Unhealthy Calcium Carbite is ued to ripe mangoes

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
ملک میں آم پکانے کیلیے مضرصحت کیلشیم کاربائٹ استعمال ہونے لگا


کاشف حسین منگل 12 مئ 2015

22290_452121708280346_2543700876557053982_n.jpg

فروٹ منڈی میں اندرون ملک سے آم آنا شروع ہوگئے ہیں، ایک مزدور پیٹیوں میں آموں کو سجا کر گاہکوں کو دکھا رہا ہے (تصاویر:محمد نعمان
)



کراچی: کراچی سبزی منڈی میں آم کی فروخت کا سیزن شروع ہوگیا ہے، سندھ کے مختلف علاقوں سے سرولی اور محدود پیمانے پر سندھڑی آم مندی میں فروخت کے لیے لایا جارہا ہے، آم کے سیزن سے ہزاروں مزدوروں کا روزگار وابستہ ہے، سیزن کے عروج پر منڈی میں صرف آم کی گاڑیوں میں رکھنے اور اتارنے کے لیے 2 ہزار مزدوروں کو روزگار ملتا ہے۔


پھلوں کو پکانے کے لیے کیلشیم کاربائٹ کا استعمال دنیا بھر میں ممنوع ہے پڑوسی ملک بھارت میں کیلشیم کاربائٹ سے پکے ہوئے پھلوں کی فروخت پرپابندی عائد ہے اورخلاف ورزی کی صورت میں تمام ذخیرہ قبضے میں لے کر تلف کردیا جاتا ہے، پاکستان میں پھلوں کو کیلشیمکاربائٹ سے پکانے پر کوئی قدغن نہیں ہے جس سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں، ماہرین کے مطابق کیلشیم کاربائٹ کے سب سے پہلے انسانی جلد پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور مختلف قسم کی جلدی بیماریوں کا خدشہ ہوتا ہے اور کیلشیم کاربائٹ کی معمولی مقدار غذا کے ساتھ جسم کے اندر جانے کی صورت میں معدے اور آنتوں کی بیماریوں حتیٰ کہ کینسر جیسے موذی مرض کا سبب بھی بنتی ہے اس لیے بازار سے خریدے گئے پھلوں کو گھر میں اچھی طرح دھونا بہت ضروری ہے۔


11050654_452121731613677_2657431272516244469_n.jpg

باغات سے فروٹ منڈی کو زیادہ تر کچے پھل سپلائی کیے جاتے ہیں اور شہر کے دکاندار فروٹ منڈی سے خریداری کے بعد کیلشیم کاربائٹ استعمال کرتے ہیں بہت سے ریڑھی فروش منڈی سے ہی کیلشیم کاربائٹ سے خرید کر شہر لے جاتے ہیں کراچی فروٹ منڈی میں محکمہ زراعت کے انسپکٹرز تعینات ہیں لیکن ان کی موجودگی میں 12مہینے کیلشیم کاربائٹ فروخت کیا جاتا ہے آم کے سیزن میں کیلشیم کاربائٹ کی فروخت کئی گنا بڑھ جاتی ہے آم کی ہر پیٹی میں 20 سے 40 گرام کیلشیم کاربائٹ کاغذ کی پڑیا میں بند کرکے پیک کیا جاتا ہے۔


جس سے نکلنے والی مضر گیس پھلوں کو پکانے کا کام کرتی ہے دنیا بھر میں پھلوں کو پکانے کے لیے ایتھائلین گیس استعمال کی جاتی ہے یہ گیس ماحول اور پھلوں کے لیے بے ضرر ہوتی ہے اور قدرتی طریقے سے پھلوں کو پکاتی ہے تاہم پاکستان میں قانون سازی نہ ہونے اور خود صارفین میں شعور کی کمی کی وجہ سے ایتھائلین کے بجائے کیلشیم کاربائٹ کا استعمال عام ہے پھلوں کے بڑے برآمد کنندگان عالمی قوانین کے خوف اور عالمی معیار پر پورا اترنے کے لیے برآمدی پھلوں کے لیے کیلشیم کاربائٹ استعمال نہیں کرتے بڑے برآمد کنندگان نے ایتھائلین چیمبر قائم کررکھے ہیں جہاں پھلوں کو ایکسپورٹ سے قبل مخصوص وقت کے لیے رکھا جاتا ہے پاکستان میں آم کے علاوہ چیکو، پپیتا، آڑو، خوبانی وغیرہ بھی کیلشیم کاربائٹ سے پکائے جاتے ہیں۔

http://www.express.pk/story/356026/
 
Last edited by a moderator:

sadani

Minister (2k+ posts)
its seems like Mango season has shifted in Pakistan.

During our childhood days (90s), we used to get good quality mangoes starting from April...

But now even we are in mid of May but haven't seen full crop coming out to markets......

I am not in Pakistan but thats what communicated to me ;-)

Missing Pakistani Mangoes.........

:-(
 

Back
Top