اسلام آباد : ترک صدر رجب طیب اردوان نے زیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ، جس میں دوطرفہ باہمی تعاون کا جائزہ لیا گیا ہے ۔
اعلامیہ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیر اعظم عمران خان میں ٹیلی فونک رابطہ ہواہے ، جس میں دونوں رہنماؤں نےباہمی دلچسپ اور خطے کی صورت حال پر بات چیت کیں اور پاک ترک تعلقات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے ترک صدر کو کشمیر کی صورت حال سے آگا ہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا ہے۔
ترک صدرنے دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ اسٹریٹجک کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے ترک صدر کے دورے کے منتظر ہیں، پاک ترک اعلی سطح اسٹریٹجک کونسل اجلاس سے دو طرفہ تعاون مزید فروغ پائے گا جبکہ کونسل کا جلاس رواں سال اسلام آباد میں ہوگا۔
https://gnnhd.tv/urdu/index.php/Pakistan/5520-1564081200