، قبضہ گروپ اور جعلی ڈگریوں والے نااہل قرار دے کر چور دروازے سے اُس شکنجہ گروپ کے اقتدار کا رستہ ہموار کرتا ہے جو مرتے دم تک عوام کی حمایت سے اقتدار میں نہیں آسکتے -
خدا تعالی میرے ملک پر رحم فرمائے – خدا تعالی ملک کو ان سازشوں سے محفوظ رکھے جو زمین پر اللہ کے اقتدار کو اللہ کےنمائیدوں کے ہاتھوں سے چھین کر اسی شکجنہ گروپ کو دینا چاہتے ہیں جو پچھلے ساٹھ سال سے اس ملک کی تقدیر سے کھیل رہا ہے –
خدا تعالی ہمارے نمائیندوں کو بھی راست باز ، پاک صاف اور ایماندار بنائے اور ہمارے معاشرے کو بھی اور ہماری قوم بھی ۔۔۔۔۔ آمین
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|