Tonight with Najam Sethi 6th January 2011

fido82

Senator (1k+ posts)
Najam seti bagairat ka bacha phir ek dafa NS ko PM banany kylie support kara hy. Lagta hy es kay ghar ka dana pani PMLN sy chalta hy. Ye do martaba es molk ur kom ko lot choke hain.
 

farazkhii

MPA (400+ posts)
What do you guys thin, is Najam Sethi bias??? This is the only bcz of MQM to phir kiyon sab ko is ka hisse dar bana raha hai yeh. He might scared praising about MQM.
 

RashidAhmed

Moderator
Staff member
Siasat.pk Web Desk
Najam Sethi Joint Jang Group / Geo News
کراچی(جنگ نیوز)معروف صحافی، سیاسی تجزیہ نگار اور میزبان نجم سیٹھی نے جیو/جنگ گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ان کا عہدہ گروپ ایڈوائزر پولیٹیکل افئیرز ہوگا ۔ نجم سیٹھی جیو ٹی وی پر ہفتے میں تین دن شو کی میزبانی کریں گے اور جنگ گروپ کے اخبارات بشمول دی نیوز میں باقاعدگی سے خبروں پر تجزئیے اور تبصرے تحریر کریں گے۔نجم سیٹھی آزادیٴ صحافت کے تین بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ ہیں جس میں دنیا کے صف اول کے 17 ہزار اخبارات کی نمائندگی کرنے والے ورلڈ ایڈیٹرز فورم کی جانب سے ”گولڈن پین ایوارڈ2009‘ ‘ بھی شامل ہے۔ 2010میں انہیں پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ”ہلالِ پاکستان“سے بھی نوازا جاچکا ہے۔نجم سیٹھی گورنمنٹ کالج لاہور اور برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے کلیئر کالج کے فارغ التحصیل ہیں۔ کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے انہیں”2011 کے المنائی “میں شامل کیا گیااورکلیئر کالج کی جانب سے ”ایرک لین فیلو“ منتخب ہونے والے وہ پہلے پاکستانی ہیں۔ 1999میں بین الاقوامی جریدے نیوزویک نے اعلیٰ عہدوں میں کرپشن کے خلاف لڑنے اور اسے بے نقاب کرنے پر انھیں ”جانباز ایڈیٹر“ کا خطاب دیا۔ مطلق العنان پالیسیوں کی مخالفت کی بنا پر 1975میں ذوالفقار علی بھٹو، 1984میں ضیاء الحق اور 1999میں نواز شریف نے انھیں پابندِ سلاسل کیا۔ انکی عنقریب شائع ہونے والی کتاب کا نام "From Plunderland to Blunderland: Pakistan under Benazir, Nawaz, Musharraf and Zardari, 1988-2010" ہے۔ نجم سیٹھی مختلف بین الاقوامی اخبارات بشمول وال اسٹریٹ جرنل کے لئے کالم نگاری بھی کرتے ہیں، وہ بین الاقوامی کانفرنسز کے فعال مقرر اور پاکستان پبلشرز اور بک سیلرز کے چیئر مین بھی ہیں۔ نجم سیٹھی نیویارک کی ایشیا سوسائٹی اورواشنگٹن ڈی سی لیڈرز پراجیکٹ کے بین الاقوامی ٹرسٹی بھی ہیں۔جیوٹی وی کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ کی دنیا کی مشہورو معروف اور اہم شخصیت کی اپنے پلیٹ فارم میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کااظہار کیا کہ نجم سیٹھی جیو /جنگ گروپ کے پلیٹ فارم پر موجود متنوع طرز فکر میں گہرائی، توازن، معروضیت اورغیر جانبداری کااضافہ کریں گے۔
pic.asp
pic.asp
 
Last edited:

Back
Top