Bilal Raza
Prime Minister (20k+ posts)

کراچی :صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ٹک ٹاک حکومت ہے اور ٹک ٹاک کے ذریعے ہی گرے گی۔
صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل وزراء کا کام ہی یہ ہوتا ہے کہ
ویڈیو بناؤاور وائرل کرو،وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ فوٹیج اور ویڈیو میں فرق ہوتا ہے،وہ بہتر بتائیں گے کہ حریم اور ترمیم میں کیا فرق ہے، یہ ٹاک ٹاک حکومت ہے ٹاک ٹاک کے ذریعے ہی گرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اگر ایک ڈیڑھ ہزار لوگوں پر اعتراض ہے تو اسکی سزا لاکھوں لوگوں کو نہ دی جائے ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب اور مستحق لوگوں کی مدد کے لئے بنایا گیا ، ہزار لوگوں کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو متاثر نہیں کرنا چاہیے ، اس آڑ میں جو سیاسی مقاصد ہیں پی ٹی آئی کے وہ حاصل نہیں ہونے دینگے، احتجاج کرنا پڑا تو کرینگے ، پی ٹی آئی اپنے حامی افراد کو اس پروگرام میں شامل کرنا چاہتی ہے۔

موجودہ حکومت ٹک ٹاک حکومت ہے:سعید غنی - GNN HD News
کراچی :صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ٹک ٹاک حکومت ہے اور ٹک ٹاک کے ذریعے ہی گرے گی۔
